کیا پچھلا میچ ڈرا نہ ہوا تھا وارث بھائی؟ دو صفر سے کیسے ہاریں گے؟پاکستان کو ٹی بریک میں "مشکل فیصلہ" لینا ہی پڑے گا کہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں سیریز ہار جائیں گے،اس لیے میچ جیتنے کی پوری کوشش کرنی چاہیئے، اس کوشش میں ہو سکتا ہے کہ میچ ہار جائیں لیکن چاہے ایک صفر سے ہاریں یا دو صفر سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا جب کہ میچ جیت لیا تو سیریز کی شکست سے بچ جائیں گے۔
پرانے زمانے میں اگر دو بلے باز سیٹ ہو جائیں تو سینئر ایک اینڈ سنبھالتا تھا اور جونیئر چانس لیتا تھا۔ ان دنوں کرکٹ بہت بدل گئی ہے۔سعود شکیل بہت احتیاط سے کھیل رہا ہے جبکہ سرفراز چانس لے رہا ہے۔ ٹھیک ہے۔
پرانے زمانے میں اگر دو بلے باز سیٹ ہو جائیں تو سینئر ایک اینڈ سنبھالتا تھا اور جونیئر چانس لیتا تھا۔ ان دنوں کرکٹ بہت بدل گئی ہے۔
چھکا مار دیا۔سرفراز کھیل تو اچھا رہا ہے لیکن غلطی کی گنجائش نشتہ
نہیں جناب، دشمن پر دہشت جمانا بھی ضروری ہے۔چھکا مار دیا۔
احتیاط سےجھاڑو لگاتے رہنا زیادہ بہتر ہے۔
معذرت، مغالطہ لگ گیا۔ دو صفر سے تو واقعی نہیں ہار سکتے بلکہ سیریز جیت سکتے ہیں۔کیا پچھلا میچ ڈرا نہ ہوا تھا وارث بھائی؟ دو صفر سے کیسے ہاریں گے؟
نہیں جناب، دشمن پر دہشت جمانا بھی ضروری ہے۔
شاید فرنگیوں سے ہارنے کا زیادہ اثر ہو گیا ہےمعذرت، مغالطہ لگ گیا۔ دو صفر سے تو واقعی نہیں ہار سکتے بلکہ سیریز جیت سکتے ہیں۔
اردو محفل پر آپ کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اس مغالطے پر بھی متفق ہونے اور پسندیدہ ہونے کی درجہ بندیاں عطا کی گئیں۔ کل تو آپ کے ایسے ایک تبصرے پر میں بھی احتراماًخاموش رہا مگر آج ملک و قوم کی بے پایاں محبت میں یہ جرات رندانہ دکھائی۔معذرت، مغالطہ لگ گیا۔ دو صفر سے تو واقعی نہیں ہار سکتے بلکہ سیریز جیت سکتے ہیں۔
یہ کہیں ساغر و بادہ کا احسان تو نہ تھا؟ 😉آج ملک و قوم کی بے پایاں محبت میں یہ جرات رندانہ دکھائی۔
جی مجھے اب اندازہ ہو رہا ہے کہ میں کل بھی غلط لکھ گیا تھا اور حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ کسی نے غلطی درست نہیں کی سوائے آپ کے۔ ویسے میرے ذہن میں آپ کا مراسلہ پڑھ کر بھی یہی آیا تھا کہ یہ کیا ہوا پھر کرک انفو سے پہلے میچ کا ریکارڈ چیک تو یادداشت واپس آئی۔ میں واقعی بوڑھا ہو گیا ہوں۔اور محفل پر آپ کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اس مغالطے پر بھی متفق ہونے اور پسندیدہ ہونے کی درجہ بندیاں عطا کی گئیں۔ کل تو آپ کے ایسے ایک تبصرے پر میں بھی احتراماًخاموش رہا مگر آج ملک و قوم کی بے پایاں محبت میں یہ جرات رندانہ دکھائی۔