نیند کے دوران دیکھے گئے اپنے خوابوں کے بارے میں بتائیے..........

فلک شیر

محفلین
تقریباََ سبھی لوگ خواب دیکھتے ہیں ، کچھ جاگتے ہوئے اور کچھ نیند میں ........بعض لوگوں کو ڈراؤنے خواب دکھائی دیتے ہیں .......... بعض لوگوں کے خواب سچے ہوتے ہیں..........بعض کو خواب سرے سے نظر ہی نہیں آتے.......بعض کو قسط وار خواب بھی آتے ہیں :)................اور ............
میرے ساتھ بھی اس ضمن میں ایک عجیب معاملہ ہے کہ اول تو خواب زیادہ دکھائی نہیں دیتے.............لیکن بعض اوقات خواب میں مجھے کوئی منظر یا جگہ نظر آتا ہے...........تو کچھ عرصہ ، مہینوں یا سال آدھ بعد وہی منظر جو کبھی اصل میں نہیں دیکھا تھا .............بعینہ پوری تفصیلات کے ساتھ میری آنکھوں کے سامنےہوتا ہے...........یعنی میں اس جگہ ہوتا ہوں........کافی غور کیا ہے اس پر میں نے........لیکن کوئی توجیہ نہیں کر سکا........کچھ پڑھنے کی کوشش کی ، لیکن وہی تحت الشعور اور لاشعور کی بحثیں........
احباب اس پہ کچھ روشنی ڈالیں اور اس ضمن میں اپنے احوال و تجربات بھی شریک کریں:)
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو عوام کو سہانے سپنے یعنی کہ سہانے خواب دکھائے جا رہے ہیں اور عوام بھی جاگتی آنکھوں سے خواب ہی دیکھ رہی ہے۔ تعبیر نجانے کب پوری ہو گی۔

رہی بات سوتے میں خواب دیکھنے کی۔ تو اکثر خواب دیکھتا ہوں لیکن پورا خواب کبھی بھی یاد نہیں رہتا۔ اس کا کچھ حصہ ہی یاد رہتا ہے۔

کبھی تو خواب موجودہ حالات و واقعات کے پس منظر میں ہوتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خواب میں کچھ ایسا نظر آتا ہے جس کا سرے سے میرے ساتھ تعلق ہی نہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
مجھے بھی اکثر خواب یاد نہیں رہتے۔

مگر ایک خواب ایسا ہے کہ جو میں بچپن سے لے کر پچھلے سال تک وقفے وقفے سے دیکھتی آ رہی ہوں۔ مگر میں بتانا اس واچے نہیں چاہ رہی کہ اگر اس خواب کی تعبیر اچھی ہے تو مجھے خواہ مخواہ خوش فہمی ہوگی اور بری تعبیر میں جاننا نہیں چاہتی
 
میرے تجربے کے مطابق جو خواب جاگنے کے بعد اچھی طرح یاد رہے اسکی تعبیر ہوتی ہے۔ کچھ خواب پریشان خواب ہوتے ہیں انکا کوئی مطلب نہیں ہوتا اور اکثر معدہ خراب ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ماہر تعبیر کرنے والے (معبر) خواب دیکھنے والے کا تھوڑا سا انٹرویو بھی کرتے ہیں کیونکہ خواب دیکھنے والے کی نفسیات کے مطابق اسکو خواب آتے ہیں۔
اگر آپ اچھے خواب دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو رات کو سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ کر سویا کریں۔ ۔
 
جیہ

لائبریرین
اور مسنون طریقہ یہ ہے کہ جب برا خواب دیکھیں تو جاگنے پر بائیں طرف تھوڑا ساتھوک کر اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھ کر سوجائیں
 
لیکن تھوکنے سے پہلے یہ ضرور دیکھ لیں کہ بائیں طرف کوئی سو نہ رہا ہو :)
۔۔۔۔۔
تفنن برطرف، میرے خیال میں تھوکنے سے مراد تھوک کے ساتھ تھوکنا نہیں، علامتی تھوکنا ہے۔
 
۔۔۔ ۔۔

ایسا نا ہو کہ شیطان خواب میں سے تو بھاگ جائے مگر گھر میں لڑائی کرا دے :)
 
فلک شیر

محفلین
فی الحال تو عوام کو سہانے سپنے یعنی کہ سہانے خواب دکھائے جا رہے ہیں اور عوام بھی جاگتی آنکھوں سے خواب ہی دیکھ رہی ہے۔ تعبیر نجانے کب پوری ہو گی۔

رہی بات سوتے میں خواب دیکھنے کی۔ تو اکثر خواب دیکھتا ہوں لیکن پورا خواب کبھی بھی یاد نہیں رہتا۔ اس کا کچھ حصہ ہی یاد رہتا ہے۔

کبھی تو خواب موجودہ حالات و واقعات کے پس منظر میں ہوتا ہے اور کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ خواب میں کچھ ایسا نظر آتا ہے جس کا سرے سے میرے ساتھ تعلق ہی نہیں۔
عوام بھی تو سپنے دیکھنا پسند کرتی ہیں نا شمشاد بھائی :)
یہ جو خواب آپ کو یکسر اپنے سے بے تعلق نظر آتے ہیں ، اس کے بارے میں کچھ بتائیے ..............یعنی کسی ایک معاملے سے متعلق یا .............
 
فلک شیر

محفلین
مجھے بھی اکثر خواب یاد نہیں رہتے۔

مگر ایک خواب ایسا ہے کہ جو میں بچپن سے لے کر پچھلے سال تک وقفے وقفے سے دیکھتی آ رہی ہوں۔ مگر میں بتانا اس واچے نہیں چاہ رہی کہ اگر اس خواب کی تعبیر اچھی ہے تو مجھے خواہ مخواہ خوش فہمی ہوگی اور بری تعبیر میں جاننا نہیں چاہتی
وقفے وقفے سے ایک ہی خواب ..................ایک اور چیز نئی ............
اس سلسلہ میں آپ نے کسی سے تذکرہ کیا کبھی .........خاندان میں ...........
کبھی اس ضمن میں کچھ پڑھا ................کوئی کتاب وغیرہ ؟
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
میں تو بڑے الٹے سیدھے خواب دیکھتی ہوں بھیا
ہاں خواب میں البتہ ایسے منظر ضرور دکھائی دیئے دو تین بار جو بعد میں حقیقت میں بھی نظر آئے
اور میں تو ایک دم سرپرائز ہو جاتی تھی کہ یہ تو پہلے دیکھا ہوا ہے
 
فلک شیر

محفلین
میرے تجربے کے مطابق جو خواب جاگنے کے بعد اچھی طرح یاد رہے اسکی تعبیر ہوتی ہے۔ کچھ خواب پریشان خواب ہوتے ہیں انکا کوئی مطلب نہیں ہوتا اور اکثر معدہ خراب ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ماہر تعبیر کرنے والے (معبر) خواب دیکھنے والے کا تھوڑا سا انٹرویو بھی کرتے ہیں کیونکہ خواب دیکھنے والے کی نفسیات کے مطابق اسکو خواب آتے ہیں۔
اگر آپ اچھے خواب دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو رات کو سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ کر سویا کریں۔ ۔
معدہ والی بات سے آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ خواب جسمانی مسائل کی وجہ سے بھی آتے ہیں۔؟
 
فلک شیر

محفلین
میں تو بڑے الٹے سیدھے خواب دیکھتی ہوں بھیا
ہاں خواب میں البتہ ایسے منظر ضرور دکھائی دیئے دو تین بار جو بعد میں حقیقت میں بھی نظر آئے
اور میں تو ایک دم سرپرائز ہو جاتی تھی کہ یہ تو پہلے دیکھا ہوا ہے
الٹے بھی اور سیدھے بھی..........پتر جی یہ تو کافی مشکل خواب ہوں گے :p
جی بیٹا، بعد والے مناظر میں خواب کی تصدیق کا معاملہ میرئ ساتھ بھی ہے............وقفہ اور مناظر البتہ تھوڑ ے طویل ہو اور وسیع ہو سکتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عوام بھی تو سپنے دیکھنا پسند کرتی ہیں نا شمشاد بھائی :)
یہ جو خواب آپ کو یکسر اپنے سے بے تعلق نظر آتے ہیں ، اس کے بارے میں کچھ بتائیے ..............یعنی کسی ایک معاملے سے متعلق یا .............
مثلاً خواب میں ایسے شخص کو دیکھا جس کو میں جانتا تک نہیں اور کئی ایک ایسی جگہیں دیکھیں جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، حتیٰ کہ وہ جگہیں میرے وہم و گمان میں بھی نہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
الٹے بھی اور سیدھے بھی..........پتر جی یہ تو کافی مشکل خواب ہوں گے :p
جی بیٹا، بعد والے مناظر میں خواب کی تصدیق کا معاملہ میرئ ساتھ بھی ہے............وقفہ اور مناظر البتہ تھوڑ ے طویل ہو اور وسیع ہو سکتے ہیں۔
ہی ہی ہی
الٹے الٹے کہہ لیں بھیا
 
Top