سیدہ شگفتہ
لائبریرین
اس دھاگے کو دیکھ کر "کافر" کے عنوان سے یہ افسانہ یاد آ گیا ۔
میں تمام محترم دوستوں سے ایک بار پھر عرض کروں گا کہ یہ پوسٹ کسی اسلامی زمرے میں پوسٹ نہیں کی گئی تھی نہ ہی یہ کوئی فتویٰ یا اس سے مشابہ کوئی چیز تھی۔
جو لوگ افسانے پڑھتے ہیں اور افسانوں کا مذاق رکھتے ہیں وہ سمجھ سکتے ہیں کہ تحریر کے آخری حصے میں صرف یہ کہا گیا کہ ہندوؤں نے مسلمانوں کا طرز نہیں اختیار کیا بلکہ مسلمانوں نے ہندوؤں کا طرز اختیار کر لیا ۔ بات چونکہ افسانوی رنگ میں کہی گئی اس لئے اس کا انداز اتنا صریح نہیں ہو سکتا تھا۔ لیکن ہمارے کچھ دوستوں نے لفظ 'ہندو' کو بمعنی 'کافر' ہی سمجھا اور اسی سمجھ کے مطابق جوابات دیئے ۔ پھر کہوں گا کہ افسانوں میں یہ بات اتنی بڑی نہیں ہے کہ شعر و ادب میں آپ کو ایسی ایسی باتیں بھی مل جاتی ہیں جو عام بول چال میں کہی جائیں تو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہ ہوں۔
ان تمام باتوں کے باوجود مجھے اس بات کا شدید رنج ہے کہ اس تحریر سے بہت سے دوستوں کی دل آزاری ہوئی، اور میں پہلے بھی بارہا کہہ چکا ہوں اور اب بھی ایسے تمام دوستوں سے دلی معذرت چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے اختلافات کو اس آیت کی روشنی میں دیکھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اے ایمان والو الله کی فرمانبرداری کرو اور رسول کی فرمانبرداری کرو اور ان لوگوں کی جو تم میں سے حاکم ہوں پھر اگر آپس میں کوئی چیز میں جھگڑا کرو تو اسے الله اور اس کے رسول کی طرف پھیرو اگر تم الله اور قیامت کے دن پر یقین رکھتے ہو یہی بات اچھی ہے اور انجام کے لحاظ سے بہت بہتر ہے۔
سورۃ النسا۔ آیت نمبر 59
محفل کے جو دوست مجھے پہلے سے جانتے ہیں اُنہیں معلوم ہے کہ میں اختلافی موضوعات سے اجتناب ہی کرتا ہوں یا اپنی سمجھ کے مطابق حصہ لیتا بھی ہوں تو محفل کے تمام تر آداب پیشِ نظر رکھنے کی بھر پور کوشش کرتا ہوں ۔ اگر یہ تھریڈ میری تحریر سے شروع نہ ہوتی تو میں بہت پہلے اس تھریڈ سے کنارہ کش ہوجاتا، لیکن چونکہ یہ تھریڈ میری تحریر سے ہی شروع ہوئی تو میں نے ضروری سمجھا کہ جہاں تک ہوسکے اپنا موقف واضح کردوں۔ مجھے جو کہنا تھا وہ میں اُوپر کہہ چکا ہوں۔ سو میری طرف سے اس تھریڈ میں یہ آخری پوسٹ ہے۔
'دعا ہے اللہ مجھے اور آپ کو ہدایت دے ، ہم سے راضی ہوجائے اور ہمیں اس دین پر قائم کرے جس پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے صحابہ نے اپنی زندگی گزاری۔'
(آمین)۔
اس دھاگے کو دیکھ کر "کافر" کے عنوان سے یہ افسانہ یاد آ گیا ۔
اگر فرد پر چھوڑ دیا تو دین کے خود ساختہ ٹھیکیدار کیا کریں گے؟
ہمارے کرتوتوں سے مراد یہی ہے کہ ہم کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ جانتے ہیں کہ جھوٹ بولنا غلط بات ہے، گناہ ہے پھر بھی بڑے دھڑلے سے جھوٹ بولتے ہیں۔ جانتے ہیں کہ کسی کو دھوکہ دینا گناہ ہے پھر بھی صبح شام دوسروں کو دھوکہ دینے میں مصروف رہتے ہیں۔ جانتے ہیں کہ فلاں طریقے سے کمائی گئی دولت حرام ہے پھر بھی حرام حلال میں فرق نہیں کرتے۔ کیا کیا گنواؤں جناب۔
لے لے کے خدا کا نام چلّاتے ہیںویسے بھی تو ہم نام کے ہی مسلمان رہ گئے ہوئے ہیں اور وہ بھی شاید اس لیے کہ مسلمان گھرانے میں جنم لیا۔
اگر حق اور باطل کا معیار یہی ہے جو آپ نے بیان کیا یعنی سعودی عرب اور متحدہ عرب مسلمان، تو پھر تو بات بڑی آسان ہوگئی، کس کو پڑی ہے کہ علمی تحقیقات کرتا پھرے، بس یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سعودی اور متحدہ عرب امارات کے مسلمان کیا کہتے ہیں، اور کیا کرتے ہیں۔۔۔بہت خوب۔ آپ نے تو بہت آسان اور علمی حل پیش کردیا اور پڑھنے والوں کو غیر ضروری مشقّت سے بچا لیا۔۔۔کافی مسئلے حل ہوگئے، چنانچہ اس نسخہءِ کیمیا سے کچھ اور مسائل کے حل کرنے میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر قادیانی مسئلے کو ہی لے لیجئے، کیا ضرورت ہے لمبی چوڑی کتابیں پڑھنے کی اور فریقین کے دلائل کو پرکھنے کی، بس یہ دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات والوں کا کیا نقطہءِ نظر ہے ختم نبوت کے بارے میں، تشریعی یا غیر تشریعی نبوت کے بارے میں۔۔۔چنانچہ میں اسی بات کو آپکے الفاظ کے پیرائے میں لکھوں تو کچھ یوں ہوگا:واہ کیا ہی خوبصورت تحریر ہے محمد احمد بھائی۔۔۔ بس ایک اعتراض ہے کہ ایسی جگہوں پر اتنے اخلاص کا مظاہرہ نہیں کیا جاتا۔۔۔ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو فُٹ نوٹ میں "معذرت" کے احمقانہ لفظ کی بجائے یوں لکھتا:
اس تحریر سے کسی کی دل آزاری ہرگز ہرگز مقصود نہیں ہے کہ اردو محفل کے تمام دوست مجھے دل و جان سے عزیز ہیں. اگر پھر بھی یہ تحریر کسی کی دل شکنی کا باعث بنے تو بنے۔ ہماری بلا سے۔
یہ جاہلانہ و ہندوانہ رسوم ہماری گھٹی میں پڑی ہوئی ہیں جو آسانی سے نہیں جانے والی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کسی عرب مسلمان کو میں نے سوئم چہلم مناتے نہیں دیکھا لیکن ہمارے پاکستانی و ہندوستانی مسلمانوں نے نیا ہی اسلام گھڑا ہے۔
(مجھے معلوم ہے یہاں جو ہڑبونگ مچنے والی ہے لہٰذا ہم اس دھاگے پر "نظر انداز" کا آپشن استعمال کر چکے ہیں۔۔۔ جسے جو "فرمانا" ہے "فرماتا" رہے۔ لگے رہو منّا بھائی! )
ہاہاہااگر حق اور باطل کا معیار یہی ہے جو آپ نے بیان کیا یعنی سعودی عرب اور متحدہ عرب مسلمان، تو پھر تو بات بڑی آسان ہوگئی، کس کو پڑی ہے کہ علمی تحقیقات کرتا پھرے، بس یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سعودی اور متحدہ عرب امارات کے مسلمان کیا کہتے ہیں، اور کیا کرتے ہیں۔۔۔ بہت خوب۔ آپ نے تو بہت آسان اور علمی حل پیش کردیا اور پڑھنے والوں کو غیر ضروری مشقّت سے بچا لیا۔۔۔ کافی مسئلے حل ہوگئے، چنانچہ اس نسخہءِ کیمیا سے کچھ اور مسائل کے حل کرنے میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔ مثال کے طور پر قادیانی مسئلے کو ہی لے لیجئے، کیا ضرورت ہے لمبی چوڑی کتابیں پڑھنے کی اور فریقین کے دلائل کو پرکھنے کی، بس یہ دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات والوں کا کیا نقطہءِ نظر ہے ختم نبوت کے بارے میں، تشریعی یا غیر تشریعی نبوت کے بارے میں۔۔۔ چنانچہ میں اسی بات کو آپکے الفاظ کے پیرائے میں لکھوں تو کچھ یوں ہوگا:
"یہ جاہلانہ و ہندوانہ عقائد و رسوم ہماری گھٹی میں پڑے ہوئیےہیں جو آسانی سے نہیں جانے والے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں کسی عرب مسلمان کو میں نےمرزا غلام احمد کو نبی مانتے ہوئے اور جلسہِ سالانہ مناتے نہیں دیکھا لیکن ہمارے پاکستانی و ہندوستانی مسلمانوں نے نیا ہی اسلام گھڑا ہے۔"
بہت بہت شکریہ جناب، میں آپکی اس جادوئی کنجی کی افادیت کا قائل ہوگیا ہوں۔۔۔ بہت بہت شکریہ اور آخر میں آپ ہی کا جملہ بغیر کسی تبدیلی کے من و عن لکھ رہا ہوں:
"اس تحریر سے کسی کی دل آزاری ہرگز ہرگز مقصود نہیں ہے کہ اردو محفل کے تمام دوست مجھے دل و جان سے عزیز ہیں. اگر پھر بھی یہ تحریر کسی کی دل شکنی کا باعث بنے تو بنے۔ ہماری بلا سے۔"
ایک وضاحت کرنا مطلوب ہے کہ "پنج پیارے" اور "چہار یار" دونوں اصطلاحات قرآن و حدیث سے ماخوذ نہیں ہیں۔پہلے پنج پیارے تھے اب چہار یار ہیں۔
شکریہ ساجد بھائی پنجتن پاک کی وضاحت بھی فرمادیںچہار یار یا پنجتن پاک؟
"پنجتن پاک" یہ لفظ میں نے نہیں لکھا۔ اس کی وضاحت فاتح بھائی کر سکتے ہیں۔شکریہ ساجد بھائی پنجتن پاک کی وضاحت بھی فرمادیں
"پنجتن پاک" یہ لفظ میں نے نہیں لکھا۔ اس کی وضاحت فاتح بھائی کر سکتے ہیں۔
اور "پنجتن پاک" کیا کوئی الہامی یا آفاقی اصطلاح ہے یا قرآن و حدیث سے ماخوذ ہے ساجد بھائی؟ مجھے واقعی نہیں معلوم تھا۔ایک وضاحت کرنا مطلوب ہے کہ "پنج پیارے" اور "چہار یار" دونوں اصطلاحات قرآن و حدیث سے ماخوذ نہیں ہیں۔
چہار یار" یہ لفظ الہامی ہے نہ آفاقی۔
نہ تو ہم نے یہ پوچھا کہ اہلِ بیت کون ہیں اور نہ ہی یہ کہ ان کا مقام کیا ہے جو اس حدیث میں بیان ہوا ہے۔لگتا ہے اسے لائک فرمانے والوں نے ربط کھول کر دیکھنا بھی مناسب نہیں جانا۔
جی ہاں درست! ان آیاتِ کی تفسیر میں اکثر مفسرین نے ان پانچ کو مراد لیا ہے لیکن یہ تو بحث ہی نہیں ہے قبلہ۔پنجتن پاک کی اصطلاع
محمد ۔ علی ۔ فاطمہ ۔ حسن ۔ حسین( علیہ الصلوات و السلام ) سے منسوب ہے ۔
آیات "مباہلہ اور تطہیر " کی تفاسیر میں اکثر مفسران کرام نے ان پانچ کو اس آیات سے مراد قرار دیا ہے ۔
میرے محترم بھائیجی ہاں درست! ان آیاتِ کی تفسیر میں اکثر مفسرین نے ان پانچ کو مراد لیا ہے لیکن یہ تو بحث ہی نہیں ہے قبلہ۔
حضور بات تو "پنجتن پاک" کی اصطلاح کی ہو رہی ہے کہ یہ "اصطلاح" ہماری اپنی گھڑی ہوئی ہے یا قرآن و حدیث میں موجود ہے؟
انھوں نے کیا ہو گا۔۔۔ ہم محفل کے مسلک و مکتبۂ فکر کے عالم ہیں لہٰذا ہم نے محفل کے پانچ لوگوں کے لیے مخصوص کر دیا۔۔۔ کیا گناہ کر دیا بھیا؟میرے محترم بھائی
میں کسی بھی صورت یہ یقین نہیں کر سکتا کہ آپ جیسی وسیع المشرب علم و فضل کی حامل ہستی
اس حقیقت سے آگاہ نہ ہو گی کہ
یہ لفظ " پنجتن پاک " کچھ مسالک اور مکاتب فکر کے علماء نے خاص ان ہستیوں کے لیئے مخصوص کر رہا ہے ۔
اور ان مسالک و مکاتب فکر سے اختلاف رکھنے والے بھی اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں ۔
مجھے یقین ہے کہ آپ " مختلف مجموعہ احادیث و تفاسیر " کے گہری نظر کے حامل مطالعے سے اپنی روح کو مشرف و منور کر چکے ہیں ۔
پس ثابت ہوا کہ یہ ہماری اپنی بنائی ہوئی ایک اصطلاح ہے جسے آپ اپنے معنوں میں برت سکتے ہیں اور ہم اپنے معنوں میں۔
میرے محترم بھائیانھوں نے کیا ہو گا۔۔۔ ہم محفل کے مسلک و مکتبۂ فکر کے عالم ہیں لہٰذا ہم نے محفل کے پانچ لوگوں کے لیے مخصوص کر دیا۔۔۔ کیا گناہ کر دیا بھیا؟
ہم قبل ازیں بھی ارشاد فرما چکے ہیں کہ
آپ اٹکل پچو کر رہے ہیں سوال سے ہٹ کر۔۔۔ سوال تیسری مرتبہ لکھ دیتا ہوں کہ کیا پنجتن پاک کی اصطلاح قرآن و حدیث سے اخذ کی گئی ہے؟میرے محترم بھائی
سو کچھ بعید نہیں کہ کل کلاں کو کسی محفل کے پیارے کے لیئے لفظ
" رسول ۔ صحابی " بھی مختص فرما سکتے ہیں محفل کے مسلک اور مکتبہ فکر کے عالم
ملحوظ رہے کہ " رسول کا لفظی ترجمہ ڈاکیا ہے ۔
اور صحابی کا ترجمہ صحبت سے فیضیاب ہونے والا ۔۔۔
گناہ و ثواب تو وہ جانے جس نے حساب لینا ہے ۔
اب منشی کو بھی (نعوذباللہ ) اللہ کا لقب دیں کیا ۔؟
کہ منشی بھی حساب کتاب رکھتا ہے ۔۔