نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

فاخر رضا

محفلین
پہلی ڈھارس اور جرات وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن کی طرف سے آئی۔ واردات کے چند منٹ بعد انہوں نے میڈیا کے سامنے بھرائی آواز میں کہا ’اس دھشت گردی کا شکار وہ تارکینِ وطن ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کو اپنا گھر بنایا۔ہاں یہ ان کا گھر ہے اور وہ ہمارا حصہ ہیں۔جس شخص نے اس بدترین جرم کا ارتکاب کیا وہ ہم میں سے نہیں۔آج کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ یہ حملہ اس لئے ہوا کہ ہم یک رنگی کے بجائے نسلی و سماجی رنگا رنگی پر یقین رکھتے ہیں۔براہ کرم حملہ آور کی پرتشدد وڈیوز اور اس کے تحریری جواز کو آگے نہ بڑھائیں ۔تاکہ اس پرتشدد سوچ کو آکسیجن نہ مل سکے۔‘

یہ بھی پڑھیے:

کرائسٹ چرچ: متاثرین کے لیے دنیا سوگ میں

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں ’دہشت گردی‘ تصاویر میں

اپنے تھپڑ اور گالی سے ڈرو ورنہ ۔۔۔

سچ کا انکاؤنٹر تو بہت پہلے ہو چکا

اس سانحے میں سے پہلا ہیرو میاں نعیم رشید ابھرا جو دوسرے نمازیوں کو بچانے کے لئے حملہ آور باڈی بلڈر برینٹن ٹارانٹ سے لپٹ گیا۔ نعیم رشید اور ان کا بیٹا طلحہ کرائسٹ چرچ کے شہیدوں میں شامل ہیں۔

خبر پھیلتے ہی ہر ایک نے سوچنا شروع کر دیا۔ میں اس وقت بحیثیت انسان کیا کر سکتا ہوں؟

کرائسٹ چرچ دھشت گردی کے متاثرین کی مدد کے لئے قائم خصوصی فیس بک پیج ’گیو اے لٹل‘ پر پچھلے چوبیس گھنٹے میں باسٹھ ہزار سے زائد ڈونر پینتالیس لاکھ ڈالر سے زائد چندہ دے چکے ہیں اور یہ رقم مسلسل بڑھ رہی ہے۔ لانچ گڈ ویب سائٹ پر اب تک لگ بھگ تیس ہزار لوگ چندہ دے چکے ہیں۔

یوتی لوآنو اور ان کی اہلیہ نے جب اسپتال کے باہر فٹ پاتھ پر زخمی عزیزوں کی خیر خبر کے انتظار میں سینکڑوں سوگوار چہرے دیکھے تو انہیں پہلا خیال آیا کہ یہ تو بھوکے پیاسے ہوں گے۔

یوتی نے فوراً ایک فیس بک پیج بنایا اور حلال فوڈ کی اپیل کر دی۔ یوتی اور ان کی اہلیہ کی اس اپیل پر خوراک کے تھیلوں سے لدے پھندے شہریوں کی لمبی قطار بن گئیں۔ اس قطار سے خوراک جمع کرنے کے لئے رضاکاروں کا ایک جتھا خود بخود وجود میں آگیا۔ چند گھنٹے بعد یوتی کو فیس بک پیج پر ایک اور اپیل جاری کرنا پڑی ’آپ کا بہت بہت شکریہ۔ مزید نہیں چاہئے۔ گنجائش اور ضرورت سے زیادہ اشیائے خوردونوش جمع ہو گئی ہیں۔ نیوزی لینڈر جیتے رہئیے۔۔‘

گرو نانک فری کچن آک لینڈ کی جانب سے ٹویٹر اور فیس بک پر اپیل ہوئی۔ مسلمان بھائیوں کی سیوا کے لئے ایسے رضاکار چاہئیں، جو میت کو غسل دے سکیں، جنازوں اور ان کے عزیزوں کو قبرستان تک پہنچا سکیں، قبر کی کھدائی میں مدد کر سکیں، سوگواروں کو کھانا کھلانے کے لئے لنگر کی ڈیوٹی سنبھال سکیں، واہگرو جی کا خالصہ، واہگرو جی کی فتح۔۔۔

ویلنگٹن شہر کی شہری لیانس ہوورڈ کا فیس بک پیج چند ہی گھنٹے میں سولہ ہزار سے زائد نیوزی لینڈرز نے شئیر کیا۔ پیغام بس اتنا ہے ’اگر ویلنگٹن کی کوئی مسلمان خاتون اس وقت خوفزدہ ہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔میں تمہارے ساتھ چلوں گی، بس سٹاپ پر تمہارے ساتھ کھڑی ہوں گی، سفر کروں گی، تم اگر خریداری کرنا چاہو تو میں تمہاری حفاظتی دیوار بنوں گی۔ پلیز مجھ سے بلا ہچکچاہٹ رابطہ کرو۔‘

بیس اکتوبر دو ہزار نو کو ایک خود کش بمبار اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبات سے بھری کینٹین میں گھسنا چاہ رہا تھا۔ مگر اس سے خاکروب پرویز مسیح لپٹ گیا۔ خودکش بمبار کینٹین کے دروازے پر پھٹ گیا۔ تین ہلاکتیں ہوئیں۔ پرویز مسیح جان نہ دیتا تو بیسیوں ہوتیں۔

آٹھ جنوری دو ہزار پندرہ کو جب داعش نے پیرس میں توہین آمیز کارٹون چھاپنے والے رسالے چارلی ہیبڈو کے دفتر پر ہلہ بولا تو ایک فرانسیسی پولیس افسر احمد مراتب انہیں روکنے کی کوشش میں شہید ہوگیا۔ جنازے میں شریک ہر شخص نے بیج لگا رکھا تھا ’میں احمد ہوں۔‘

اسی دن پیرس میں کوشر فوڈ بیچنے والی ہائپر کیچر سپر مارکیٹ پر دھشت گرد حملہ ہوا۔ وہاں مالی سے آیا ہوا ایک مسلمان پناہ گزیں لسانا بتیلی بھی مزدوری کرتا تھا۔ اس نے حالات بھانپ لئے اور جتنے بھی دھشت زدہ یہودی گاہکوں کو سپر مارکیٹ کے زیرِ زمین کمرے میں دھکیل سکتا تھا دھکیل کر باہر سے تالا لگا کے بچا لیا۔ صدر فرانسوا ہولاندے نے اس سیاہ فام مسلمان تارکِ وطن کو صدارتی محل میں بلایا اور مصافحہ کرتے ہوئے کہا ’تمہارے جیسا فرانسیسی کوئی نہیں۔۔‘

گذشتہ برس مئی میں بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں رام نگر کے ایک مندر کے باہر انتہا پسندوں نے ایک ہندو لڑکی کے ہمراہ آنے والے مسلمان لڑکے کو گھیر لیا۔ ایک پولیس افسر گگن دیب سنگھ نے اس لڑکے کو خود سے چپکا کر سنگساری سے بچا لیا۔ بعد میں گگن دیپ نے کہا ’میں نے کیا خاص کیا؟ یہ تو ہر بھارتی کو کرنا چاہئیے۔‘

کوئی بتائے کہ کتنے مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، کرسچن اور ملحد برے ہوتے ہیں؟ ان میں حیوان کتنے ہیں اور انسان کتنے؟

زیادہ نہیں بس ایک منٹ ضرور سوچئے گا ۔اندر سے جو بھی جواب آئے اسے کسی کو بتائے بغیر یاد ضرور رکھیے گا۔

وسعت اللہ خان/ بی بی سی
 

فلسفی

محفلین
رفیق حیات اور جوان بیٹے کی شہادت پر فخر کرنے والی اس خاتون کی عزمت کو سلام (نعیم شہید کی بیوہ سے مختصر گفتگو)

 

ٹرومین

محفلین
خالد محمود چوہدری بھائی! آپ کی طرف سے پوسٹ کی گئی آیات دیکھ رہا تھا تو بعض جگہ غلطیاں نظر آئیں، چونکہ قرآن کا معاملہ تھا لہٰذا اب تک جو چند آیات دیکھ سکا ہوں، ان کی اغلاط کی نشاندہی کر رہا ہوں، ازراہ کرم جہاں سے یہ آیات کاپی کی ہیں، انہیں رپورٹ کردیں کہ قرآن کی پروف ریڈنگ کی مستند حافظ وقرآنی رسم الخط کے ماہر سے کرواکر ویب پر ڈالین ورنہ مجھ جیسے ان گنت لوگوں کی گمرہی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ :)
 

ٹرومین

محفلین
وَلاَ یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰٓی اَلاَّ تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا ہُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی وَاتَّقُوا اللّٰہَ اِنَّ اللّٰہَ خَبِیْرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ()(سورۃمائدہ -5آیت
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ
تدوین: محمداحمد بھائی نے نشاندہی کی کہ:
خالد بھائی نے غالباً سورۃ المائدہ (5) آیت نمبر ( 8 ) نقل کی ہے۔
جزاک اللہ خیرا
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
لَا یَنْہَاکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْکُمْ فِی الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوْکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ أَنْ تَبَرُّوْہُمْ وَتُقْسِطُوْٓا اِلَیْْہِمْ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ() اِنَّمَا یَنْہَاکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ قَاتَلُوْکُمْ فِی الدِّیْنِ وَاَخْرَجُوْکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ وَظَاہَرُوْا عَلآی اِخْرَاجِکُمْ اَنْ الظَّالِمُوْنَ() (سورۃ ممتحنہ -60آیات9,
لَا يَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيْنَ لَمْ يُقَاتِلُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ وَ لَمْ يُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَ تُقْسِطُوْۤا اِلَيْهِمْ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ
اِنَّمَا يَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيْنَ قٰتَلُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ وَ اَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ وَ ظٰهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَ مَنْ يَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ
 

ٹرومین

محفلین
’’وہ لوگ جو اس طرح تمھارے پاس آئیں کہ نہ تم سے لڑنے کی ہمت کر رہے ہوں، اور نہ اپنی قوم سے۔اور( ایسے ہیں کہ)اگر اللہ چاہتا تھا تو ان کو تم پر دلیر کردیتا اور وہ تم سے لڑتے۔اس لئے اگر وہ الگ رہیں،تم سے جنگ نہ کریں اور تمھاری طرف صلح کا ہاتھ بڑھائیں تو اللہ تمھیں ان کے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتا‘‘
اگر آیت نمبر ۸۹ کو بھی اس کے ساتھ ملا کر ترجمہ کردیں تو سیاق وسباق کے ساتھ بات سمجھ میں آجائے گی ورنہ یہ وہی بات ہوجائے گی جیسا کہ قرآن میں ایک دوسری جگہ مذکور ہے:
لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ
ترجمہ: نماز کے قریب بھی نہ جاؤ
جبکہ آگے ذکر ہے:
وَاَنْتُمْ سُکٰرٰی
یعنی جب تم نشے کی حالت میں ہو۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ اَنْ صَدُّوْكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اَنْ تَعْتَدُوْا وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيْدُ الْعِقَابِ

خالد بھائی نے غالباً سورۃ المائدہ (5) آیت نمبر ( 8 ) نقل کی ہے۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّ۔هِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّ۔هَ ۚ إِنَّ اللَّ۔هَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿٨﴾
 
آخری تدوین:

ٹرومین

محفلین
لاَ یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْْءٍ اِلاّآ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْہُمْ تُقَاۃً وَیُحَذِّرُکُمُ اللّٰہُ نَفْسَہٗ وَاِلَی اللّٰہِ الْمَصِیْرُ()(سورۃآل عمران -3آیت2
’’مومنین اہلِ ایمان کو چھوڑ کر ان منکرینِ حق کو اپنا رفیق ومددگار ہرگز نہ بنائیں۔جو شخص ایسا کرے گا، اُس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ہاں یہ معاف ہے کہ تم اُن کے ظلم سے بچنے کے لیے بظاہر ایسا طرزِعمل اختیار کرجاؤ‘‘۔
سورت کی آیت نمبر لکھنے میں شاید ٹائپو ہواہوگا جبکہ مکمل ترجمہ شایدیوں ہوگا:
لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِيْنَ اَوْلِيَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ مَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّٰهِ فِيْ شَيْءٍ اِلَّاۤ اَنْ تَتَّقُوْا مِنْهُمْ تُقٰىةً وَ يُحَذِّرُكُمُ اللّٰهُ نَفْسَهٗ وَ اِلَى اللّٰهِ الْمَصِيْرُ
سورۃ اٰل عمرٰن آیت نمبر ۲۸
ترجمہ:
مومن لوگ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا یار ومددگارنہ بنائیں۔ اور جو ایسا کرے گا، اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں، اِلا یہ کہ تم ان (کے ظلم) سے بچنے کے لیے بچاؤ کا کوئی طریقہ اختیار کرو۔ اور اللہ تمہیں اپنے (عذاب) سے بچاتا ہے۔ اور اسی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے۔
 
خالد محمود چوہدری بھائی! آپ کی طرف سے پوسٹ کی گئی آیات دیکھ رہا تھا تو بعض جگہ غلطیاں نظر آئیں، چونکہ قرآن کا معاملہ تھا لہٰذا اب تک جو چند آیات دیکھ سکا ہوں، ان کی اغلاط کی نشاندہی کر رہا ہوں، ازراہ کرم جہاں سے یہ آیات کاپی کی ہیں، انہیں رپورٹ کردیں کہ قرآن کی پروف ریڈنگ کی مستند حافظ وقرآنی رسم الخط کے ماہر سے کرواکر ویب پر ڈالین ورنہ مجھ جیسے ان گنت لوگوں کی گمرہی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ :)
شاہد بھائی قرآنی آیات کا حوالہ دینے کے سلسلے میں میری ایک تجویز ہے کہ جہاں کسی بھی محفلین کو قرآن کریم کی کسی آیات کا حوالہ دینا مقصود ہو تو سورت کے نام کے ساتھ آیات نمبر کے ساتھ صرف ترجمہ پیش کر دیں تو یہ بہتر نہ ہوگا ، جیسا کہ خالد بھائی اپنی تبصرے میں آیات کا پوسٹ کی ،جن میں آپ نےاغلاط کی نشاندہی کی ۔کم علمی کی بنیاد پر غلطی کے امکانات کم سے کم ہو جائیں گے ۔
 

ٹرومین

محفلین
’’اے نبیؐ،نرمی اور درگزر کا طریقہ اختیار کرو،معروف کی تلقین کئے جاؤ اور جاہلوں سے نہ الجھو۔اگر تمہیں شیطان اکسائے (کہ نرمی چھوڑ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دو) تو اللہ کی پناہ مانگو۔‘‘
قوسین کے الفاظ کس ترجمہ قرآن سے نقل کیے ہیں؟
 

ٹرومین

محفلین
شاہد بھائی قرآنی آیات کا حوالہ دینے کے سلسلے میں میری ایک تجویز ہے کہ جہاں کسی بھی محفلین کو قرآن کریم کی کسی آیات کا حوالہ دینا مقصود ہو تو سورت کے نام کے ساتھ آیات نمبر کے ساتھ صرف ترجمہ پیش کر دیں تو یہ بہتر نہ ہوگا ، جیسا کہ خالد بھائی اپنی تبصرے میں آیات کا پوسٹ کی ،جن میں آپ نےاغلاط کی نشاندہی کی ۔کم علمی کی بنیاد پر غلطی کے امکانات کم سے کم ہو جائیں گے ۔
بہترین تجویز ہے عدنان بھائی بلکہ آپ ہی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ساتھ میں یہ بھی عرض کرنا چاہوں گا کہ ترجمہ جہاں سے لیا جائے وہاں کا لنک بھی (اگر میسر ہو) تو دے دیا جائے۔ :)
 
بہترین تجویز ہے عدنان بھائی بلکہ آپ ہی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ساتھ میں یہ بھی عرض کرنا چاہوں گا کہ ترجمہ جہاں سے لیا جائے وہاں کا لنک بھی (اگر میسر ہو) تو دے دیا جائے۔ :)
لنک تو ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ مطلوبہ مواد کے معیار کا تعین کیا جاسکے کہ آیا یہ مستند ہے بھی یا نہیں ۔
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
اگر آیت نمبر ۸۹ کو بھی اس کے ساتھ ملا کر ترجمہ کردیں تو سیاق وسباق کے ساتھ بات سمجھ میں آجائے گی ورنہ یہ وہی بات ہوجائے گی جیسا کہ قرآن میں ایک دوسری جگہ مذکور ہے:
لَا تَقْرَبُوا الصَّلٰوۃَ
ترجمہ: نماز کے قریب بھی نہ جاؤ
جبکہ آگے ذکر ہے:
وَاَنْتُمْ سُکٰرٰی
یعنی جب تم نشے کی حالت میں ہو۔
''و'' کا ترجمہ ''جب'' کیسے ہوا
 

محمداحمد

لائبریرین
لنک تو ضرور شامل کرنا چاہیے تاکہ مطلوبہ مواد کے معیار کا تعین کیا جاسکے کہ آیا یہ مستند ہے بھی یا نہیں ۔

بالکل !

میرا یہ خیال ہے کہ جس طرح کوئی بھی ٹوئیٹ بعینہ ٹوئٹیر کی طرز پر محفل پر یا دیگر سائٹ پر نظر آ جاتی ہے (نہ جانے اس طریقے کو کیا کہتے ہیں)۔ اسی طرح قران کریم کی آیات کی بھی کوئی ایسی سائٹ ہونی چاہیے جس سے ریفرنس کے طور پر آیات کہیں بھی پیسٹ کی جا سکیں اور جس میں ربط موجود ہو۔ ممکن ہے کہ ایسی کوئی سائٹ ہو اور میرے علم میں نہ ہو ۔

محمد تابش صدیقی
سید عاطف علی
فلسفی
 

فلسفی

محفلین
بالکل !

میرا یہ خیال ہے کہ جس طرح کوئی بھی ٹوئیٹ بعینہ ٹوئٹیر کی طرز پر محفل پر یا دیگر سائٹ پر نظر آ جاتی ہے (نہ جانے اس طریقے کو کیا کہتے ہیں)۔ اسی طرح قران کریم کی آیات کی بھی کوئی ایسی سائٹ ہونی چاہیے جس سے ریفرنس کے طور پر آیات کہیں بھی پیسٹ کی جا سکیں اور جس میں ربط موجود ہو۔ ممکن ہے کہ ایسی کوئی سائٹ ہو اور میرے علم میں نہ ہو ۔

محمد تابش صدیقی
سید عاطف علی
فلسفی
میرے خیال میں زین فورو کا کوئی پلگ ان ہونا چاہیے۔ جس کے ذریعے لنک ایمبیڈ کیا جا سکے۔ یا بی بی کوڈ کے ذریعے شاید ممکن ہو۔

ابن سعید بھائی اس بارے میں شاید کچھ بتا سکیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب کو فون، کرائسٹ چرچ واقعے پر اقدامات کو سراہا

1600772-im-1553164783-205-640x480.jpg

نیوزی لینڈ مسلم کمیونٹی کو آزادی اور تحفظ کا یقین دلاتا ہے، جسینڈا آرڈرن

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے کرائسٹ چرچ واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کیا اور کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی، وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے گفتگو میں حملے کے بعد صورتحال پر قابو پانے کے اقدامات کو سراہا اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے جذبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اقدامات نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، پاکستان کا دہشت گردی میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے پاکستانیوں بالخصوص نعیم راشد کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ مسلم کمیونٹی کو آزادی اور تحفظ کا یقین دلاتا ہے، نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے پر پورا ملک صدمے میں تھا تاہم واقعے کے فوری بعد ملک میں اسلحہ پر پابندی عائد کی۔
 
Top