اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو خوب سکون و اطمینان عطا فرمائے۔ آپ پر سکون سوئیں اور غیر ضروری فکروں سے پاک رہیں۔
آمین
آپ کو مشورے کے طور پر عرض ہے کہ آہستہ آہستہ دواؤں سے دور ہوں۔ اسکے بجائے لکھیں تاکہ دل کا بوجھ کم ہو۔ صاف ستھرا رہنے وضو و نماز کی طرف آئیں۔ پرانے دوستوں سے راہ و رسم بنا لیں اور ان سے بات چیت کریں۔ تفریحی ہرے مقام پر جائیں اگر کوئی دوست رشتے دار ہو تو اچھا ہے۔ دنیا میں اپنے سے کم تر حال خاص کر افریقی ممالک کے لوگوں کو دیکھیں اور شکر کرنے کی عادت بنائیں۔ غم حسین ع کو سنیں۔ غم رسول ﷺ کے بارے میں سنیں۔ تاکہ اپنے غم کو کمتر جانیں۔ شاعری پڑھیں۔ پاک و ہند کے پرمزاح فنکاروں، رسل پیٹرز، مسٹر بین یا دیگر پر مزاح لوگوں کو سنیں۔ لاحول ولا قوت الا باللہ پڑھیں۔
ہمہ وقت جب مصروف رہیں گی تو تھک ہار کر سونے کا اپنا مزہ ہے۔
ثُم آمین۔
جی دوائیں تو بالکل چھوڑ رکھی ہیں ڈپریشن کی۔۔۔ کیونکہ ہم نے ان میں فائدہ کی بجائے الٹا نقصان ہی محسوس کیا ہے۔ جیسے آہستہ آہستہ بے حسی طاری ہوتی جا رہی ہو۔
الحمد للہ وضو نماز کی پابندی کی پوری کوشش رہتی ہے۔ رہی لکھنے کی بات، تو لکھتے بھی رہے، پھر اس سے دھیان ہٹ گیا۔ مگر اب دوبارہ ذہن مائل ہونے لگا ہے پھر سے لکھنے کی طرف۔
دوست کوئی بنایا ہی نہیں۔۔۔ رشتہ دار بہت۔۔۔ کزنز مگر دوستی والا معامل نجانے کیوں نہیں ہے ان سے بھی۔
شکر اللہ پاک کا جس نے اپنی نعمتوں سے نواز رکھا ہے اور حساس دل عطا فرمایا ہے دوسروں کے لئے سوچنے اور خیال کرنے کے لحاظ سے۔
غم کی بات سوچنے بیٹھیں تو کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ جو ہوتا ہے، جیسا ہوتا ہے زندگی میں ۔۔۔۔ اسے اللہ پاک کی رضا سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔
شاعری سے لگاؤ نے ہی اردو محفل تک پہنچایا ہے۔
ہریالی سے واقعی انسان تازہ دم ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے ہم نے طرح طرح کے پھول پودے لگائے ہوئے ہیں اب۔
اتنا سب کچھ لکھے جا رہے ہیں کہ شاید آپ میں سے کوئی سمجھ پائے، یا ہمیں ہی بات کرتے کرتے کچھ سوجھ جائے۔