بہت دعاؤں کے ہمراہ بھتیجی کی سیٹ مبارک
اللہ سوہنا اس گمان کے آپ کے حق میں قبول فرمائے ۔ اور علم و آگہی کے نور سے نوازے ۔ آمین
یہ " وحشت " کہتے ہیں جسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انسان کے ظاہر اور باطن پر کیا اثر ڈالتی ہے ؟
کیا ایسا نہیں ہے کہ یہ " وحشت " ظاہر کو پریشان اور باطن کو پر سکون کر دیتی ہے ۔
اللہ سوہنا آپ کو دل درد مند کی حامل ہستی قرار فرمائے آمین
حق مغفرت فرمائے ابن انشاء کے کلام اور شخصیت سے ذاتی طور پر بہت متاثر ہوں میں ۔
لیکن کچھ کہتے ہیں کہ آپ میں سودائیت اور یاسیت کی کیفیات کا غلبہ تھا ۔
اور " کوچ کرو " غزل بھی اسی یاسیت پر استوار تھی ۔
ماشاء اللہ
آپ نے سورت العصر کے مفہوم کو بلاشبہ بہت خوبصورتی سے بیان کیا ۔۔
کیا کہیں گی آپ کہ " مطالعے کی زیادتی " سے سوچ میں انتشار پیدا ہوجانا " عین ممکن " ہے ۔؟
اللہ سوہنا ان مشاغل میں آپ کو آسانی بھری رحمت عطا فرمائے آمین
محترم عبیرہ احمد اور نمرہ احمد کے ناولوں کی تھیم میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے ۔۔
ذاتی طور پر میرا مشاہدہ ہے کہ عمیرہ احمد کے ناولز معصوم بچیوں کے ذہنوں میں رہبانیت کی سوچ ابھارتے ہیں ۔
آئیڈیاز ٹیکن شیپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوچ کتاب سے جنم لیتی ہے ۔ تو سوچ صورت کہاں پاتی ہے ۔؟
کہا جاتا ہے انسانی نفسیات " شعور ،لاشعور ، تحت الشعور " کے تین بند "خانوں " سے ابھرنے والی کیفیات پر استوار ہوتی ہے ۔
اور انسان کے وجدان تصور سوچ اور خیال پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ کیا کہیں گی کہ " حقیقت " کس خانے میں چھپی ہوتی ہے ۔
جب تنگ آ جائے محترم بٹیا میرے سوالوں سے
تو بلا جھجھک اظہار کر دیجئے گا ۔۔۔
کچھ جاننے کچھ سیکھنے کا بہانہ ہے بس ۔