ورلڈ ٹی ۲۰ - پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ!

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میچ تو اک رہتا ہے، ٹورنامنٹ البتہ " پروین کی منگنی ہو جائے، اکرم کو ملازمت مل جائے، پپو کے ابو باہر چلے جائیں تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا" والی صورتحال پر ہے:p
کچھ مزید صورتیں بھی شامل کر لی جائیں: :) :)
عارف بھائی دھاگے کا آغاز نہ کریں اگر
تابش بھائی بھی لڑی نہ بنائیں اگر
یاز بھائی مزید مقلدین نہ بنائیں اگر
مقلدین نا امیدی چھوڑ دیں اگر
گالیاں نہ دی جائیں اگر
اردو بالکل درست لکھی جائے اگر
اردو درست بولی بھی جائے اگر
اردو محفل پر شعرا کی تعداد کم ہو جائے اگر
۔ ۔ ۔ اگر
۔۔ اگر
 
ایسا کریں ہار جائیں شکریہ-

کیا غلط کہا؟؟ :) ;)
السلام علیکم آج تھکے ماندے شکست خوردہ، زخموں سے چور خود ساختہ شاہین، کیویز پر جپھٹیں گے-
کیویز جنکو میری بےبے "کھباں آلی ٹیم" کہتی (جرسی پر پنکھ کیوجہ سے) آجکل خوب فارم میں بیٹنگ کیساتھ باؤلنگ اٹیک بھی بہترین-پلس اچھے پیسرز کیساتھ عمدہ اسپنرز کا تعاون حاصل جبکہ بیٹنگ لائن اپ میں اگر گپٹل اور منرو باولرز کو تگنی گا ناچ نچاتے تو ولیمسن ٹیم کو سنبھالنے اور لمبی اننگ کھیلنے کے اہل جبکہ رونچی اور اینڈرس بھی اچھے ہاتھ دکھا سکتے- ٹیلر پر کیا کہنا بس 2011 تو یاد ہوگا-
دوسری طرف قومی ٹیم ہر شعبے میں مشکلات سے دوچار-اوپنر پر بھروسہ نہیں، مڈل آرڈر قابل اعتبار نہیں،ٹیل اینڈر چل گئے تو ٹھیک ورنہ نا سہی- باؤلنگ جو کہ خاصی مضبوط مانی جاتی کسی خاص حکمت عملی سے خالی- ایک ریگولر اسپنر کی کمی محسوس ہوتی البتہ موہالی میں شاہد اور ملک کافی ہونگے خیر انتظامیہ کے حالات دیکھ کر لگتا وہ یہاں عرفان/وہاب کو بیٹھا کر عماد کو کھیلائینگے بھیڑ چال ٹائپ سین-
بہرکیف قصہ مختصر شاہد آفریدی اینڈ کمپنی کو ورلڈ کے اگلے مرحلے میں رسائی کیخاطر آجکی فتح لازم ہے-
 
arifkarim

معطل
جی ۲۲ رنز سے ہار گئے۔ مطلب میچ کے آخری پانچ اوورز میں فی اوور ایک چوکا بھی لگ جاتا تب بھی جیت سکتے تھے۔ مگر نیوزی لینڈ کے بالرز اور فیلڈرز پاکستانی بلے بازوں کے آگے سیسا پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ آفریدی کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی ماندہ سورماؤں سے ایک باؤنڈری نہیں لگی اور روایتی ٹک ٹک کھیل کر میچ ہرا دیا۔
 
arifkarim

معطل
اب تو عادت سی ہے مجھ کو ایسے جینے میں
پاکستانی بلے بازوں کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کریش کورس کی اشد ضرورت ہے۔ جہاں تمام کھلاڑیوں کو ایک اوور میں کم از کم ایک شاٹ باؤنڈری سے پار کرنے کی مشق لازمی کروائی جائے۔ جو کھلاڑی اوور میں ایک ابھی شاٹ باؤنڈری پار نہ کر سکے وہ اس تیز ترین ترینسٹ کرکٹ فارمیٹ میں کھیلنے کے لائق نہیں۔ اسے فورا سے پہلے ٹیسٹ یا عام او ڈی آئے سکواڈ میں منتقل کر دینا چاہیے۔
پہلی نظر میں اس کریش کورس کے بعد جو بلے باز ٹیم سے باہر ہوں گے ان میں سر فہرست شعیب ملک، محمد حفیظ، خالد لطیف، احمد شہزاد اور عمر اکمل شامل ہیں
 
آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
جی ۲۲ رنز سے ہار گئے۔ مطلب میچ کے آخری پانچ اوورز میں فی اوور ایک چوکا بھی لگ جاتا تب بھی جیت سکتے تھے۔ مگر نیوزی لینڈ کے بالرز اور فیلڈرز پاکستانی بلے بازوں کے آگے سیسا پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ آفریدی کے آؤٹ ہونے کے بعد باقی ماندہ سورماؤں سے ایک باؤنڈری نہیں لگی اور روایتی ٹک ٹک کھیل کر میچ ہرا دیا۔
دیکھا میں نے ہائی لائیٹس میں۔ ایک بھی باؤنڈری نہیں ہوئی۔ مجھے تو لگ رہا تھا کہ جان بوجھ کر ایسا کھیل رہے ہیں۔ جیسے بازوؤں میں جان ہی نہیں۔
 
یاز

میں تو یہ کہوں گا کہ پاکستانی بلے باز باؤنڈریز کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔
 
یاز

محفلین
دیکھا میں نے ہائی لائیٹس میں۔ ایک بھی باؤنڈری نہیں ہوئی۔ مجھے تو لگ رہا تھا کہ جان بوجھ کر ایسا کھیل رہے ہیں۔ جیسے بازوؤں میں جان ہی نہیں۔

گو بازوؤں میں جنبش نہیں، اکاؤنٹ میں تو مگر دم ہے
رہنے دو ابھی سٹے بازی کی آفر مرے آگے

ویسے میں سازشی تھیوریوں یا ہر چیز میں سٹہ بازی ڈھونڈنے پہ یقین نہیں رکھتا، لیکن کل کے میچ میں مجھے تو صاف ہی محسوس ہوا کہ جیسے دانستہ رنز بنانے کی کوشش ہی نہ کی گئی ہو سوائے شرجیل خان کے۔
 
سرفراز اور شعیب ملک کے کھیل سے تو ایسا ہی لگا۔
 
Top