اللہ سے دعا ہے کہ ان دواؤں سے جو بے حسی کی کیفیت بنی تھی وہ بالکل چھٹ جائے۔ آمین
اپنے لیے ہی سج دھج بناو سنگھار کبھی کبھار کر لینے مضائقہ نہیں اس سے ذہن کی صلاحیت بڑھتی ہے اور دل سے غم دور ہوتا ہے جس سے زندگی میں روانی اور چستی بڑھتی ہے۔
خوش رنگ پینٹنگز جو آپ کے مثبت خوابوں کی ترجمان ہوں انہیں بنائیں اور یہاں شئیر بھی کریں۔ اصل شئے امید ہے اور اس عمل سے اس میں اضافہ ہوتا ہے۔ خوب لاحول ولاقوت الا باللہ پڑھیں۔ چپ رہنے سے ذہن سست ہوتا ہے۔ اس لیے یہ پڑھتے پڑھتے پینٹنگ بنائیں۔
دل نہ چاہتے ہوئے بھی اور دوستی نہ ہوتے ہوئے بھی کزنز سے وہ بات کریں جس میں انکو دلچسپی ہے۔ ان کے حال احوال پوچھنے سے ایک تو صلہ رحمی کا دائرہ کار بڑھے گا جس سے اللہ کی رحمت نازل ہو گی تو دوسری طرف آپ کا ذہن ایسی باتیں کبھی کبھار کرنے سے مضبوط ہو گا۔
کبھی کبھار بیرون شہر یا تفریحی مقام کے لیے سفر کریں۔ سفر وسیلہ ظفر۔
جب ذہن اور دل خوب خوش ہو جائے تو معمول پر آجائیں۔ نماز روزہ اور طہارت سے رہیں اور کسی صحت مند دلچسپ تحریک یا رفاہی ادارے میں کام کرنے لگیں۔ یا پھر کمیونٹی اسکول میں معصوم چھوٹے بچوں کو پڑھانے لگیں۔ ان کی معصومیت سے آپ جلد خوب تر و تازہ ہو جائیں گی۔ انشاء اللہ۔