واہ کینٹ میں خود کش حملہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
میرے دوست
وضاحت کا شکریہ ،
وہ جہاد جو عین اسلام کی روح سے ہے ، اس پر ہم کب تکفیر برتتے ہیں۔؟
اور ہماری تحریر یہاں گواہ ہے۔ آپ تلاش کرلیجئے۔
اگر آپ ان کے حامی نہیں تو ’’ واہ کینٹ میں خود کش حملہ ‘‘ کے تھریڈ
میں آپ کے جہاد سے متعلق مراسلات چہ معنی دارد ؟؟
امید ہے آپ اپنے ساتھ ہماری بھی اصلاح کیجئے گا۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
رہی بات شرمندگی کی تو دوست
میں نے آپ پر الزام نہیں برتا ، وضاحت طلب کی ہے۔
اور شرمندہ میں تو کیا ہم سب ہیں ، اپنے خدا سے ، اپنے نبی صل اللہ علیہ والہ وسلم سے،
اپنے اسلاف سے، اپنے قائد سے، اپنے ملک سے اور اپنے آپ سے بھی۔
مزید کیا شرمندہ کیجئے گا۔
بہرکیف ، امید ہے آپ آئندہ اپنا مراسلات نفسِ مضمون کے حوالے سے
متعلقہ تھریڈ میں ہی روانہ کیجئے گا۔
والسلام
آپ کا بہی خواہ
 
پیاسا

معطل
میرے دوست

اگر آپ ان کے حامی نہیں تو ’’ واہ کینٹ میں خود کش حملہ ‘‘ کے تھریڈ
میں آپ کے جہاد سے متعلق مراسلات چہ معنی دارد ؟؟۔
والسلام
محترم کیا صرف میر ی غیر متعلقہ تحریر ہی آپ کو ’’ واہ کینٹ میں خود کش حملہ ‘‘ نظر آیی ۔ ۔ ۔ حالانکہ آپ سب پر "ایک جیسی نظر" رکھیں تو وہاں غیر متعلقہ تحریریں اور بھی آپ کو ملیں گی
رہی بات شرمندگی کی تو دوست
میں نے آپ پر الزام نہیں برتا ، وضاحت طلب کی ہے۔
والسلام
آپ کا بہی خواہ

آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے 'وضاحت ' طلب کر لی ورنہ کیا پتا خود" ساختہ سوچ" سے ہی مجھے 'بین 'کر دیا جاتا۔ ۔ ۔ ۔ اور آپ نے' بہت اچھے الفاظ' سے وضاحت طلب کی ۔ ۔ ۔ ۔ جو مجھے آپکی یاد دلاتی رہے گی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ نے وضاحت کے لیے پاکستانی پولیس کا روایتی طریقہ استعمال کیا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بہر حال اگر آپ میرے بہی خواہ ہیں تو مجھے خود پہ ناز ہے۔ ۔ ۔ ۔ وسلام
 
مغزل

محفلین
قبلہ آپ کو بین کرنے کی نوبت تو ایڈمن ہی لاسکتے ہیں۔ ہمیں کیا دخل ؟ ، اگر آپ خواتین سے نامناسب رویہ اختیار نہ کرتے تو شاید میں آپ کو بھی یوں ہی مراسلات کا پیٹ بھرتے ہوئے دیکھتا رہتا ،:hatoff:
بہر کیف ، میرے لفظوں سے ہونے والی دل آزاری کی معذرت چاہتا ہوں۔اب اس موضوع کو موقوف رکھیے ، یہ نہ ہو مجھے بھی بین کردیا جائے:)
مجھے ذپ میں بتا دیجئے گا کہ ان مراسلات میں کون سا لفظ ناشائستہ رہا
اور پولیس کے رویے جیسا رہا ؟؟
پیاسا صاحب۔
مدلل گفتگو کیجئے ، اینکی بینکی کیوں کر رہے ہیں۔ دراصل آپ کی "طالبانی" ذہنیت کی
عکاسی ہے جو آپ صنفِ نازک سے صحیح اور سچ سن کر اپنی جھوٹی انا کی تسکین کیلئے
پرویزی لہجے اور ثقیل باتوں اور ہائڈرپارک کی پخ لگارہے ہیں۔
میری ان بہنوں نے کوئی ایسی غیر شائستہ بات نہیں کی ، کہ آپ ٹھٹھول فرماتے پھریں۔
موضوع سے مت ہٹیئے اور فورم کے اراکین کو طنز و تضحیک کا نشانہ بنانے سے گریز برتیں۔
اگر آپ کو اتنا ہی شوق ہے تو ایک نیازمرہ بنالیتے ہیں ۔۔ میں آپ کو مناظرہ کی دعوت دیتا ہوں۔ (چیلینج)
آپ اور آپ کے حواری تشریف لائیں اور طالبان نام کے ظالمان اور منافقین کے دہشت گردانہ عمل کو قرآن و حدیث
سے استدلال کرتے ہوئے صحیح ثابت کیجئے ۔اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یقین مانیئے میں آپ کے
ساتھ اور ظالمان کے ساتھ ملکی نہتی فاقوں سے مرتی بے گناہ عوام کو ’’ جہنم‘‘ رسید کرنے اور خود کو’’ جنت‘‘ کا حقدار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

آئیے بسم اللہ کیجئے ۔۔ مجھ جیسے سخت ’’کافر ‘‘ کو اپنے جیسا ’’ مسلمان ‘‘ کیجئے۔

والسلام و علیکم ورحمۃ اللہ
وما علینا الالبلاغ المبین

نیاز مند
محمد محمود مغل ( ھوالمعروف : م۔م۔مغل)

پیاسا صاحب۔
مجھے بھی تو پتہ چلے کے فورم پر ایک نابغہ روزگار ہستی موجود ہے۔ اپنے علم کو آزمائیے ۔۔ ارے میں پوچھتا ہوں کیا پڑھا ہے آپ نے آج تک ، ؟؟ کیا قرآن کی ایک آیت کا ترجمہ کرسکتے ہیں ؟؟ مفتے نما مفتیوں کے فتووں سے الگ ہوکر بات کیجئے ؟؟ پہلے مکمل انسان تو بن جائیے ۔۔ بعد میں جنت کے حقدار بنیئے گا اور طالبان کی کاسہ لیسی اختیار کیجئے گا۔ اتنا ہی اعلی عمل ہے تو بسم اللہ پہلے اپنے گھر میں خود کش دھماکہ کیجئے۔
وہ بھی شہید آپ بھی شہید، مزا دو آتشہ ہوجائے گا، ایک ٹکٹ میں دو دو مزے۔ کیا خیال ہے۔؟؟
یا پھر مناظرے کیلئے تیار ہیں :
میں منتظر ہوں۔
مع السلام
م۔م۔مغل
 
پیاسا

معطل
قبلہ آپ کو بین کرنے کی نوبت تو ایڈمن ہی لاسکتے ہیں۔ ہمیں کیا دخل ؟ ، اگر آپ خواتین سے نامناسب رویہ اختیار نہ کرتے تو شاید میں آپ کو بھی یوں ہی مراسلات کا پیٹ بھرتے ہوئے دیکھتا رہتا ،:hatoff:
بہر کیف ، میرے لفظوں سے ہونے والی دل آزاری کی معذرت چاہتا ہوں۔اب اس موضوع کو موقوف رکھیے ، یہ نہ ہو مجھے بھی بین کردیا جائے:)
مجھے ذپ میں بتا دیجئے گا کہ ان مراسلات میں کون سا لفظ ناشائستہ رہا
اور پولیس کے رویے جیسا رہا ؟؟

اب چھوڑیے جناب ان باتوں کو.دیکھ تو آپ بھی سکتے ہیں کہ آپ کے کون کون سے الفاظ نشتر چھپائے بیٹھے ہیں . . . بقول شاعر . . . . . بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی. . . . .اس لیے جو گزر گیا اسی پہ اکتفا کر لیتے ہیں
 
مغزل

محفلین
خوب جناب،
سلسلہ وہیں سے جوڑتے ہیں ۔۔کہ ایسے خود کش حملے کرنے والے نہ تو مسلمان ہیں
نہ انسان ہیں بلکہ انہیں درندہ کہنا بھی درندوں کی توہین ہے اور اس کی پشت پناہی کرنے
والے ملاّ ۔۔ چاہِ کنعاں کے ان بھیڑیوں کے قول مطابق ہیں ۔۔ جس میں انہوں نے 14 صدی
کے علماء جیسا حشر ہونے کی قسم کھائی تھی۔
غضب خدا کا ، نہتے ، بیگناہ اور معصوم انسانوں کو چیتھڑوں میں تبدیل کردیا جائے اور
علماء اور ملاّ نما منافقین از نطفہِ عبداللہ بن ابی ۔۔۔ اسے اسلام سے جوڑتے اور شریعت کی بات کرتے ہیں۔
پہلے میں ان کے سدھرنے کی دعا کرتا تھا ، اب بدعا دیتا ہوں کہ یہ فاسق و فاجر ہیروئن ، چرس ، افیم اور
بھنگ کی اسمگلنگ کے پیسے سے فساد پھیلانے والے غارت ہوں۔ اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین
اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین
اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین اٰمین

والسلام وعلیکم
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اگر کسی دوست کو طالبان کے ارادوں کے حوالے سے کوئ شک ہے تو ميری درخواست ہے کہ يہ ويڈيو ضرور ديکھیں۔ يہ انٹرويو تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کا ہے جس ميں وہ نہ صرف واہ کينٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہيں بلکہ مستقبل ميں لاہور اور اسلام آباد کے حوالے سے اپنے ارادے بھی واضح کر رہے ہيں۔ يہ کسی غير معروف اخبار ميں طالبان سے منسوب کوئ بيان نہيں ہے اور نہ ہی يہ طالبان سے منسوب کسی غير معروف شخص کا بيان ہے بلکہ يہ تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان کا انٹرويو ہے جو پاکستان کے ايک معروف ٹی وی نيٹ ورک کے ذريعے پاکستان کے عوام تک اپنا پيغام پہنچا رہے ہيں۔ اس بات ميں کوئ شک نہيں ہے کہ ان مجرموں نے پاکستان کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر ديا ہے۔

http://www.friendskorner.com/forum/f137/moulvi-omar-spokesman-taliban-live-tv-21st-aug-61254/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
پیاسا

معطل
مجھےایک بات بتاییں .م م مغل صاحب سے سوال ہے. .
آپ کے گھر کے ساتھ والا گھر ایک مسلمان ہمسائے کا ہے (فرض کرتے ہیں اس کا نام "مسلم ہاوس "ہے)آپ خود بھی مسلمان ہیں. . . .آپ کے دوسری طرف آپ کا ایک اور گھر ہے جس میں آپ کا بھائی رہائش پذیر ہے. . .
ایک طاقت ور مشرک آپ کے پاس آتا ہے(گھر کے سر براہ آپ ہیں)اور دھمکی دیتا ہے کہ آپ کے ہمسائے (مسلم ہاوس والے)نے ہمارے لوگوں کا قتل کیا ہے اگر آپ اپنے ہمسائے کےخلاف ہمارا ساتھ دیں تو ٹھیک ورنہ آپکی بھی خیر نہیں. . .(یہ ذہین میں رکھیں کہ مشرک کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ قتل آپ کے ہمسائے نے کیا ہے. )
اب بتایئے آپ کیا کریں گے. . .؟کیا اپنے مسلمان ہمسائے کا ساتھ دیں گے یا خوف کی وجہ سے ہمسائے کے خلاف دشمن کی مدد کریں گے. . . . ؟
جواب دیجیے پھر آگے چلتے ہیں
 
مغزل

محفلین
موصوف آپ کے مراسلے کا جواب میں نہیں دوں گا کہ ۔۔ پھر آپ دہائیاں دینے لگ جاتے ہیں۔
معذرت کے ساتھ ، آپ کے اس مراسلے کا علّتِ واقعہ کی طرف بھٹکانا ۔۔ دراصل میرے گزشتہ مراسلات
آئنہ دار ہے۔۔ لہذا ۔۔ یا تو حوصلہ پکڑئیے۔۔ میں صرف ابو سفیان کی بات کردوں تو خاموش ہوجائیں گے۔
ان ظالمان سے وابستگی کا پیٹ میں درد اٹھنا ۔۔ آپ کے اصل کی چغلی کھارہا ہے۔
اگر نہیں تو اس مراسلے کو دوسرے نئے تھریڈ میں منتقل کردیں۔۔ پھر بات ہوگی۔
یہاں وابستگی ہی خیال کی جائے گی۔

کہیں اور منتقل کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں . . . مجھے کوئی پرابلم نہیں. . . میں آپ پر اپنا نقتہ نظر واضع کرنا چہتا تھا لیکن آپ کو لمبا کرنا چاہتے ہیں . . . . آپ آیئں بایئں شایئں کیوں کرتے ہیں. . . .یہ نہ ہو کہ میں سخت لہجے میں بات کروں تو آپ اپنا دامن چاٹتے رہ جایئں.(ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام. . . وہ قتل بھی کرتے تو چرچانہیں ہوتا) . . میں محسوس کر رہا ہوں کہ آپ کو صرف اپنی "انا" سے پیار ہے . . دوسرے سے آپکا کوئے مطلب نہیں . .آپ کو ابھی تک بات کرنے کا ڈھنگ نہیں ایا . . . آپ میں اتنا بھی ضرف نہیں کہ کسی کا "نقتہ نظر " سن سکیں. . . .. . سابقہ سوالوں کا جواب دے سکتے ہیں تو ٹھیک . . . ورنہ آیئندہ مجھ سے مت الجھیے گا
وسلام
(اب صبح بات ہو گی کیونکہ 9:00 لایئٹ بند ہو جائے گی اور 11:00 بجے آئے گی. . . . آپ تسلی سے سوچ سکتے ہٰں)
 
خرم

محفلین
مجھےایک بات بتاییں .م م مغل صاحب سے سوال ہے. .
آپ کے گھر کے ساتھ والا گھر ایک مسلمان ہمسائے کا ہے (فرض کرتے ہیں اس کا نام "مسلم ہاوس "ہے)آپ خود بھی مسلمان ہیں. . . .آپ کے دوسری طرف آپ کا ایک اور گھر ہے جس میں آپ کا بھائی رہائش پذیر ہے. . .
ایک طاقت ور مشرک آپ کے پاس آتا ہے(گھر کے سر براہ آپ ہیں)اور دھمکی دیتا ہے کہ آپ کے ہمسائے (مسلم ہاوس والے)نے ہمارے لوگوں کا قتل کیا ہے اگر آپ اپنے ہمسائے کےخلاف ہمارا ساتھ دیں تو ٹھیک ورنہ آپکی بھی خیر نہیں. . .(یہ ذہین میں رکھیں کہ مشرک کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ قتل آپ کے ہمسائے نے کیا ہے. )
اب بتایئے آپ کیا کریں گے. . .؟کیا اپنے مسلمان ہمسائے کا ساتھ دیں گے یا خوف کی وجہ سے ہمسائے کے خلاف دشمن کی مدد کریں گے. . . . ؟
جواب دیجیے پھر آگے چلتے ہیں
پیاسا جی آپ سے چند سوالات کئے گئے تھے صفحہ 8 پر ان کا جواب بھی کبھی عطا کیجئے گا۔ اور آپ کا سوال اور آپکا بیان کردہ منظر غلط ہے۔ غلطی کو سرخ روشنائی سے واضح کردیا گیا ہے۔ اصل واقعہ یہ ہے کہ مشرک کے پاس ثبوت بھی ہیں اور آپ کے ہمسائے نے نہ صرف وہ قتل کئے ہیں بلکہ ان پر وہ فخر بھی کرتا ہے اور اردگرد کے دوسرے لوگ بھی اس کی شرارتوں کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ آپ نے اسے سمجھانے کی کوشش بھی کی کہ قانون کے ساتھ تعاون کرے لیکن اس نے جھوٹ اور اپنی ہٹ دھرمی پر اڑے رہنے کو ترجیح دی اور آپ کی ایک نہ سُنی۔ اب بتائیے کہ آپ کیا کریں گے انصاف کے تقاضوں کے مطابق؟؟؟؟
 
محمد سعد

محفلین
۔۔۔اصل واقعہ یہ ہے کہ مشرک کے پاس ثبوت بھی ہیں۔۔۔

میرے خیال میں اس موضوع پر ایک طویل بحث پہلے ہی ہو چکی ہے۔
جو نہیں جانتے وہ صرف ان دو صفحات پر ہی نظر ڈال لیں۔
http://www.whodidit.org
http://www.public-action.com/911/jmcm/physics_1.html

اس کے علاوہ آپ نے فرمایا کہ اسامہ بن لادن نے گیارہ ستمبر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ تو اپنی یہ غلط فہمی بھی درست فرما لیجیے۔
یہ رہا اس کے انٹرویو کا احوال۔
http://www.public-action.com/911/oblintrv.html
 
محمد سعد

محفلین
بعض لوگ مغربی نیوز ایجنسیوں کی مشتہر کردہ اس ویڈیو کا بھی حوالہ دیتے ہیں کہ جس میں اسامہ بن لادن کو اس حملے کا اقرار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس انٹرویو کا پوسٹ مارٹم بھی یہاں پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.public-action.com/911/hvideo.html

اگر پڑھتے پڑھتے بور ہو جائیں تو ذرا ایک نظر اس صفحے پر بھی ایک نظر ڈال لینا۔ اور سوچنا کہ کیا واقعی ہر ایک ویڈیو پر یقین کرنا چاہیے یا نہیں۔
http://www.public-action.com/911/osamarina.html
 
مغزل

محفلین
پیاسا صاحب ۔۔ بسم اللہ کیجئے اور نیا تھریڈ شروع کیجئے اور اپنا نکتہ ِ نظر بیان کیجئے۔
میں مقدور بھر کوشش کروں گا وضاحت کی۔
والسلام
 
پیاسا

معطل
پیاسا صاحب ۔۔ بسم اللہ کیجئے اور نیا تھریڈ شروع کیجئے اور اپنا نکتہ ِ نظر بیان کیجئے۔
میں مقدور بھر کوشش کروں گا وضاحت کی۔
والسلام

چھوڑیئے مغل صاحب . . . . ..........کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے. . . . پہلے اسی پہ آپ چیں بچیں ہوئے اب وہیں آگرے ہیں . . . . جہاں کچھ بولنے کا فائدہ ہو وہیں بات کرنی چاہیے. . . . . جن کی گھٹی میں دن کو رات کہنا پڑا ہو . . . . ان سے باتوں میں کون سر کھپائے. . . . پھر نیکی کے مقابلے میں برائی جلدی انسان کے ذہین میں اثر کرتی ہے. . . . اآپ لوگو ں کی ایک ٹیم بن گئی ہے. . . ایک کی دیکھا دیکھی دوسرے سمجھتے ہیں کہ واقع یہ ٹھیک کہہ رہا ہے . . . اآپ فورا سوچے سمجھے بغعر اس کی پوسٹ پر "شکریہ "کہہ کر اس کو اور "ہلا شیری" دیتے ہیں جس سے اگلا خود کو افلاطون سمجھنے لگتا ہے . . . . اور اس کا دماغ . .تعریف کے نشے میں . . . اچھی بات کو بھی . . . "پیچھواڑے" میں پھیک دیتا ہے . . .

سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے. . . اس لیے یہ "گھونٹ" مشکل سے ہی آپ کے خلق سے اترے گا
 
مغزل

محفلین
شکریہ تو میں آپ کی بھی ادا کرتا ہوں دوست،
بہر کیف، ’’ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا ‘‘
آپ کچھ کہیئے تو ۔۔
(میں کوئی غلط بات کروں تو اس کی نشاندہی آپ پر فرض ہے)
 
خرم

محفلین
بعض لوگ مغربی نیوز ایجنسیوں کی مشتہر کردہ اس ویڈیو کا بھی حوالہ دیتے ہیں کہ جس میں اسامہ بن لادن کو اس حملے کا اقرار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس انٹرویو کا پوسٹ مارٹم بھی یہاں پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.public-action.com/911/hvideo.html

اگر پڑھتے پڑھتے بور ہو جائیں تو ذرا ایک نظر اس صفحے پر بھی ایک نظر ڈال لینا۔ اور سوچنا کہ کیا واقعی ہر ایک ویڈیو پر یقین کرنا چاہیے یا نہیں۔
http://www.public-action.com/911/osamarina.html

سعد میاں کیا آپ دسویں کی فزکس کے روابط دیتے رہتے ہیں بھیا اور پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم آئی ٹی کے پروفیسرز کے مقابلہ میں ان تھیوریوں پر اعتبار کریں؟ اور یہ جو بھی روابط آپ مہیا کرتے ہیں، ایسے صفحات تو کئی کالے کئے جا سکتے ہیں۔ اور ویسے بھی اسامہ نے نہیں ایمن نے اقرار کیا تھا ان حملوں کا۔ پھر ایران پر چڑھائی بھی کی تھی ابھی پچھلے دنوں جب ایران نے ان کو ان حملوں سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کی تھی۔ اپنے چہیتے حامد میر کا انٹرویو جس میں انہوں نے سی این این کو بتایا کہ انہیں‌انٹرویو کے دوران بتایا گیا ہے جعفر طیار نامی بندہ امریکہ میں موجود ہے جو موقع ملنے پر تخریبی کاروائیاں کرے گا وہ سُنئے اور دیکھئے گا۔
آپ لوگوں نے تو اسلام کا نام استعمال کر کر کے جھوٹ اور فساد و بربریت کو بھی اسلامی بنا دیا ہے۔ اگر آپ کا کہنا ہے کہ جو بھی ویڈیوز آتی ہیں سب ہی غلط ہیں تو آپ کے پاس جو مصدقہ معلومات آتی ہیں ان کا ذریعہ کیا ہے یہ بھی بتا دیجئے؟ صرف اپنا حسن ظن؟ اور آپ لوگوں سے چند سوالات کئے تھے صفحہ 8 پر۔ کبھی ہمت ہو تو ان کا جواب دیجئے اور اگر نہ دے سکیں تو خدارا غور کیجئے کہ رحمت اللعالمین کا لایا ہوا دین کیا ہے؟ یہ وحشت و بربریت جسے آپ لوگ نادانی میں اسلام سمجھ رہے ہیں، کس پیغمبر کا پیغام ہے؟ اور ایک بات آخری۔ جب قرآن عیسائیوں کو اہل کتاب کہتا ہے تو آپ انہیں مشرک کیسے کہتے ہیں؟ کیا آپ کے ممدوح نعوذ باللہ اللہ سے زیادہ علم رکھتے ہیں کسی کے ایمان کا؟ آپ لوگوں کا جذبہ صادق لیکن راہنما فاسق ہیں۔ کسی باعمل راہنما کی تلاش کیجئے جسے اللہ اور اس کی مخلوق سے پیار ہو کہ اللہ کا راستہ وہی بتا سکتا ہے جسے اللہ کے کنبہ سے محبت ہو اس کے سوا سب کچھ ابلیسیت ہے اور کچھ نہیں۔
 
محمد سعد

محفلین
سعد میاں کیا آپ دسویں کی فزکس کے روابط دیتے رہتے ہیں بھیا اور پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم آئی ٹی کے پروفیسرز کے مقابلہ میں ان تھیوریوں پر اعتبار کریں؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ علم ڈگریوں سے نہیں بلکہ شوق سے آیا کرتا ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ کسی کی بات پر محض اس وجہ سے اندھادھند اعتبار کرنا، کہ اس کے پاس "بڑی ڈگری" ہے، محض پاگل پن ہے۔ اور تیسری بات یہ کہ ایم آئی ٹی والے کوئی فرشتے نہیں ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں۔ ان سے بھی دباؤ یا لالچ کے تحت جھوٹے بیانات دلوائے جا سکتے ہیں۔ پھر بھی اگر آپ کے اپنے ان پروفیسروں پر اتنا یقین ہے، تو آپ کو اجازت ہے کہ آپ ان میں سے کسی کا اس موضوع پر تفصیلی مضمون یہاں پر نقل کر دیں۔ تاکہ اس کا تقابل اس "جاہل" کے مضمون سے کیا جا سکے۔
 
محمد سعد

محفلین
اور ایک بات آخری۔ جب قرآن عیسائیوں کو اہل کتاب کہتا ہے تو آپ انہیں مشرک کیسے کہتے ہیں؟

مشرک اس لیے کہتے ہیں کیونکہ وہ اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کہتے ہیں۔ اور ایسے لوگوں کو تو اللہ تعالیٰ خود بھی مشرک ہی کہتا ہے۔ ویسے آپ کی اس بات سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یا تو آپ کو مشرک کی تعریف ہی نہیں معلوم، یا پھر آپ کو ذرا گہری نیند کی ضرورت ہے۔ کیونکہ نیند کی کمی کی صورت میں انسانی دماغ صحیح طور پر کام نہیں کر پاتا۔
 
محمد سعد

محفلین
اگر کسی دوست کو طالبان کے ارادوں کے حوالے سے کوئ شک ہے تو ميری درخواست ہے کہ يہ ويڈيو ضرور ديکھیں۔ يہ انٹرويو تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کا ہے جس ميں وہ نہ صرف واہ کينٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہيں بلکہ مستقبل ميں لاہور اور اسلام آباد کے حوالے سے اپنے ارادے بھی واضح کر رہے ہيں۔ يہ کسی غير معروف اخبار ميں طالبان سے منسوب کوئ بيان نہيں ہے اور نہ ہی يہ طالبان سے منسوب کسی غير معروف شخص کا بيان ہے بلکہ يہ تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان کا انٹرويو ہے جو پاکستان کے ايک معروف ٹی وی نيٹ ورک کے ذريعے پاکستان کے عوام تک اپنا پيغام پہنچا رہے ہيں۔ اس بات ميں کوئ شک نہيں ہے کہ ان مجرموں نے پاکستان کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر ديا ہے۔

http://www.friendskorner.com/forum/f137/moulvi-omar-spokesman-taliban-live-tv-21st-aug-61254/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov

معاف کیجیے گا لیکن اب میرا اعتبار ایسی ویڈیوز پر سے اٹھ چکا ہے۔ براہِ مہربانی کوئی ایسا ثبوت فراہم کریں کہ جس پر میں یقین کر سکوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top