بحرین سے کالام تک کا سفر ہم نے پانچ سے چھ گھنٹوں میں کیا تھا،گاڑی پہلے گیئر میں بیس کی رفتار سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔اسی لیے رات کو جب کالام شہر پہنچے تو کھانا وغیرہ کھا کر کمرے میں ڈھیر ہوگئے۔صبح اٹھے تو رات کے سفر کی تھکان ختم ہوچکی تھی۔مقامی لوگوں سے معلومات کیں تو انہوں نے آگے اپنی گاڑی نہ لے جانے کا مشورہ دیا۔ہم بھی بحرین سے کالام تک کے سفر کے بعد گاڑی کے حق میں نہیں تھے اس لیے ایک جاپانی گاڑی بک کروائی اور مہوڈنڈ جھیل کے سفر کو نکلے۔جیب کی بکنگ کا ریٹ ساڑھے پانچ ہزار جب کہ ’’پروبوکس‘‘ ٹائپ ’’سپرنٹر‘‘ گاڑی کا ریٹ ساڑھے چار ہزار تھا۔پشتو زبان کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی مگر ڈرائیو نے صرف پانچ سو روپے کم کیا اور چار ہزار میں آگے جانے پر تیار ہوا۔
کالام شہر سے مہوڈنڈ جھیل کی طرف جاتے ہوئےراستے کا منظر