وادیٔ نیلم کی سیر

یاز

محفلین
یاز وادی نیلم کی سیر تو کافی جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ آج کا سانحہ
22 tourists missing as bridge collapses in Neelum Valley - The Express Tribune
کافی افسوس ناک حادثہ ہے۔

سوشل میڈیا وغیرہ کی بدولت سیرو سیاحت میں کافی اضافہ ہو گیا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ سیروسیاحت کی بنیادی احتیاطوں سے بھی آگاہی نہیں رکھتے۔ زیادہ تر کے کپڑے اور جوتے ہی سیر والے نہیں ہوتے۔
اسی تناظر میں ایک دو بے ضرر واقعات میں نے بھی اس ٹرپ کے دوران دیکھے۔ وہ بھی شیئر کروں گا انشاءاللہ۔
 
کسی نے پل کی ویڈیو شئر کی تھی فیس بک پر۔
پل کی حالت ایسی تھی کہ میں تو اکیلے جاتے ہوئے بھی سوچتا، ستر اسی طلبہ اکٹھے کیسے چڑھ گئے۔ ایک تو تفریح کے لیے لانے والے منتظمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کنٹرول کریں۔ دوسرا اس قسم کے مقامات پر واضح ہدایات لکھی ہونی چاہئیں، کہ یہ پل زیادہ سے زیادہ کتنے افراد برداشت کر سکتا ہے، یا پھر کوئی گارڈ وغیرہ ہو جو اس بات کا اہتمام کرے کہ زیادہ لوگ ایک وقت میں پل کراس نہ کریں۔

حادثہ افسوسناک ہے۔
 
زیک

مسافر

نیوزی لینڈ میں فیورڈلینڈ، آؤراکی ماؤنٹ کک اور ماؤنٹ ایسپائرنگ نیشنل پارکس میں ہائیکنگ کرتے ہوئے ہر پل پر لکھا تھا کہ بیک وقت کتنے لوگ پل پر ہو سکتے ہیں اور زیادہ تر لوگ اپنی باری کا انتظار کرتے تھے
 
شاہد شاہ

محفلین
یہ پاکستان ہے نیوزی لینڈ نہیں۔ پاکستان میں جو ہدایات درج ہوتی ہیں، ان پر عمل پیرا کتنے ہیں وہ بھی سب کو پتا ہے

یہاں بھی زیادہ تر جگہوں پہ لکھا تھا۔ گاڑی سے کراس ہونے والے کچھ پلوں پہ سپیڈ لمٹ بھی پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ لکھی ہوئی تھی۔
نیز یہ کہ زیادہ تر مخدوش پلوں پہ یہ سمجھنے میں مشکل نہیں ہوتی کہ ان پہ جانا ہی نہیں چاہئے۔
 
یہ پاکستان ہے نیوزی لینڈ نہیں۔ پاکستان میں جو ہدایات درج ہوتی ہیں، ان پر عمل پیرا کتنے ہیں وہ بھی سب کو پتا ہے
خاص طور پر سٹوڈنٹس تو ایسے تفریحی دوروں پر بالکل آؤٹ آف کنٹرول ہوتے ہیں۔ اس لیے کسی حد تک ذمہ داری کالج انتظامیہ کے افراد پر آتی یے، جو اس دورے کو مینیج کر رہے تھے۔
 
یاز

محفلین
سفرنامہ آگے بڑھاتے ہیں۔

اٹھمقام کے بعد مناظر حسین تر ہو جاتے ہیں اور اصلی والی وادیء نیلم شروع ہو جاتی ہے۔
a059.jpg

a060.jpg
 
یاز

محفلین
یہیں رتی گلی جھیل کو ٹریک جاتا ہے جس کا آدھا حصہ جیپ ایبل ہے اور باقی پیدل۔ ایک دن اس کو بھی سر کریں گے انشاءاللہ۔
a065.jpg
 
Top