ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

شائقین پاکستان کو کینگروز کی آج کی پرفارمنس دیکھ کر خوش ہونا اور منگل کے لئے پر امید رہنا چاہئیے۔
 
آخری تدوین:
لاہور -پنجاب اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ہٹانے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو کے لیے الگ الگ قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی میاں طاہر جمیل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جگہ قومی ٹیم کا متفقہ کپتان لایا جائے جو ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کرسکے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے بھی ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو کی جائے اور ان میں موجود من پسند افراد کو باہر نکالاجائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے لیے ماضی کے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں اس سے ٹیم کا معیار بہتر ہوگا :-
 

یاز

محفلین
میں خود بنا دیتا، لیکن کیسے بیان کروں اپنی "برگشتہ طالعی کا عالم"۔ کچھ چانس تو جیت کا رہنا ہی چاہئے۔
 

یاز

محفلین
کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ انگلینڈ اور افغانستان کے مابین ہو گا
جبکہ دوسرا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین ہو گا۔
 

یاز

محفلین
آج کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اننگز کی شروعات ہوا ہی چاہتی ہے۔
 

یاز

محفلین
چھٹے اوور میں تین وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی اننگز اچانک بحران کا شکار۔ 6 اوور میں 42 رنز اور 4 کھلاڑی آؤٹ۔
 
Top