قیصرانی
لائبریرین
کوا ہے نا، فری ہوم ڈلیوری، بائی ائیر۔ بس اسے اصلی اور نقلی کرنسی کی پہچان کرا دیجیئ گامطلب ایک آدھ ڈھابہ تو میں بھی کھول سکتی ہوں
کوا ہے نا، فری ہوم ڈلیوری، بائی ائیر۔ بس اسے اصلی اور نقلی کرنسی کی پہچان کرا دیجیئ گامطلب ایک آدھ ڈھابہ تو میں بھی کھول سکتی ہوں
آج میں نے یہی ڈس بنائی ہے کیونکہ امی کی طبیعت خراب تھی تو میں نے کھانا بنایا۔۔۔ ۔۔
اجزاء:
چکن--- ایک کلو
دہی--- 1 کپ بڑا والا
کریم--- آدھا پیکٹ
دودھ-- حسب ضرورت
پیاز--- 2 عدد
سفید پسی مرچ---- 4 کھانے کے چمچ
ہری مرچ-- 3 سے 4 عدد
آئل--- تھوڑا سا
خشخاش-- 4 کھانے کے چمچ(پانی میں بھگو دیں)
بادام--- 12 یا 13 عدد (اسے بھی پانی میں بھگو دیں)
نمک--- حسب ضرورت
ادرک-- ایک بڑا ٹکڑا
لہسن--- 5 سے 6 جوئے
جائفل اور جاوتری ---- پسی ہوئی بہت تھوڑی سی
ترکیب:
سب سے پہلے خشخاش اور آدھے بادام(چھلکا اتار کر) پیس لیں موٹا موٹا اور الگ گرائنڈر میں پیاز بھی پیس لیں۔۔۔ لہسن کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور ادرک کو لمبا لمبا کاٹ لیں۔ اب دیگچی میں آئل دال کر لہسن سارا اور ادرک تھوڑا سا ڈال کر بھونیں پھر چکن ڈال کر بھون لیں۔۔۔ پھر اس میں پسی پیاز، خشخاش اور بادام، دہی، نمک،جائفل اور جاوتری اور دودھ ڈال دیں اور جب تک پکائیں جب تک چکن گل نہ جائے۔۔۔ ۔ پھر چولہا بند کرکے کریم،باقی بادام جو بچ گئے تھے وہ کاٹ کر ڈالیں اور باقی ادرک اور ہری مرچ ڈالیں اور پھر چولہا کھول کر دم پر رکھ دیں 5 منٹ۔۔۔ اور پھر کھائیں مزے اڑائیں۔۔۔
یہاں تو مل جاتی ہے۔ میں زیادہ تر کالی مرچ پسی ہوئی یا پھر یہی سفید ہی استعمال کرتا ہوںسفید مرچ آسانی سے مل جاتی ہے؟؟؟
جب میں چھوٹی تھی اور امی سالن میں مرچیں تیز کردیتی تھیں تو میں ابو سے کہتی تھی میں بڑی ہوکر آپکو میٹھا سالن بنا کر کھلاؤں گی اور میں اکثر میٹھی چیزیں بناتی ہوں تو ابو یہی بات کرتے ہیں۔۔۔یہ تو سنا تھا کہ بڑے ہو کر یہ کریں گےلیکن بوڑھی اماں بن یہ کریں گے یہ بھی دیکھ لیا۔ ویسے بڑے ہو کر جو کرنے کا آپ نے سوچا تھا، وہ کر لیا؟
زبردست ملائکہ، دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے یقینا بہت مزےدار بنی ہو گی، مجھے تو دوبارہ سے بھوک لگ گئی ہے دیکھ کر
بہت شکریہ اور ضرور بنائے گاکسی دن میں بھی ہمت کروں گی بنانے کی
میں تو سچ میں سیرئیس ہوں اس بارے میں مگر کچھ معلومات نہیں اس بارے میںیہ بعد میں کیوں؟ ابھی کریں ناں، کچھ بزنس تو ہو
بہت شکریہ بھائیبہت زبردست
ترکیب اور تصویر دونوں سے ہی مزے کا لگ رہا ہے
اور جو پاستا میں وائٹ ساس کھاتے ہیں مزے لیکر اس میں بھی دودھ ہوتا ہے بھائی جان۔۔۔ تعریف کریں نہیں تو میں نے اپنے چچاؤں کو شکایت لگاؤں گیدودھ سالن میں ڈال دیا گیا اور ہم بات بھی نا کریں
تصویر دیکھ کر بھی کردیتے ہیں بھائیمجھے چکھایا ہی نہین تو میں کیسے تعریف کر دوں سسٹر؟
بہت شکریہ ناعمہ مجھے پتہ ہی نہیں تھاملائکہ ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ بچے ٌ بہت مزے کا لگ رہا ہے ، میں بھی بناتی رہتی ہوں اور محفل پر ایک بار اس کی ریسیپی بھی دی تھی
مجھے تو لگ رہا ہے کہ تم بوڑھی ہونے تک کئی کھانے کی کتابیں لکھ لوگیجب میں بوڑھی اماں بن جاؤں گی تو ایک کک بک اور ایک تاریخ کے تراجم کے مضون کی دو کتابیں چھاپ لوں گی ۔۔۔ ۔۔
پسی مرچیں نہیں کھاتے ثابت کھا لیتے ہیں بھیا؟یہ ترکیب تو ضرور آزمائیں گے ان شاء اللہ!
پسی مرچیں ہم اپنے کھانوں میں ڈالتے نہیں۔ بلکہ ہمارے کچن میں پسی مرچیں ملیں گی ہی نہیں۔ لہٰذا اس ترکیب میں تھوڑی سی تخریب کاری کرنی ہوگی۔ جاوتری اور خشخاش بھی شاید اس وقت ہمارے کچن میں دستیاب نہ ہوں، باقی تو سبھی کچھ ہوگا۔
ہری مرچیں رکھتے ہیں اور سرخ سوکھی مرچیں بھی جو دال وغیرہ بگھارتے ہوئے استعمال کرتے ہیں کبھی کبھی۔پسی مرچیں نہیں کھاتے ثابت کھا لیتے ہیں بھیا؟
اور پوری پوری کھاتے ہیں؟ہری مرچیں رکھتے ہیں اور سرخ سوکھی مرچیں بھی جو دال وغیرہ بگھارتے ہوئے استعمال کرتے ہیں کبھی کبھی۔
اس کا کھانا ضروری تھوڑی نہ ہے شونا پری۔اور پوری پوری کھاتے ہیں؟
یعنی کہ پوری کی پوری
کیوں ضروری نہیں ہوتااس کا کھانا ضروری تھوڑی نہ ہے شونا پری۔