امریکیوں کو کہانیاں بنانا خوب آتی ہیں۔
نیکولا ٹیسلا بلا شبہ ایک ذہین انسان تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو چاہے اس کے متعلق کوئی اوٹ پٹانگ کہانی گھڑ کر لے آئے اور ہم اس کو بلا تحقیق سچ مان لیں۔ اور نہ ہی اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے ذہن میں جو بھی تصور آیا، وہ خامیوں سے بالکل پاک تھا۔ بہتر ہوگا کہ آپ اس کے متعلق فارغ لوگوں کی گھڑی ہوئی اوٹ پٹانگ کہانیوں کے بجائے ان ایجادات یا تحقیقات کے متعلق لوگوں کو بتائیں جن کے بارے میں جان کر انہیں کچھ فائدہ ہو۔ مثلاً اس نے فلاں چیز بنائی تھی جو کہ اس طریقے سے کام کرتی تھی۔ یاد رکھیں کہ تفصیلات بتائے بغیر کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔ یہاں پر سائنس کا حصہ ہے ہی اس لیے کہ لوگ یہاں پر کچھ سیکھیں، نہ کہ بس کہانیاں ہی پڑھتے رہیں۔
آخر میں ایک مزے کی بات بتاتا ہوں۔ نیکولا ٹیسلا پر مطالعہ کے دوران میں نے سائیکل چلاتے ہوئے توانائی کی بچت کے بھی کچھ گر سیکھے ہیں۔ اور سیکھے بھی ایسی چیزوں سے کہ جن کا سائیکل سے دور دور کا بھی تعلق کسی کو نظر نہیں آئے گا۔ دراصل ہوا یوں کہ میں سائیکل چلاتے ہوئے ٹیسلا کی کچھ تحقیقات کے بارے میں سوچ رہا تھا اور یکدم خیال آیا کہ سائیکل چلانے کو آسان بنانے کے لیے یہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور اس طریقے کی آزمائش کے دوران مزید کچھ مفید باتیں سیکھ لیں۔
نہیں نہیں۔ آپ تو ایڈیسن کے ڈی سی کرنٹ کے جھٹکے کھائیں اور پھر ہمیں آکر بتائیں کہ کتنا فائدہ ہوا۔
جی ہاں۔ ٹیسلا نے ایڈیسن کے روائیتی دھاتی بلب کی بجائے فلورسینٹ (گیس) والے بلب بنائے تھے۔اس کے علاوہ آلٹرنیٹنگ کرنٹ پر مبنی نظام استعمال کرنے کے ڈائیریکٹ کرنٹ کی نسبت فوائد بھی کہیں زیادہ ہیں (تاروں کی کم تعداد، ٹرانسفارمر کے ذریعے وولٹیج کی با کفایت تبدیلی، وغیرہ) جس کی وجہ سے آج اس کو تقریباً ہر جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔
جی ہاں۔ ٹیسلا نے ایڈیسن کے روائیتی دھاتی بلب کی بجائے فلورسینٹ (گیس) والے بلب بنائے تھے۔
nikola tesla made similar experiments in the 1890s, devising high frequency powered fluorescent bulbs that gave a bright greenish light, but as with edison's devices, no commercial success was achieved.مگر جیسا کہ ہمارا سرمایہ دارانہ نظام ہے۔ یہ بلب چونکہ زیادہ عرصہ تک روشن رہتے ہیںاور کم بجلی اور زیادہ روشنی، کم حرارت خارج کرتے ہیں۔ یوں پروڈکشن کمپنیز کو ایڈیسن کا تار والا بلب ہی پسند آیا اور ۱۰۰ سال تک حکمرانی کرنے کے بعد بالآخر خود eu نے ۲۰۱۲ کے بعد سے اسکی پروڈکشن / importپر پابندی عائد کردی ہے!
کوئی یہ بتائے کہ ڈی سی کرنٹ کا ایک وولٹ اے سی کرنٹ کے کتنے وولٹس کے برابر مانا جاتا ہے؟
ویسے یہاں پر سبز روشنی کا ذکر ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ٹیسلا کے لیمپ کی سبز روشنی لوگوں کو پسند نہ ہو جس کی وجہ سے یہ تجارتی طور پر زیادہ کامیاب نہ ہوا ہو۔
جی آپ نے ہرٹز کے بارے میں بیان فرمایا ہے۔ ڈائرکٹ اور آلٹر نیٹو کرنٹ کے تقابل کے ضمن میں یہ بہت اہم بات ہے۔آلٹرنیٹنگ کرنٹ کا مطلب یہ ہے کہ اس میں وولٹیج مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے۔ برابر وقفوں سے کچھ دیر ایک سمت میں اور پھر کچھ دیر دوسری سمت میں۔
مثال کے طور پر اگر آپ گھر میں آنے والی 220 وولٹ کی سپلائی کی پیمائش کریں اور اس کا گراف بنائیں تو حاصل ہونے والا گراف موج (wave) کی شکل کا ہوگا۔ وولٹیج صفر سے بتدریج 220 وولٹ کی طرف جائے گی، پھر واپس صفر پر۔ پھر بتدریج -220 (منفی ۲۲۰) وولٹ یعنی مخالف سمت میں 220 وولٹ پر اور پھر دوبارہ اسی طرح صفر پر۔ گھروں کو پہنچائی جانے والی بجلی میں یہ عمل ایک سیکنڈ میں 50 بار ہوتا ہے۔ یعنی اس کا تعدد 50 چکر فی سیکنڈ یا 50 ہرٹز ہے۔
ٹیسلا نے 1892 اور 1894 کے درمیان شیکاگو اور کیلی فورنیا ورلڈ فئیرز کو اپنے ac کرنٹ اور fluorescent کیساتھ روشن کیا تھا۔ یہی کام ایڈیسن کی ٹیکنالوجی کہیں زیادہ خرچے کیساتھ کرتی تھی:
http://en.wikipedia.org/wiki/california_midwinter_international_exposition_of_1894
http://en.wikipedia.org/wiki/world's_columbian_exposition
جی آپ نے ہرٹز کے بارے میں بیان فرمایا ہے۔ ڈائرکٹ اور آلٹر نیٹو کرنٹ کے تقابل کے ضمن میں یہ بہت اہم بات ہے۔
میرا سوال ہے کہ ڈی سی کرنٹ کا ایک وولٹ اے سی کرنٹ کے کس قدر تقابل میں شمار کیا جاتا ہے؟ یا سرے سے ان کا تقابل ہی نہیں ہے۔
مثال کے طور پہ اے سی کرنٹ کا بلب 220 سے 240 وولٹ پہ چلتا ہے اور 197 وولٹ سے لے کر 252 تک کا اے سی کرنٹ عام حالات میں 220 وولٹ کی بجلی ہی شمار کیا جاتا ہے۔
اور یہی بلب جب ڈی سی وولٹ کے ذخیرہ سے ’یو پی ایس کی مثال سامنے رکھیں" الیکٹریفائر کے ذریعہ سے اے سے کرنٹ میں تبدیل شدہ بجلی پہ چلتا ہے تو 12 وولٹ کا ڈی سی کرنٹ اس الیکٹریفائر کو مہیا کیا جاتا ہے جو اسے اے سی کرنٹ میں ڈھال کر بلب روشن کر دیتا ہے۔ تو کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ
ڈی سی کرنٹ کے 12 وولٹ اے سی کرنٹ کے 220 وولٹس کے برابر ہیں؟ یعنی ایک ڈی سی وولٹ قریب 20 اے سی وولٹ کے برابر کہا جا سکتا ہے؟۔