محمد وارث

لائبریرین
ٹیم انڈیا کے لیے ایک موہوم سی امید باقی ہے کہ وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیں۔

یہ تو ظاہر ہے کہ انڈیا اپنے باقی دو میچز آسانی سے جیتے گا یعنی اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے اور یوں اپنے پوائنٹس 6 کر لے گا اور ان میچوں کو بھاری مارجن سے جیت کر رن ریٹ بھی بہتر کر لے گا لیکن ان کے کوالیفائی کرنے کا سارا دارومدار اتوار کو ہونے والے افغانستان نیوزی لینڈ میچ پر ہے۔

اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پھر انڈیا اور افغانستان دونوں یقینی باہر ہو جائیں گے اور نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرے گا لیکن اگر افغانستان جیت گیا تو پھر افغانستان، نیوزی لینڈ اور انڈیا تینوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورت میں انڈیا کے چانسز سب سے زیادہ ہونگے کیونکہ ان کا آخری میچ سوموار کو ہے اور اس میچ میں کوالیفائی کرنے کے لیے رن ریٹ کا ٹارگٹ ان کے سامنے ہوگا۔

یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اتوار کو بہت سے پاکستانی نیوزی لینڈ کی جیت کے لیے میچ دیکھیں گے کہ ان کی فتح سے انڈیا اور افغانستان دونوں ہی آؤٹ ہو جائیں گے۔ :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
افغانستان قدرے نئی ٹیم ہے ابھی بے چاروں کو میچ فکس کرنا بھی نہیں آتا
20211104-093208.jpg
 
اکمل زیدی

محفلین
آج کے میچ انڈیا بنام افغانستان میں ، افغانستان کے پاس ہارنے کے لئے کچھ نہیں ؛ لیکن انڈیا کے لئے کھونے کیلئے اِس میچ میں بہت کچھ ہے ۔
اگر خدا نخواستہ افغانستان سے یہ میچ انڈیا ہار جاتا ہے تو پھر انڈیا کی عزت خاک میں مل جائے گی ۔
جس طرح سے انڈین ٹیم پاکستانی ٹیم سے ذلت آ میز شکست سے دوچار ہوئی ہے، پھر بعد ا زاں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہوئی ، اس سے اس کے حوصلہ میں فرق آیا ہے۔
اُس کے بعد رہی سہی کسر انڈین مداحوں نے سوشل میڈیا پر سخت اور بدترین تنقید کرکے پوری کردی ، محمد سمیع (شامی) کو ٹرول کیا گیا، پھر وراٹ کوہلی کے اس ٹرول کے جواب دینے پر وراٹ کوہلی کی معصوم بیٹی کے متعلق قابل گرفت بات کہی گئی ، اس صورتحال میں انڈین ٹیم کا حوصلہ بہت ہی پست ہوگیا ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کہیں افغانستان سے بھی میچ گنوا نہ دے ۔
البتہ شام 10-11 بجے تک اس کے رزلٹ کا انتظار رہے گا۔
جی فاخر صاحب ۔۔ پنجابی میں بولے تو --ہنڑ آرام اے-- ؟
کیا صورتحال ہے اب آپ کی طرف افغانستان نے بھی کچھ کھو یا ہے اس میں (مگر پایا بھی ہے )۔۔۔چلو انڈیا کا تو چلتا رہتا ہے اب ان کا بھی چل پڑا ۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
ٹیم انڈیا کے لیے ایک موہوم سی امید باقی ہے کہ وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیں۔

یہ تو ظاہر ہے کہ انڈیا اپنے باقی دو میچز آسانی سے جیتے گا یعنی اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا سے اور یوں اپنے پوائنٹس 6 کر لے گا اور ان میچوں کو بھاری مارجن سے جیت کر رن ریٹ بھی بہتر کر لے گا لیکن ان کے کوالیفائی کرنے کا سارا دارومدار اتوار کو ہونے والے افغانستان نیوزی لینڈ میچ پر ہے۔

اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پھر انڈیا اور افغانستان دونوں یقینی باہر ہو جائیں گے اور نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرے گا لیکن اگر افغانستان جیت گیا تو پھر افغانستان، نیوزی لینڈ اور انڈیا تینوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورت میں انڈیا کے چانسز سب سے زیادہ ہونگے کیونکہ ان کا آخری میچ سوموار کو ہے اور اس میچ میں کوالیفائی کرنے کے لیے رن ریٹ کا ٹارگٹ ان کے سامنے ہوگا۔

یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اتوار کو بہت سے پاکستانی نیوزی لینڈ کی جیت کے لیے میچ دیکھیں گے کہ ان کی فتح سے انڈیا اور افغانستان دونوں ہی آؤٹ ہو جائیں گے۔ :)
FDUdz_lXEAAaJut
 
Top