نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

جاسم محمد

محفلین
رن آؤٹ پر بابر اعظم کو منانے کی کوشش کروں گا، امام الحق
رن آؤٹ کوئی رشتہ یا سیاسی چال ہے جس پر منانا ہے! 😅
 
سید ذیشان

محفلین
نیوزی لینڈ کو چاہیے کہ لیڈ 350 تک جلدی لے جائے اور پاکستان کو 80-90 اوور دے کہ اب بناو اور 10 وکٹیں لینے کی کوشش کرے۔ فی الحال تو میچ ڈرا ہوتا نظر آ رہا ہے۔
 
پہلی اننگ کی آخری وکٹ کے علاوہ شاہینونے میچ ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
اس وقت کیویز کی برتری 187 رنز کی ہے اور چھ وکٹ باقی ہیں۔
شاہینو کو 250 کے اندر انکو آج ہی اڑانا چاہیے
 
سیشن کے آخری اوور میں سرفراز نے کیچ ڈاپ کر دیا۔
سرفراز بطورِ بیٹسمین تو کامیاب واپسی ہے، مگر بنیادی کام وکٹ کیپنگ میں بہت توجہ کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔
 
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔
شاداب انجری کے باعث باہر۔
 
علی وقار

قبلہ فخر زمان کو کس لیے رکھا گیا ہے؟ نہ کوئی تکنیک، نہ کھیلنے کا سلیقہ۔ بس ایک بڑا میچ جتوا دیا ہے تو دس سال تک انہیں برداشت کرنا ہو گا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کے کھیل کے ابھی 16 اوورز باقی ہیں اور نیوزی لینڈ کی برتری 257 رنز کی ہے، کھیل ختم ہونے تک 300 کی ہو سکتی ہے۔ بولڈ ڈیکلئریشن تو یہی بنتا ہے کہ کل کا سارا دن پاکستان کو دے کر آؤٹ کرنے کی کوشش کی جائے، لیکن محفوظ رہنے کے لیے کل کا پہلا گھنٹہ کھیل بھی سکتے ہیں۔ بہرحال میچ پاکستان کی گرفت سے ایک طرح سے نکل ہی چکا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا خیال ہے یہ میچ بچا پائیں گے؟ جبکہ عبد اللہ شفیق صفر پر آؤٹ بھی ہو چکا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نیوزیلینڈ نے اننگ ڈکلیئر کر دی ہے
319 کا ہدف۔ آج کے بھی 3 اوورز شاید کھیلنے پڑیں۔
بہت عمدہ فیصلہ ہے اور پچھلے ٹیسٹ کے بابر کے بولڈ جیسا نہیں ہے جو بولڈ نظر آتا تھا لیکن تھا نہیں۔ یہ حقیقی بولڈ فیصلہ ہے جس میں فریق مخالف کو بھی پورا پورا موقع دیا گیا ہے کہ 90 اوورز میں 319 کاہدف ہو سکتا ہے لیکن کتھوں۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
یہ کون سی ہوم پچ ہے کہ جہاں مہمان ٹیم کے ٹیل اینڈرز بھی کھل کر کھیل رہے ہوتے ہیں، اور اپنے بیٹسمین مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
پاکستانی لوگ اپنی مہمان نوازی کے لئے مشہور ہیں۔ آنے والی ٹیم کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے۔
 
وجی

لائبریرین
پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔
شاداب انجری کے باعث باہر۔
شاداب آسٹریلیا کی بگ بیش نہیں کھیل رہا؟؟
 
Top