تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
کل رات پہلے فیس بک سے یہ اندوہ ناک اطلاع ملی، فوراً محفل کا رخ کیا، اور پہلے صفحے پر ہی یہی عنوان تھا۔ مگر کھولنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ پھر عشا کی جماعت کا وقت ہو گیا تو مسجد چلا گیا۔ اب بھی وارث کے بارے میں کچھ لکھنے کی ہمت نہیں پا رہا۔ ذہن ماؤف سا ہے ۔ دعائے مغفرت کے علاوہ اور کیا کیا جا سکتا ہے
 

رانا

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
محفل پر پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی کی رحلت کی خبر سن کر ایک دھکا سا لگا اور یقین نہیں آیا۔ لڑی پر کلک کرتے ہوئے بھی یہی خیال تھا کہ وارث بھائی نہیں ہوسکتے کسی اور کی بات ہوگی۔ انتہائی دکھ اور رنج ہوا وارث بھائی کے بارے میں یہ جان کر۔ کبھی انہوں نے احساس ہی نہیں ہونے دیا کہ وہ ان تکلیفوں سے گزر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمت کا سلوک فرمائے اور بیوی بچوں کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔
 

سروش

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مغرفت فرمائے ، جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔ آمین
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ خبر سنتے یقین نَہیں آیا.... .
کتنا قلیل وقت لائے تھے وہ....
کتنی اذیت میں تھے مگر ہنسی مزاج میں تھی. گفتگو میں چاشنی....فارسی ادب کو نَیا نام دینے والے....اسکو ہم سے متعارف کرانے والے.....
اللہ جل.شانہ غریقِ رحمت کرے
حق ...
وہ بہت بڑا علم کا خزانہ
انا للہِ وانا الیہ رجعون

اس جہان میں کون مستقل رہ پایا ہے
سب سرائے میں رہ رہے ہیں ......

اللہ تعالی ان کے اہل و عیال کو صبر پر قائم رکھے....ان کی امدادِ غیبی ہو....ان کے دل میں سکون کا قیام ہو....
 
یہ خبر سنتے یقین نَہیں آیا.... .
کتنا قلیل وقت لائے تھے وہ....
کتنی اذیت میں تھے مگر ہنسی مزاج میں تھی. گفتگو میں چاشنی....فارسی ادب کو نَیا نام دینے والے....اسکو ہم سے متعارف کرانے والے.....
اللہ جل.شانہ غریقِ رحمت کرے
حق ...
وہ بہت بڑا علم کا خزانہ
انا للہِ وانا الیہ رجعون

اس جہان میں کون مستقل رہ پایا ہے
سب سرائے میں رہ رہے ہیں ......

اللہ تعالی ان کے اہل و عیال کو صبر پر قائم رکھے....ان کی امدادِ غیبی ہو....ان کے دل میں سکون کا قیام ہو....
آمین ثم آمین
 

اکمل زیدی

محفلین
انا الیہ وانا الیہ راجعون
خداوند متعال بحقِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وارث بھائی کی مغفرت فرمائے اور آگے کے معاملات میں آسانی فرمائے الہی آمین۔

بڑی مشکل سے لکھا ہے باقی اور کوئی بات ابھی فی الحال کرنے کی حالت میں نہیں ہوں -شکریہ عدنان بھائی آپ کے میسج کی وجہ سے پتہ چلا۔
 

فہیم

لائبریرین
ایک بار ایک محفلین نے کہا تھا کہ وہ محفل میں 4 لوگوں کی ذہانت سے بہت متاثر ہے۔
ان چار میں ایک نام وارث بھائی کا تھا۔
وارث بھائی بلاشبہ ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ علم و معلومات کا بیش بہا خزانہ بھی رکھتے تھے۔ شاعری کے حوالے سے تو ان کے بارے میں بات کرنا مجھ جیسے بندے کے بس میں نہیں۔ پر اس کے علاوہ بھی وہ پڑھنے، کتابوں اور فلم بینی کو لے کر بھی بہت اچھے ذوق کے مالک تھے۔
فولادی اعصاب اور نرم لہجہ، کبھی کسی بحث یا بات میں ان کو جارحانہ رویہ اپناتے نہیں دیکھا۔ نہ کبھی اپنی علمیت کا رعب جھاڑتے۔ نجانے کتنے ہی محفلین ہیں جو ان سے مستفید ہوئے۔ اردو محفل کے لیے وہ واقعی اس گھنے درخت کی مانند تھے جو پھل اور سایہ ساتھ دیتا ہے ۔
مجھے افسوس ہے کہ ان کا رابطہ نمبر رکھنے کے باوجود میں کبھی ان سے فون پر بات نہیں کرپایا۔ ہمیشہ سوچتا تھا کہ کسی دن کال کروں۔ لیکن کبھی کر نہیں پایا۔ بس وٹس ایپ پر بذریعہ میسجز ہی رابطہ رہا۔

فیس بک پر ان کی بیٹی کی ایک تصویر ان کی کتابوں کے ساتھ ہے جس کے ساتھ انہوں نے یہ لکھا تھا۔

ٰمجھے اپنے دونوں بیٹوں سے تو کوئی خاص اُمید نہیں ہے لیکن یقین ہے کہ میری اِن کتابوں کی صحیح وارث میری یہ بیٹی فاطمہ ہی ہوگی ٰ

یہ دیکھ کر آنکھیں نم ہوچلیں۔

دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے ساتھ آسانی والے معاملات فرمائے اور ان کے لواحقین خصوصاً بچوں کو صبر عطا فرمائے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

ابھی ابھی اے خان بھائی کے پیغام سے یہ ناقابلِ یقین خبر سننے کو ملی ہے کہ وارث بھائی ہم میں نہیں رہے. ذہن ماؤف ہے. بے یقینی کی کیفیت ہے!!!!!!!
 

سیما علی

لائبریرین
یہ دیکھ کر آنکھیں نم ہوچلیں۔

دعا ہے کہ اللہ پاک ان کے ساتھ آسانی والے معاملات فرمائے اور ان کے لواحقین خصوصاً بچوں کو صبر عطا فرمائے۔
سچ کہا آپ نے کہ ذکر پر آنکھیں نم ہیں ۔۔
اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔۔انکو اپنی کتابوں سے بہت محبت تھی ۔انکی اہلیہ بتا رہی تھیں کہ ابھی بیماری سے پہلے ۔جب انھوں گھر شفٹ کیا تو سب سے زیادہ انکو کتابوں کی فکر تھی ۔۔پھر جب سب کتابیں آگیں تو ایک ایک کو اپنے ہاتھوں سے صاف کرکے سجاتے رہے ۔۔اور یہ کرتے ہوئے انکا انہماک دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ۔۔
 
محترم ڈاکٹر عاطف ملک کے پیغام سے یہ خبر موصول ہوئی پڑھتے ہی لمحے بھر کو جیسے دل بند ہو گیا۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

اللّٰہ رب العزت ﷻ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے سے بخشش و مغفرت فرمائے، آخرت کی منزلیں آسان فرمائے،اللہ رب العالمین ان کی قبر پر کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے روشن و منور فرمائے، تاحد نگاہ کشادہ فرمائے ۔ روز محشر آقا کریم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطاءفرمائے
آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

غم بانٹنے کی چیز نہیں پھر بھی دوستو
اک دوسرے کے حال سے واقف رہا کرو۔۔۔
 
سن 2010 میں برادرم محمد وارث کے بارے میں ایک پیراگراف لکھا تھا، آج اسے ڈھونڈ کر پڑھتے ہوئے پلکیں بھیگ گئیں۔

5: محمد وارث

اگر آپ کو ادب سے لگاؤ نہیں ہے تو شاید آپ انھیں نہ جانتے ہوں۔ ان کا پیشہ ان کے علم و شوق سے مشرق و مغرب کا فاصلہ رکھتا ہے لیکن کیا مجال جو شوق ماند پڑ جائے۔ کہتے ہیں کہ کبھی موصوف بیمار ہوئے اور ایسے ہوئے کہ کوئی حکمت، کوئی دوا، کوئی نسخہ کام نہ آیا۔ پھر کسی نے تجویز دی کہ گھر کی لائبریری سے دیوان غالب کا "نسخہ" لایا جائے۔ سنا ہے کہ جوں جوں دیوان قریب آتا چہرے پر نور بڑھتا جاتا حتیٰ کہ بجلی کے بحران کے باوجود اندھیرے میں جب دیوان بالکل قریب لایا گیا تو چہرے پر در آئی روشنی اس کو پڑھنے بھر کے لئے کافی تھی۔ محفل کی فعال ادارت و نظامت کے ساتھ ساتھ ان کے قلم کی سرسراہٹ بلاگ اسپاٹ پر بھی سنی جا سکتی ہے۔ ویسے کیا آپ کو عروض و دیگر علوم سخن کا انسائکلوپیڈیا چاہئے؟ کہیں سے انسانی دماغ کا پرنٹر حاصل کر لیجئے، کام بن گیا سمجھیئے۔
 

وجی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ ان پر رحم و کرم کرے اور انکی بخشش و مغفرت فرمائے آمین ثم آمین۔
مجھے آج معلوم ہوا کہ وارث صاحب انتقال کر گئے ہیں۔
 
اپنی مسجد میں نماز جمعہ پر وارث بھائی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔
اللہ رب العزت درجات بے حساب بلند و بالا فرمائے۔ کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معرفت و معیت عطا فرمائے۔ ان کی قبرکو بقعہ نور بنائے۔
 
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top