وارث فاتح ملاقات

فاتح

لائبریرین
ہائیں!! :bulgy-eyes:ریسٹورنٹ بھی اور ہوٹل بھی؟؟ اور تو اور اسپتال بھی!! :oops: یہ ملاقات کتنے دن پر مشتمل تھی؟؟ یا ریسٹورنٹ کا کھانا کھا کے اسپتال چیک اپ کے لیے جانا پڑا؟؟ :dazed:
چند گھنٹوں میں گویا ایک پوری زندگی جی لی :)
تفصیلات بتانا ممکن نہیں :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب!
محفل کی روایت کے مطابق کچھ تفصیل بھی ہونی چاہیے۔ :)
شکریہ!
ویسے "مختصر تفصیل " لکھی تو تھی وارث بھائی نے۔۔۔ شاید آپ نے لڑی نہیں پڑھی :)
روداد گفتنی اور ناگفتنی یہ ہے کہ فاتح صاحب ایک دن اپنے دفتری کام سے سیالکوٹ میں تھے، شام کے قریب یاد فرمایا، ان کے ہوٹل میں ملاقات ہوئی، کافی پی، فاتح صاحب مجھے الیکڑونک اسگریٹ کی تبلیغ کرتے رہے، کچھ جلوے بھی دکھا دیے جنہوں نے مجھ پر کچھ اثر نہ کیا، میں نے انہیں بروٹس کہہ کر اصلی سسگریٹ پلا ہی دیا، اور ان کے دل میں اس کی کسک اور امنگ بھی جگا دی۔ کافی دیر تک شاعری ہوتی رہی۔ اور پھر خدا حافظ۔

اس کے بعد کی کہانیاں الگ الگ ہیں، یہ تو مجھے علم نہیں کہ فاتح صاحب اصلی سگریٹ کی طرف آئے یا نہیں، شاید نہیں آئے، مجھ سے دو چار بار ملتے تو آ جاتے۔ جس بات کا مجھے صحیح صحیح حق الیقین کی حد تک علم ہے وہ یہ کہ میں رات بہت دیر سے گھر پہنچا، ایسا واقعہ چونکہ مدت مدید کے بعد ہوا تھا، یعنی میرا سات آٹھ بجے کے بعد گھر آنا، سو بیوی کو سب کچھ علم ہوتے ہوئے بھی، مجھے ساری رات وضاحتیں دینی پڑیں، بلکہ اگلے کئی دن بھی۔ اس دیر کی وجہ سے صبح بچوں کو اسکول سے بھی چھٹی کروائی، بچوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا، لیکن میری بیوی الامان و الحفیظ، وہ تو یہاں تک سمجھتی رہی کہ میں دوسرا نکاح پڑھوا کر آ رہا ہوں۔ ہائے ہائے، بس یہی ناگفتنی تھی جو اب گفتنی ہو گئی :)
 
ہادیہ

محفلین
ملاقات تو خیر ہو گئی۔بہت اچھی بات ہے۔ مگر اس کے بعد جو وارث بھائی کا حال ہوا۔۔ افسوس۔۔ نہیں افسوس بھی نہیں کرنا چایئے بندے کو روٹین بدلنی چاہیئے ورنہ تو پھر پتہ ہے بیوی ہو اور شک نا ہو ۔۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ بیوی اور شک لازم و ملزم وغیرہ وغیر ہ ہیں۔ :LOL:
 
ہادیہ

محفلین
زیادہ تفصیل نہیں پھر بھی تصویریں بہت اچھی آئیں ہیں۔ وارث بھائی بہت اچھے لگ رہے ہیں:)
دیکھنے سے ہی لگ رہا ہے بس پڑھتے ہی رہتے ہیں بکس:p
 
محمد وارث

لائبریرین
ملاقات تو خیر ہو گئی۔بہت اچھی بات ہے۔ مگر اس کے بعد جو وارث بھائی کا حال ہوا۔۔ افسوس۔۔ نہیں افسوس بھی نہیں کرنا چایئے بندے کو روٹین بدلنی چاہیئے ورنہ تو پھر پتہ ہے بیوی ہو اور شک نا ہو ۔۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ بیوی اور شک لازم و ملزم وغیرہ وغیر ہ ہیں۔ :LOL:
درست کہا ہادیہ آپ نے، میں بھی سوچ ہوں کہ اب اپنی روٹین بدلوں، دیر سے گھر آیا کروں تا کہ اگر کبھی صحیح دیر ہو جائے تو معاملہ بگڑے نہ، لیکن سوچ سوچ کر پریشان ہو رہا ہوں کہ کیا سوچوں، یعنی یہ کہ دفتر سے چھٹی کر کے کہاں جاؤں کہ گھر دیر سے پہنچا جا سکے :)
 
زیک

مسافر

دفتر میں ہی دیر تک کام کرنے کا خیال آپ کو کیوں نہیں آیا؟
 
وہ جیب میں ہیں، میری دور کی نظر کمزور ہے اس لیے مستقبل صحیح دکھائی نہیں دیتا۔ "حال" کے لیے ان سہاروں کی ضرورت نہیں رہتی :)
جو نطر آرہا ہے اللہ اسے بہتر کر دے۔۔۔۔اورجو نظروں سے اوجھل ہے اسے مولا اپنے فضل و کرم سے بہترین کر دے آمین۔۔
 
Top