ہاں برے خواب آتے ، پریشان کرنے والے ان کا کوئی مطلب نہیں ہوتا۔ مثلاً ایسی چیز نظر آسکتی ہے یا محسوس ہو سکتی ہے جو پریشان کرے لیکن آپ اس کو کوئی معنی نا پہنا سکیں کہ یہ کیا ہے۔معدہ والی بات سے آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ خواب جسمانی مسائل کی وجہ سے بھی آتے ہیں۔؟
خوب استآنکھیں کھلیں تو جاگ اٹھیں حسرتیں تمام
اسکو بھی کھو دیا جسے پایا تھا خواب میں
یہ شعر مجھے یاد آگیا۔۔۔
تعبیر کا تو علم نہیں................لیکن بڑی ہمت کی آپ نے آگے بڑھ کر چیک کرنے کیکچھ ماہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا کہ کمرے کی چھت سے ایک چڑیل لٹک رہی ہے، ایک لمحے کو ڈر کر پیچھے ہوا پھر تجسس کے مارے چیک کرنے کیلئے اس کی طرف بڑھا کہ ہاتھ لگا کر دیکھوں کہ کیسی ہے ، اور چڑیل غائب ہو گئی ۔ اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی ۔
اب پتا نہیں اس کی تعبیر کیا ہے۔
اچھے خواب تو پہلے نظر آتے تھے اب اکثر abstract قسم کے خواب آتے ہیں جن میں آوازیں اور احساسات محسوس ہوتے ہیں ۔۔۔خوب است
ملائکہ کو خواب کیسے آتے ہیں بھلا؟
بے اختیاری میں ایسا ہی ہوا تھا، شائد میرے ذہن میں تجسس ڈر سے زیادہ تھاتعبیر کا تو علم نہیں................لیکن بڑی ہمت کی آپ نے آگے بڑھ کر چیک کرنے کی
خواب جو کچھ آپ کرتے ہیں ، آپ کو یوں لگتا ہے کہ آپ اپنی مرضی سے کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا، سب کچھ آپ کو دکھایا اور محسوس کرایا جا رہا ہوتا ہے۔ جس خواب کا مطلب ہوتا ہے وہ اصل میں آپ کے لئے خدا کی طرف سے ایک طرح کا پیغام ہوتا ہے جسے تمثیلی شکل میں دکھایا جاتا ہے۔بے اختیاری میں ایسا ہی ہوا تھا، شائد میرے ذہن میں تجسس ڈر سے زیادہ تھا
حضورِ پاکﷺ کی حدیث مبارکہ ہے۔علما فرماتے ہیں کہ خواب نہ ہی دوسروں کو بتایا جائے کہ صاحبِ خواب کے لیے یہی افضل ہے۔ تاہم اگر چھٹی حس کے انتبا کے تحت تعبیر کا ادراک بہت ضروری ہو تو اپنے سب سے مخلص اور صاحبِ فراست احباب سے ہی تعبیر لینی چاہیے۔ اور یہ بھی کہا جاتا ہے خواب کے پورے ہونے کا بہت گہرا تعلق اخذ کی گئی تعبیر سے بھی ہوتا ہے ۔ مراد جیسی تعبیر بتائی جاتی ہے ویسا ہی عمل ظہور پزیر ہوتا ہے۔ واللہ اعلم
یہ فلائنگ تو میں نے بھی بہت کی ہےمجھے بچپن میں ایک خواب مسلسل آیا کرتا تھا کہ ایک کالی سی کوئی چیز ، جیسے کہ کوئی کالا لبادہ اوڑھے، ہمارے گھر میں گھسنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بہت خوفزدہ ہوتے ہیں اور دروازے کھڑکیاں روشندان اور انگیٹھی کا سوراخ تک اچھی طرح بند کر کے اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کہیں سے اندر نہ آ جائے کمرے میں۔ اس کی طرف سے دروازہ کھولنے کی کوشش پر سب مل کر دروازے کو زور لگاتے ہیں کہ نہ کھلے۔ پھر اس کی آواز اور آثار معدوم ہو جاتے ہیں اور میں آہستہ آہستہ معمولات پہ آتا ہوں لیکن اکثر وہ کہیں چھپی ہوتی اور اچانک سامنے آکر کر لہراتی ہوئی دہشت زدہ کر دیتی۔
مجھے یہ خواب جاگنے کے بعد بھی اتنا دہشت زدہ کر دیتا تھا کہ اکثر میں رات ہونے پہ پریشان ہو جایا کرتا تھا کہ اگر وہ خواب آیا تو پھر کیا ہو گا۔ یہ مسلسل سالوں تک میرے پیچھے رہا لیکن بلوغت سے شاید پہلے تک۔لیکن دہشت آج بھی حواس پر ویسے ہی قائم ہے۔
دوسرا خواب جو مجھے اوائل بچپن سے کچھ عرصے پہلے تک تسلسل سے اور اب بھی گاہے بگاہے نظر آ جایا کرتا ہے پچھلے دنوں بھی نظر آیا تھا کہ مجھ پر یہ کھلتا ہے کہ میں اڑ سکتا ہوں اور میں چھپ چھپ کر اڑا کرتا ہوں۔ اکیلے میں ۔ کسی کے سامنے نہیں آتا، کہ کسی کو پتہ نہ چلے۔ سانسوں سے زور لگا تا ہوں اوپر اٹھنے کی اور اوپر اٹھتا چلا جاتا ہوں اور اس طرح بلندیوں کے مزے لیتا ہوں۔ اس میں بھی مناظر اور کہانی تقریباََ شروع سے ایک ہی جیسی ہے۔
تیسرا خواب جو بچپن ہی سے تسلسل سے اب تک وقفے وقفے سے آتا ہے اور تقریباََ ایک ہی جیسا ہے کہ میں گھنے پتوں ، جھاڑیوں ، درختوں اور سبزے سے بھر پور جگہ پر ہوتا ہوں کبھی اکیلا، کبھی گھر کے کسی فرد کے ساتھ اور گھاس سے ، ٹہنیوں سے، درختوں سے پتھروں سے ہر طرف سے سانپ آتے ہیں اور ہم انہیں مار مار کر تھک جاتےہیں۔ بس سانپ سامنے آتے ہیں اور میں مارتا ہوں ان کو کچلتا رہتا ہوں۔
اس کے علاوہ ایک خواب شاید 15 یا 16 سال کی عمر میں ایک ہی بار دیکھا تھا اور جس کا اگلا دن بھی یاد ہے کہ جمعہ تھا۔ وہ یاد سے کچھ زیادہ ہی چپک کر رہ گیا ، اس خواب میں میری امی نے مجھ سے میری شادی کی بات کی تھی کہ وہ کسی سے کس طرح میری شادی کرنا چاہتی ہیں۔ تقریباََ تقریباََ ویسا ہی سب کچھ ہوا حقیقت میں بھی بس فرق یہ ہوا کہ وہاں والدہ مجھے سب بتا رہی تھیں کہ کیوں شادی کروانا چاہ رہی ہیں اور یہاں حقیقت میں میں ان کو قائل کر رہا تھا کہ میں کیوں اس محترمہ سے شادی کرنا چاہ رہا ہوں۔
اس کے علاوہ کچھ خواب آس پاس کے کچھ لوگوں کے متعلق دیکھے جو لگا کہ انہیں ضرور بتانے چاہیئں، اور تقریباََ یہ سامنے آیا کہ اس خواب سے ان کا کوئی بہت بڑا مسئلہ وابستہ تھا جس میں انہیں بہت مدد ملی۔
ان کچھ خوابوں کے علاوہ کوئی خواب ہی نہیں آتے۔میں نے آج تک اپنے بیوی بچوں کو خواب میں نہیں دیکھا ۔
اور پڑھیں انسپکٹر جمشید سیریزمیں تو بڑے الٹے سیدھے خواب دیکھتی ہوں بھیا
ہاں خواب میں البتہ ایسے منظر ضرور دکھائی دیئے دو تین بار جو بعد میں حقیقت میں بھی نظر آئے
اور میں تو ایک دم سرپرائز ہو جاتی تھی کہ یہ تو پہلے دیکھا ہوا ہے
ان سے کچھ نہیں ہوتا بھیاااور پڑھیں انسپکٹر جمشید سیریز
فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفل نمازوں کی بھی کثرت کریں آپ کو سکون ملے گا اور اس اذیت سے نجات ملے گی۔ انشآاللہ ۔آزمودہ نسخہ ہےہم اکثر خواب میں وہ دیکھتے ہیں جس کی سوچ جاگتے میں ہمارے شعور اور لا شعور میں ہوتی ہے ، زندگی کا ایک ہی حادثہ رونما ہونے کے بعد خواب بن گیا ہے اور وہ خواب میں اکثر ہی دیکھتی ہوں ، منظر تبدیل ہوتا ہے ، جگہ تبدیل ہو جاتی ہے ، مگر وہی ایک کردار وہ ایک ہی چہرہ جو آنکھوں میں چھپا ہے جو دل میں تکلیف بن کر اٹک گیا ، جسے سوچ کر سانس بند ہونے لگتی ہے وہ ایک ہی چہرہ کئی منظروں کے درمیان کئی جگہوں پر وقتا فوقتا دیکھتی ہوں اور پھر ڈر کے اٹھ جاتی ہوں ۔۔۔ کتنی اذیت ہے کہ انسان بھی خواب بن جاتے ہیں بس خواب۔۔۔ ۔۔