شاہین نے 19ویں اوور میں محض 10 ہی رنز دیے اور کلاسن جی کی قیمتی وکٹ حاصل کی۔

حسن علی کو آخری اوورمیں 19 رنز بچانے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
گروپ اے میں سے سری لنکا سپر 12 کے لیے کوالیفائی کر گیا ہے جب کہ دوسری ٹیم آئرلینڈ اور نمبیا کے میچ کی فاتح ٹیم ہوگی، یہ میچ کل ہوگا۔

گروپ بی میں صورتحال کافی دلچسپ ہے۔ بنگلہ دیش کا میچ نسبتا آسان ہے یعنی پی این جی کے ساتھ لیکن ان کو یہ میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہے۔ عمان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں بھی عمان کو ہر صورت میں جیتنا ہے اور اس کے بعد نیٹ رن ریٹ پر ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ کی فتح کی صورت میں صورتحال یکسر بدل جائے گی۔
 
سکاٹ لینڈ نے عمان کو با آسانی زیر کرتے ہوئے گروپ ٹاپ کر لیا جسکا مطلب ہے کہ بنگلہ دیش اور لنکا گروپ 1 میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ سے مد مقابل ہوں گے۔ کیا ہی کمال گروپ بنا ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آج سے ورلڈ کپ کے "بڑے" میچز شروع ہو رہے ہیں۔

انڈیا اورپاکستان کے کروڑوں شائقین میں سے بہت سا کا ورلڈ کپ کل، پاکستان انڈیا میچ کے ساتھ شروع ہوگا اور کل ہی ختم ہو جائے گا، اللہ اللہ۔ :)
 
سوپر 12 مرحلہ کچھ گھنٹوں میں شروع ہوا چاہتا ہے۔
تو اس سے قبل ممکنہ سیمی فائنلسٹس کے تک ہو جائیں کیا؟


اگر میں تمام ہمدردیاں اور if & butts کو سائیڈ پر رکھ کہوں تو
یہ سیمی فائنلز مقابلے رہیں گے
انڈیا ، آسٹریلیا
کیویز، انگلینڈ

لیکن شاید لنکنز اور شاہین کچھ چمتکار کر ڈالیں۔۔
 
اگر میں تمام ہمدردیاں اور if & butts کو سائیڈ پر رکھ کہوں تو
یہ سیمی فائنلز مقابلے رہیں گے
انڈیا ، آسٹریلیا
کیویز، انگلینڈ

لیکن شاید لنکنز اور شاہین کچھ چمتکار کر ڈالیں۔۔
لنکز اور شاہینو کا کچھ یوں ہے کہ
شاہینو کو انڈیا والے میچ کی چنداں فکر کرنے کی ضرورت نہیں بس انکو کیویز کو ہرانا ہے۔ اور اسپر انہیں یہ بھی فائدہ ہے انکا میچ گروپ کا آخری میچ ہے سکاٹ لینڈ سے تو اگر رن ریٹ وغیرہ بھی بہتر کرنا پڑا تو بہت بڑا چانس رہے گا۔

دوسری طرف لنکن ٹیمز کا blessing in disguise والا معاملہ چل رہا ہے۔ انکے کمبینیشن کے مطابق یہ پچز انہیں مکمل سوٹ کر رہی ہیں۔ انکا گروپ ایک تو قتل و غارت والا گروپ تو ہے لیکن کینگروز اور پروٹیز کوان پچز پر پکڑنا مشکل نہیں ہونا چاہیے ۔۔
 
بمقابلہ بھارت = ازلی دشمن
بمقابلہ نیوزی لینڈ = تازہ دشمن
بمقابلہ افغانستان = چھپا دشمن
بمقابلہ سکاٹ لینڈ = کمزور دشمن 1
بمقابلہ نمیبیا = کمزور دشمن 2
٭٭٭٭٭
کسی سے بھی ہارے تو شامت
 
Top