ماسٹر
محفلین
جی آپ نے ہرٹز کے بارے میں بیان فرمایا ہے۔ ڈائرکٹ اور آلٹر نیٹو کرنٹ کے تقابل کے ضمن میں یہ بہت اہم بات ہے۔
میرا سوال ہے کہ ڈی سی کرنٹ کا ایک وولٹ اے سی کرنٹ کے کس قدر تقابل میں شمار کیا جاتا ہے؟ یا سرے سے ان کا تقابل ہی نہیں ہے۔
مثال کے طور پہ اے سی کرنٹ کا بلب 220 سے 240 وولٹ پہ چلتا ہے اور 197 وولٹ سے لے کر 252 تک کا اے سی کرنٹ عام حالات میں 220 وولٹ کی بجلی ہی شمار کیا جاتا ہے۔
اور یہی بلب جب ڈی سی وولٹ کے ذخیرہ سے ’یو پی ایس کی مثال سامنے رکھیں" الیکٹریفائر کے ذریعہ سے اے سے کرنٹ میں تبدیل شدہ بجلی پہ چلتا ہے تو 12 وولٹ کا ڈی سی کرنٹ اس الیکٹریفائر کو مہیا کیا جاتا ہے جو اسے اے سی کرنٹ میں ڈھال کر بلب روشن کر دیتا ہے۔ تو کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ
ڈی سی کرنٹ کے 12 وولٹ اے سی کرنٹ کے 220 وولٹس کے برابر ہیں؟ یعنی ایک ڈی سی وولٹ قریب 20 اے سی وولٹ کے برابر کہا جا سکتا ہے؟۔
وولٹ تو برابر ہوتے ہیں مگر کرنٹ مختلف ہو تو پاور بھی مختلف ہو گی -
مثال کے طور پر :
Volt 12 کی بجلی Ampere 20 کی مقدار سے آئے تو کل Power اس کی 240 Watt بنتی ہے ، اور اگر
Volt 240 کی بجلی Ampere 1 کی مقدار میں آئے تو بھی کل طاقت Watt 240 ہی بنے گی -
بجلی کے عام آلات ان چیزوں کو ہی ادل بدل کرتے رہتے ہیں جن کا سادہ سا قلیہ ہے :
Volt x Ampere = Watt