دریا میں وائٹ واٹر ریپڈز rapids کو خطرے کے اعتبار سے classify کیا جاتا ہے۔ یہ چھ کلاسیں ہیں۔
کلاس 1: تیز پانی لیکن کوئی رکاوٹ اور خطرہ نہیں۔
کلاس 2: کچھ حد تک چپو مار کر maneuver کرنے کی ضرورت۔ ہلکا سا خطرہ لیکن عام آدمی کے لئے زیادہ مشکل نہیں
کلاس 3: درمیانے درجے کے ریپڈ جن میں کچھ خطرہ ہوتا ہے اور اگر صحیح طریقے سے ان سے نہ گزرا جائے تو رافٹ الٹ یا پانی سے بھر سکتی ہے۔ وغیرہ
کلاس 4: ایڈوانسڈ کلاس جس میں کافی احتیاط اور فوری ایکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ چوٹ وغیرہ کا چانس بھی ہوتا ہے۔
کلاس 5: ان کے لئے ایکسپرٹ اور انتہائی فٹ ہونا لازم ہے۔ خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔
کلاس 6: یہ وہ ریپڈ ہیں جو ناممکن ہیں۔ جب بہت لوگ کسی کلاس 6 کے ریپڈ سے کشتی وغیرہ میں کامیابی سے گزر جاتے ہیں تو اسے کلاس 5 قرار دے دیا جاتا ہے۔
ان میں کلاس 1 اور 2 تو بہت دفعہ خود سے بھی کئے ہیں۔ کلاس 3 اور 4 میں گائیڈ ساتھ ہوتا ہے جو خود بھی چپو چلاتا ہے اور آپ کو بھی ہدایات دیتا ہے کہ سیدھا یا الٹا چپو چلانا ہے اور کتنی بار وغیرہ۔
میں نے کلاس 4 تک کئی بار رافٹنگ کی ہے۔ بیوی اور بیٹی نے ایسے دریاؤں میں کی ہے جس میں ایک سے زیادہ کلاس 4 نہ ہو۔ اس بار ہمارا ارادہ ایک ایسے دریا کا تھا جس میں کلاس 4 ہی کلاس 4 ہو۔