نیلا نقطہ
محفلین
السلام علیکم!
میں بی۔ایس کا طالب علم ہوں۔ اکاؤنٹ تو فروری کا بنایا ہوا ہے لیکن ای میل کی ترسیل میں کسی خرابی کے سبب اتنا عرصہ رسائی نہ مل سکی۔ وہ تو شکر ہے مجھے سعادت صاحب مل گئے ۔ ان ہی کی بدولت آخر کار فورم کی رسائی مل گئی۔ ان کا جتنا شکر گزار ہوں کم ہے۔ پر مجھے ڈر ہے کہ باقی نئے اراکین کو یہ خوش نصیبی نصیب نہیں ہو سکی ابھی تک۔ میں نے ٹویٹر/یوٹیوب کے تبصروں میں کافی لوگوں کو اس سلسلے میں شکایات کرتے دیکھا ہے۔ امید ہے یہ خرابی جلد ہی حل ہو جائے گی۔ میری رائے ہے کہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹوں کو منتظمین سے رابطہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ ایسی کسی خرابی کی فوراً اطلاع دی جا سکے۔
چلیں یہ تو تھے میرے گلے شکوے۔ اب کچھ اپنے شوق اور مصروفیات کے بارے میں۔ جدید ذرائع ابلاغ کا دل دادہ ہوں۔آنیمے ہو یا ویڈیو گیمیں۔ اور ان کی ہماری زبانوں میں غیر دستیابی بہت دکھ کی بات ہے۔ بہر حال بنانا تو چلو ہمارے بس کی بات نہیں ابھی مگر ان کے ترجمے ضرور کرنا چاہوں گا اور کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہوں۔میرے خیال میں اگر اکیسویں صدی میں کسی زبان کی ترویج مقصود ہے تو جدید ابلاغ کا اس زبان میں ہونا بہت ضروری ہے۔ اردو کتابیں پڑھنے والے کتنے ایک نوجوان ملتے ہیں آج کل؟
اور آخری گزارش یہ ہے کہ اگر ممکن ہے تو میرا نام "نیلا نکتہ" سے تبدیل کر کے "نیلا نقطہ" کر دیا جائے۔ نقطہ ہو کمر غلط نقطہ استعمال کرنا بڑا ہی شرمناک ہے۔