نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان دسمبر، جنوری 2022-23ء

پاکستانی لوگ اپنی مہمان نوازی کے لئے مشہور ہیں۔ آنے والی ٹیم کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے۔
آج ہی فیس بک میموری نے یاد دلایا کہ 2 سال قبل نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جیمیسن کو ہیرو بنایا تھا۔
یعنی یہ فراخ دلی صرف مہمانوں کے لیے ہی نہیں، میزبانوں کے لیے بھی رکھی جاتی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بابر اعظم نے ایک بار پھر مایوس کیا، آج موقع تھا کہ میچ بچا کر یا جتوا کر اپنے آپ کو حقیقی معنوں میں ورلڈ کلاس ٹیسٹ بیٹر ثابت کرتا لیکن افسوس۔
 

سروش

محفلین
42 اوورز باقی ہیں ، مزید 160 رنز درکار جیتنے کے لئے۔ اگر یہ دونوں ٹکے رہے تو ممکن ہے۔ سرفراز کی اس میچ کی دوسری ففٹی بھی مکمل ہوچکی ہے۔ سعود شکیل کی فارم سب کے سامنے ہی ہے۔ توو اچھے کی امید ہے۔ ان شاء اللہ
 

عظیم

محفلین
امید تو واقعی ہے، پاکستانی ٹیم سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے، ناممکن کو ممکن بنا دیتے ہیں اور ممکن کو ناممکن
 
بھائی ٹریک ریکارڈ کے مطابق تو یہ پہلے سیشن میں مایوس کرنے کے بعد اس سیشن میں امید دلائیں گے میچ میں دلچسپی بڑھائیں گے اور پھر آخری سیشن میں اپنا ازلی کولیپس دکھائیں گے لیکن ادارہ دعا گو ہے کہ ایسا نہ ہو اور سرفراز بھائی اپنے چھوڑے کیچز کی بھرپائی کر ڈالیں۔۔
 
میرا خیال ہے کہ آخری سیشن میں آتے ہی کچھ تیز سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ اگر وکٹ گر گئی تو بیک فٹ پر چلے جائیں گے۔

خیال تو آپکا نیک ہے لیکن اس سے بہتر ہے کہ آدھا گھنٹہ 3-4 کے رن ریٹ سے ہی اسکور کر لیں بعد از 20 اوورز میں 100 رنز کچھ زیادہ نہ ہوں گے۔ لیکن جو وی کرن کچھ کرن سہی وکٹاں لٹان توں علاوہ۔۔
 
Top