سید عمران
محفلین
کیا امریکہ نے مسلمانوں سے معافی مانگی؟؟؟دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن نازیوں نے کروڑوں یورپی یہودیوں کی نسل کشی کر کے ختم کر دیا تھا۔ جنگ کے بعد اگر اسرائیلی یہودی چاہتے تو جرمنوں کی اینٹ سے اینٹ سے بجا دیتے۔ مگر ان کی حکومت نے قیام مملکت کے کچھ سال بعد شدید عوامی دباؤ کے باوجود جرمنی کی معذرت قبول کر لی اور سفارتی تعلقات بحال کر دئے۔
جس کا دیر پا فائدہ یہ ہوا کہ آج جرمنی اور اسرائیل دونوں ترقی یافتہ ملک بن چکے ہیں۔
دوسری جانب انڈو پاک ہیں جو ۷۰ سال بعد بھی نفرت اور جنگ کی آگ میں جل کر ابھی تک پسماندہ ممالک ہی ہیں
انڈو پاک کا اصل تنازع مسئلہ کشمیر ہے۔۔۔
انڈیا اسے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کیوں نہیں حل کرتا؟؟؟
سکھوں نے مسلمانوں کے خلاف ظلم عظیم کی معافی مانگ لی۔۔۔
جسے پاکستان کے مسلمانوں نے قبول کرلیا۔۔۔
آج ان سے تعلقات اچھے ہیں!!!