زیک

مسافر
ازنر لمبے میچوں کا بادشاہ ہے۔ اس کے طویل میچ کے بعد ہم نے آئس کریم لی اور واپس آرتھر ایش سٹیڈیم میں میڈیسن کیز کا میچ دیکھنے چلے

 

زیک

مسافر
اور ہم تو بس چشمہ لگانے والی مارٹینا باجی کو جانتے ہیں ۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ نیوراٹلووا کو جانتے ہوں اور ایورٹ سے واقف نہ ہوں۔ یہ دونوں 80 دفعہ ایک دوسرے کے مقابل ہوئیں جن میں سے 60 بار فائنلز میں۔ 1975 سے 1987 تک سوائے 23 ہفتوں کے ان دونوں میں سے کوئی ایک رینکنگ میں نمبر ون رہی۔
 

زیک

مسافر
آرتھر ایش سٹیڈیم اور گرینڈسٹینڈ میں ٹاپ کھلاڑیوں کو دیکھنے کا اپنا مزا ہے لیکن ہم میچ کورٹ کے ساتھ ہی کرسیوں کی پہلی قطار سے بھی دیکھنا چاہتے تھے۔ اس کے لئے ہم نے تیرھویں سیڈ خواتین ڈبلز کا انتخاب کیا۔

 

زیک

مسافر
شام ہو چکی تھی۔ بیٹی نے ایک دوست سے ملنا تھا۔ ہم ٹینس سنٹر سے نکلے اور سبوے پر ایک سٹاپ آگے فلشنگ مین سٹریٹ گئے۔ اس علاقے میں کافی تعداد میں مشرقی ایشیائی آبادی ہے جیسا کہ آپ دکانوں کے بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔

 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم نے نو جوانی میں کچھ میچز نیورا تلوواکرسٹینا ایورٹ ۔ سٹیفی گراف ۔ باریس بیکر اور سٹیفن ایڈبرگ کے دیکھے بس، اس کھیل سے بلکہ کسی بھی کھیل سے زیادہ دلچسپی نہ رہی پھر ۔
 

زیک

مسافر
اسے کرسٹینا تو شاید کبھی نہیں کہا گیا۔ پس ثابت ہوا کہ آپ کو کرس ایورٹ کا علم نہیں۔
اگر ایڈبرگ یاد ہے تو اس کا ہم وطن میٹس ولانڈر میرا پسندیدہ کھلاڑی رہا۔ اس کے بینر کے ساتھ بھی تصویر اوپر موجود ہے۔
 

زیک

مسافر
کھانا کھانے کے لئے ہم ایک مال کے فوڈ کورٹ گئے۔ وہاں قسم قسم کے ایشین کھانے تھے اور انگریزی کہیں کہیں ہی نظر آتی تھی۔

 
Top