وارث فاتح ملاقات

فاتح

لائبریرین
فلائی کر کے جاتے ہیں؟
عموماً بذریعہ کار ہی جاتا ہوں۔ ہوائی اڈے کی وجہ سے جانا اس لیے ہوتا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن افسران کو ٹریننگ دینا میری روزی روٹی ہے لہٰذا جہاں جہاں پاکستان میں بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے وہاں وہاں جانا میری مجبوری۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نکاح کے گواہوں کے طور پر فاتح جی کو پیش کر دینا تھا۔ تاکہ آئندہ بچوں کا سکول سے بلاوجہ ناغہ نہ ہو۔
بچوں کو اسکول سے چھٹی کروانے کی وجہ بیوی ہی تھی، وہ میرے انتظار میں جاگ رہی تھی اور طبیعت بھی کچھ ٹھیک نہیں تھی، صبح صبح اٹھنا اور سارا کام کرنا اس کے لیے مشکل ہو جاتا، میں تو اسکول چھوڑ ہی آتا اور پھر آرام سے آفس جاتا، وہ اس کو بھی دال میں کالا ہی سمجھتی رہی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ہوٹل تو آپکا تھا لیکن ضیافت محمد وارث نے دی۔ مطلب دال میں کچھ کالا ہے۔ :heehee:
مہمان فاتح صاحب تھے، گھر کی بجائے ان کے ہوٹل میں ملنا میری مجبوری کی وجہ سے تھا، لیکن اس سے مہمان میں تو نہیں ہو گیا تھا عارف صاحب، کچھ کرم فرمائیں معرفت پر :)
 

arifkarim

معطل
مہمان فاتح صاحب تھے، گھر کی بجائے ان کے ہوٹل میں ملنا میری مجبوری کی وجہ سے تھا، لیکن اس سے مہمان میں تو نہیں ہو گیا تھا عارف صاحب، کچھ کرم فرمائیں معرفت پر :)
آپکے گھر میں کتب کے انبار کی وجہ سے مہمان کی جگہ ہی کہاں بچتی ہوگی۔
 

فاتح

لائبریرین
وہ اس لیے صاحب کہ یہاں لوگ میرا دوسرا نکاح نامہ ڈھونڈ رہے ہیں، اگر ضیافت کا ذکر کرتا تو سمجھتے ولیمے کی ضیافت بھی ساتھ ہی تھی :LOL:
میں نے تو تب بھی کہا تھا کہ بھابھی کو کال کر لیں اور انہیں میری انتہائی کرخت آواز سنوا دیں تا کہ کسی قسم کے شک و شبہے کی گنجائش ہی نہ رہے لیکن آپ بھابھی کے بیگمانہ حقوقِ شک زدگی کو ہلکا لے رہے تھے۔:laughing:
 
Top