وادی سوات کی مہوڈنڈ جھیل میں چند لمحے

ابن توقیر

محفلین
مہوڈنڈ کی خوبصورتی میں ہماری جانب سے فوٹوگرافی سیکھنے کی مشق جاری تھی۔

35619406831_cb49dea02a_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
جھیل کے یخ پانی سے کھیلتے اچانک کیمرے نے ایک ’’عجیب وغریب‘‘ شے کو محفوظ کرلیا۔ہمارا گروپ اس بارے میں ’’اندازے‘‘ لگاتا رہا،پر ہم کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے۔

35619408801_48b304a74d_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
واپسی میں ایک جگہ بند راستے کو کھولنے کے لیے کام کیا جارہا تھا،تب ہمیں وہاں کی میلی برف کو محفوظ کرنے کا موقع مل گیا۔

35363167870_5672f0bca5_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
مہوڈنڈ سے واپسی پر کالام کے نزدیک اس جنگل سے گزرتے یہاں کے درختوں کو کیمرے میں قید کرنا بھی ایک خوشگوار تجربہ رہتا ہے۔

35581353972_081318486b_h.jpg

34941052913_bb9c3813ac_h.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
محترم سے ہم نے بطور خاص نمک انتہائی کم رکھنے کا کہا،مگر شاہد ان کے یہاں ’’بھی‘‘ کسی چیز سے منع کرنے کا مطلب اس کا زیادہ استعمال کرنا تھا۔بھوک کی شدت کو کم کرنے کے لیے ہم نےنان ہاتھ میں پکڑکر چائے منگوالی مگر ’’آل مِلک‘‘ کی چائے بھی ہم پر کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑ سکی،یونہی ہمارا پیٹ انہیں ’’دعائیں‘‘ دیتا رہا۔

35619339181_ad72753293_h.jpg
 
Top