نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

جاسم محمد

محفلین
جیسے اسلامی دہشت گردی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ ویسے ہی اس صلیبی دہشت گردی کا مسیحی مذہب سے کوئی تعلق جوڑنا مناسب نہیں ہے۔
 
فلسفی

محفلین
حتمی طور پر تو ہم بھی کچھ کہہ نہیں سکتے۔ ہاں ظاہر کے اعتبار سے گمان ضرور ہے جو ممکن ہے غلط ہو۔ اس لیے اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اگر ہم غلط ہیں تو اللہ پاک ہمیں درست راستہ دکھائے اور اگر جاسم غلط ہے تو اللہ پاک اس کو ہدایت عطا کرے۔ آمین
 
جاسم محمد

محفلین
سوال گندم جواب چنا
زیادہ دور نہ جائیں۔ حال ہی میں جب دولت اسلامیہ نے شام اور عراق میں غلبہ پایا تو وہاں موجود مخالفین اور اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
۹۰ کی دہائی میں جب افغانستان میں اسلامی امارت قائم ہوئی تو مخالفین کو عام معاف کر دیا گیا؟
۱۹۷۹ میں جب ایران میں اسلامی انقلاب آیا تو مخالف قوتوں کو بخش دیا گیا؟
اسلامی غلبہ کے بعد مخالفین کے ساتھ جو ہوتا رہا ہے اس کی اتنی مثالیں کافی ہیں یا اور دوں؟
 
سید عمران

محفلین
جنگ یا تنازع میں ہر دو فریق میں سے کسی ایک کو امن کیلئے پہل کرنا ہوتی ہے۔ بھارت اگر پاکستان کو نہیں بخشتا تو پاکستان اس معاملہ میں پہل کر کے ماضی کے واقعات و سانحات پر بھارت سے معذرت کر سکتا ہے۔
اگر دوسری طرف سے اس گیسچر کو مشروط قبول کر لیا جائے تو دونوں ممالک مستقل امن کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔ ۷۰ سے حالت جنگ میں رہنے کا فائدہ عوام کو تو ہوا نہیں۔ الٹا دونوں اطراف اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دان اس تنازع کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کرتے چلے آرہے ہیں
امن کیسچر کا جواب دیکھ لیا تھا...
بھارت کی جانب سے دو بار آبدوزوں کے ذریعے اور ایک بار راجھستان کے ذریعہ پھر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی...
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
امن کیسچر کا جواب دیکھ لیا تھا...
بھارت کی جانب سے دو بار آبدوزوں کے ذریعے اور ایک بار راجھستان کے ذریعہ پھر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی...
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے!!!
دفاع وطن کا کام افواج کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں بھی بھارت سے امن مذاکرات کے دوران بارڈر پر شیلنگ اور سرحد پار دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے تھے۔ یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے
 
سید عمران

محفلین
فتح مکہ کے موقع پر رسول کریم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم نے عام معافی کا اعلان کیا تھا۔ جس کا دیر پا فائدہ یہ ہوا کہ مشرکین اسوہ رسول سے متاثر ہو کر جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ اور یوں صحراہ عرب اسلام کا پہلا گہوارہ بن گیا جو آج ۱۴ سو سال بعد بھی قائم و دائم ہے۔
معلوم نہیں آجکل کے مسلمان اس امن کی تعلیم پر چلنے کی بجائے بدلہ و جہاد سے کم کا نام نہیں لیتے۔
اس کے ساتھ ہی چند فسادیوں پر یہ بات لاگو نہیں تھی...
البتہ ان میں سے بھی جنہوں نے معافی مانگی انہیں معاف کردیا گیا...
لیکن اسلام کے خلاف صہیونی سازشیں اور قتل و غارت گری معافی مانگنے کے لیے نہیں کی جارہی ہیں...
جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے یہ مسلمانوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے!!!
 
سید عمران

محفلین
دفاع وطن کا کام افواج کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں بھی بھارت سے امن مذاکرات کے دوران بارڈر پر شیلنگ اور سرحد پار دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے تھے۔ یہ کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے
اسی لیے تو کہا ہے...
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
لیکن اسلام کے خلاف صہیونی سازشیں اور قتل و غارت گری معافی مانگنے کے لیے نہیں کی جارہی ہیں...
جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے یہ مسلمانوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے!!!
یہ جانتے ہوئے بھی کہ ۱۷ فیصد اسرائیلی شہری مسلمان ہیں، یہ صیہونی سازشی تھیوری ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی
 
جاسم محمد

محفلین
اسی لیے تو کہا ہے...
لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے!!!
بھرپور لاتوں کے ساتھ ۱۹۴۷، ۱۹۶۵، ۱۹۷۱، ۱۹۹۹ میں کوشش کرکے دیکھ لی۔ کیا نتیجہ نکلا؟ کشمیر آزاد ہو گیا؟ الٹا ملک کا ایک صوبہ مشرقی پاکستان الگ ہو گیا۔
 
سید عمران

محفلین
بھرپور لاتوں کے ساتھ ۱۹۴۷، ۱۹۶۵، ۱۹۷۱، ۱۹۹۹ میں کوشش کرکے دیکھ لی۔ کیا نتیجہ نکلا؟ کشمیر آزاد ہو گیا؟ الٹا ملک کا ایک صوبہ مشرقی پاکستان الگ ہو گیا۔
جس طرح اس کے لیے سازشیں کی گئی تھیں اسی طرح سقوط بلوچستان اور کراچی کے لیے بھی سازش تیار تھی...
یہ تو کسی جنگ کا نتیجہ نہ تھا...
سازشی عناصر سازش سے کہاں باز آنے والے ہیں!!!
 
جاسم محمد

محفلین
ہم نے اسرائیلی شہری کب کہا؟؟؟
دائیں بازو کی شدت پسند صیہونی جماعتیں عددی اکثریت اور بھرپور سیاسی کمپین کے باوجود اسرائیل کے مسلمان شہریوں سے ان کے آئینی حقوق سلب کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جن کی اپنے ہی ملک میں عوامی حمایت کے باوجود یہ اوقات ہو وہ باقی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف کیا کر پائیں گے؟
 
جاسم محمد

محفلین
جس طرح اس کے لیے سازشیں کی گئی تھیں اسی طرح سقوط بلوچستان اور کراچی کے لیے بھی سازش تیار تھی...
یہ تو کسی جنگ کا نتیجہ نہ تھا...
سازشی عناصر سازش سے کہاں باز آنے والے ہیں!!!
بھارت اور اسرائیل کو پاکستان کے ایٹمی تنصیبات اور تجارتی راستوں سے خطرہ ہے۔ یہی سازشیں وہ ماضی میں بھی کر چکے ہیں مگر ہر بار پاک فوج کے سامنے اپنی تضحیک کروا کر واپس گئے ہیں۔
اسرائیلی اسلحہ نہتے فلسطینیوں پر ہی چلتا ہے۔ ایٹمی طاقت سے ٹکر لینے کی اوقات نہیں ہے ان کی۔
 
فلسفی

محفلین
زیادہ دور نہ جائیں۔ حال ہی میں جب دولت اسلامیہ نے شام اور عراق میں غلبہ پایا تو وہاں موجود مخالفین اور اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
۹۰ کی دہائی میں جب افغانستان میں اسلامی امارت قائم ہوئی تو مخالفین کو عام معاف کر دیا گیا؟
۱۹۷۹ میں جب ایران میں اسلامی انقلاب آیا تو مخالف قوتوں کو بخش دیا گیا؟
اسلامی غلبہ کے بعد مخالفین کے ساتھ جو ہوتا رہا ہے اس کی اتنی مثالیں کافی ہیں یا اور دوں؟

قادیانی بھی خود کو مسلمان کہتے ہیں، خدانخواستہ ان کو اقتدار ملا تو کیا اسلام کو اقتدار ملے گا؟ ہرگز نہیں۔

طالبان کے دور حکومت میں قید ہونے والی محترمہ ریڈلی کو پڑھ کر مغرب کے پروپیگنڈے ڈھول بہرحال بیچ چوراہے میں پھوٹ جاتا ہے۔

جتنی مثالیں آپ دیں رہے ہیں اس کے تانے بانے کہیں نہ کہیں جا کر امریکہ یعنی اسرائیل سے ضرور ملتے ہیں۔ افغانستان میں جس طرح جہازوں میں داعش کو لا کر چھوڑا گیا وہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ لہذا پروپیگنڈے پر آپ یقین رکھییے ہم نہیں رکھتے۔ آپ کے پاس تو بہر حال جواز بھی ہے۔ :)
 
Top