والد پہ اشعار

ایک اور نظم تھی جس کے اشعار درج ذیل ہیں ۔کچرے کا احتمال ہے چونکہ کافی عرصہ پہلے ایک اخبار میں نظر سے گزری تھی اگر کسی محفلین کے پاس ہو شکریہ کے ساتھ شراکت فرمائیں
خود رہا سدا برہنہ پا مجھے نیا جوتا دلا دیا
میرے باپ کےاسی روپ نے مجھے باپ جیسا بنادیا
وہ جو سردیوں میں ہوا چلی تو ٹھٹھرتی رات میں فرش پر
میرا باپ چپکے سے سوگیا اور مجھے کمبل اوڑھا دیا

(نوٹ)کچرے کی کہانی یہ ہے کہ جب ہمارے یہاں احباب کی محفل جمتی ہے اور اشعار کی قندیلیں جلائی جاتی ہیں تو جو شعر اپنی بنت (شاعر کی تخلیق کے مطابق) سے ہٹ کر ہوتو محفل میں ""کچرا ہے بھائی کچرا ہے"" کا شوراٹھتا ہے۔کچرے کا استعارہ ہم نے موٹرسائیکل کے پلگ والے کچرے سے لیا ہے ۔
رہا پا برہنہ وہ خود مگر، نیا بُوٹ مجھ کو دِلادیا
مِرے باپ کے اِسی رُوپ نے مجھے باپ جیسا بنادیا
مَیں تماشا دیکھنا چاہتا تھا، سَروں کی اونچی قطار سے
مِرے پیر کاندھے پر رکھ دیئے، مجھے دوسروں سے بڑھادیا
جو گِلہ کیا، کڑی دھوپ میں یہ سفر کٹھن بھی ہے، سخت بھی
تو رَدا میں مجھ کو چُھپالیا، کڑی دُھوپ، لُو سےبچالیا
کبھی سردیوں میں ہوا چلی تو، ٹھٹھرتی رات کو فرش پر
مِرا باپ چُپکے سے سوگیا، مجھے اپنا کھیس اُڑھادیا
 
میم الف

محفلین
طفل کو دلوا دیے جوتے نئے
باپ نے پہنے پرانے گانٹھ کے​
اگر یہ شعر غیر ادبی سا لگے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ میرا ہی شعر ہے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طفل کو دلوا دیے جوتے نئے
باپ نے پہنے پرانے گانٹھ کے​
اگر یہ شعر غیر ادبی سا لگے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ میرا ہی شعر ہے۔
لڑکا اگر کم عمر ہے تب تو کوئی مسئلہ نہیں اور اگر کام کاج کرنے جوگا ہو گیا ہے تب غیر ادبی نہیں بلکہ بے ادبی ہے۔ 😜
 
جاسمن

لائبریرین
کل مرے بیٹے نے تصویر بنائ میری
ایک بیٹےکی نظرباپ کویوں دیکھتی ہے
(اعتبارساجد)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اوہ ہتھ جیہڑے رُکّھاں وانگوں دُھپّاں نوں ڈک لیندے سن
رُت ڈھلی تے اکھیں ڈِٹّھا، ہاڑ اچ سڑدے کلّے نیں
ذوالقرنین (نیرنگ خیال)

ایک عرصہ پرانی پنجابی غزل سے شعر۔۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اوہ ہتھ جیہڑے رُکّھاں وانگوں دُھپّاں نوں ڈک لیندے سن
رُت ڈھلی تے اکھیں ڈِٹّھا، ہاڑ اچ سڑدے کلّے نیں
ذوالقرنین (نیرنگ خیال)

ایک عرصہ پرانی پنجابی غزل سے شعر۔۔۔۔
پوری غزل عنایت کیجیے ، نین بھائی!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست! یہ تو معلوم تھا کہ آپ چُھپے ہوئے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ رُستم بھی ہیں۔ کیا بات ہے ! نین بھائی!
یہ تو آپ کی کرم فرمائی اور ذرہ نوازی ہے کہ ایسے کہہ دیا۔۔۔ ورنہ میں تو بالکل ہی نکما سا شخص ہوں تمام معاملات میں۔ جزاک اللہ ظہیر بھائی
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ابھی بھی بہت سے جوہر ہم سے پوشیدہ ہیں جناب!
لگتا تو ایسا ہی ہے۔
ان صاحب کی خامہ تلاشی لینا پڑے گی کہ اور کیا کیا اصنافِ تحریر چھپا کر رکھی ہوئی ہیں ۔ :)
آپ دونوں کی اس بات سے مجھے محفل پر اپنے تعارفی دھاگے کا عنوان یاد آگیا ۔۔۔ جو کہ جون ایلیا کے اس شعر کا دوسرا مصرعہ ہے۔

میں اور خود کو تجھ سے چھپاؤں گا یعنی میں
لے دیکھ لے میاں مرے اندر بھی کچھ نہیں
 
جی نہیں۔ بالکل متفق نہیں ہیں۔
کسرِ نفسی تو کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے۔:):):)
 
جاسمن

لائبریرین
کاٹا لگا کے میرے دل میں ٹھنڈ پڑ گئی۔
اب کاٹا لگانا بس ایک محفلین کا کام تو نہیں ہے ناں! ہمارا بھی "کاٹے" پہ پورا پورا حق ہے۔ :D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ دونوں کی اس بات سے مجھے محفل پر اپنے تعارفی دھاگے کا عنوان یاد آگیا ۔۔۔ جو کہ جون ایلیا کے اس شعر کا دوسرا مصرعہ ہے۔

میں اور خود کو تجھ سے چھپاؤں گا یعنی میں
لے دیکھ لے میاں مرے اندر بھی کچھ نہیں
واہ! بہت خوب! کسرِ نفسی کے حق میں دلیل کے لیے جون ایلیا اسپیشل کا سہارا!
:) :) :)
سینے میں دل ہے ، بس یہی بڑا سرمایا ہے ۔ زندہ رہیں ، سلامت رہیں!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کاٹا لگا کے میرے دل میں ٹھنڈ پڑ گئی۔
اب کاٹا لگانا بس ایک محفلین کا کام تو نہیں ہے ناں! ہمارا بھی "کاٹے" پہ پورا پورا حق ہے۔ :D
بو کاٹا!!!!
یہ ہوئی نا بات! نہلے کو دہلے سے کاٹ کر آپ نے اہلِ انکسار کو دہلا دیا !
اس تُرپ چال کا جواب نہیں! واہ!
 
Top