زیک

مسافر
سپرنگسٹین کے کنسرٹ اکثر تین چار گھنٹوں کے ہوتے ہیں۔ آخری چند گانوں کے لئے سٹیڈیم کی لائٹس جل رہی تھیں۔

 

زیک

مسافر
آپ نے میرے قول کو کلیہ بنا ڈالا ہے۔۔۔ ظالمو۔۔۔۔
پوچھا تھا اتنے دوستوں سے کہ ترتیب سے تصاویر پوسٹ کی جائیں یا تازہ ترین پہلے۔ سب کے سب تازہ کے حامی نکلے۔ اب تو یہی ہو گا۔

ویسے بھی شامونی کی تصاویر میں پھنسا ہوا ہوں کہ ایک سے ایک خوبصورت اور سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے انتخاب کروں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
پوچھا تھا اتنے دوستوں سے کہ ترتیب سے تصاویر پوسٹ کی جائیں یا تازہ ترین پہلے۔ سب کے سب تازہ کے حامی نکلے۔ اب تو یہی ہو گا۔
میرے خیال سے ترتیب زمانے کے لحاظ سے ہوتی تو زیادہ بہتر ہوتا ، لیکن جب سب کے سب ہی ہم زبان ہو جائیں تو کیا کہنا ۔
 

زیک

مسافر
کنسرٹ گیارہ بجے کے قریب ختم ہوا۔ ہم اور ہزاروں لوگ بسوں اور ٹرینوں کی طرف چل پڑے۔ سیکاکس میں ٹرین بدلی اور پھر نیویارک پہنچ کر سبوے۔ مڈٹاؤن مینہیٹن میں آدھی رات کو بھی خوب لوگ تھے لیکن چائناٹاؤن کافی حد تک بند ہو چکا تھا۔

اگلی صبح ہم نے ایک قریبی ریستوران سے ناشتہ کیا۔

 

زیک

مسافر
ناشتے کے بعد ہم فلشنگ روانہ ہوئے۔ آج ہمارا پلان یو ایس اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ کے میچز دیکھنے کا تھا۔

بلی جین کنگ ٹینس سنٹر میں یو ایس اوپن کا ڈرا:

 

زیک

مسافر
وہاں ہر سال کے جیتنے والے کھلاڑیوں کے بینر لگے ہوئے تھے۔ میں نے اپنے ایک فیورٹ کھلاڑی کے بینر کے ساتھ تصویر لی۔

 

سید عاطف علی

لائبریرین
یعنی اوریگن کے بعد نیو انگلینڈ، پھر میمتھ کیوز، پھر شکاگو، پھر اسلام آباد، پھر آلپس اور آخر میں نیویارک؟
اوریگون والی سیر کتنی پرانی ہے میں نہ جانے کیوں سمجھا کہ اوریگون چند ماہ یا سال بھر پہلے کی بات ہو گی۔
 

زیک

مسافر
یو ایس اوپن کے شروع کے راؤنڈز میں ٹکٹ آرتھر ایش یا لوئس آرمسٹرانگ سٹیڈیم کا ہوتا ہے لیکن اگر آپ دن کے وقت کا ٹکٹ لیں تو دیگر کورٹس پر بھی میچ دیکھ سکتے ہیں۔ ہم ایک کورٹ پر گئے تو وہاں لائن لگی تھی کہ ٹاپ سیڈ ڈبلز کھیل رہے تھے۔ وہ میچ ختم ہوا تو ہم نے اگلا میچ دیکھا۔

 

نیرنگ خیال

لائبریرین
پوچھا تھا اتنے دوستوں سے کہ ترتیب سے تصاویر پوسٹ کی جائیں یا تازہ ترین پہلے۔ سب کے سب تازہ کے حامی نکلے۔ اب تو یہی ہو گا۔
ہونا ہی یہی چاہیے۔۔۔ تازہ پہلے۔۔۔ جو رہ گیا۔۔۔ وہ تو پہلے ہی رہ گیا ہے۔۔۔ کچھ دیر اور سہی۔۔۔
 

زیک

مسافر
جان ازنر نے چند دن پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ یہ اس کا آخری ٹورنامنٹ تھا۔ اگلا میچ اس کا دیکھنے گئے۔ میچ پہلے سے جاری تھا۔ ازنر پہلے دو سیٹ جیتنے کے بعد تیسرا سیٹ ہار چکا تھا۔ چوتھے سیٹ میں بھی خوب مقابلہ رہا اور میچ دو دو سیٹ سے برابر ہو گیا۔



پانچواں سیٹ ٹائی بریکر تک گیا اور آخر ازنر ہار گیا۔ یوں یہ اس کا آخری میچ ثابت ہوا۔
 
Top