لو جی یہ نیوز سائٹس میری سب سے بڑی کمزوری ہیں ڈیزائن کے حوالے سے۔ میں امریکی نیوز سائٹس صرف ڈیزائن انسپائریشن کے نقطہ نظر سے دیکھتا ہوں۔
اصل بات کیطرف:
نبیل بھائی پروگرامنگ میں تو شاید آپکی مدد نہ کر سکوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کوئی اپنا ڈیزائن شروع بھی کر چکے ہوں لیکن بالآخر ایک ڈیزائن کیلیے میں نے آج کمر کس ہی لی۔ چونکہ کسی نیوز سائٹ پر پہلے کام نہیں کیا اسلئے چھاپے سے کام چلاینے کا سوچا، پٹھان ہو کر بھی چھاپے میں عقل استعمال کرتا ہوں۔ میں نے پہلے سے ہی سی ایس ایس گرڈ سسٹم استعمال کرنے کا سوچا تھا اور میرا پسندیدہ 960 گرڈ ہے، اسی کو استعمال کرکے بنانا شروع کیا۔ گرڈ سسٹم سے کام انتہائی آسان ہوگیا، ایسی نیوز تھیمز یا سائٹس کیلیے بہترین رہتے ہیں۔ آج ہی شروع کیا ہے اور کام کیلیے کچھ ٹائم ملا ہے، ذرا سکرین شاٹس ملاحظہ کریں:
انٹرنیٹ ایکسپلورر8
فائرفاکس3
ابھی کافی سارا کام رہتا ہے۔ فی الوقت ایچ ٹی ایم ٹمپلیٹ ہے، میں اپنے طور پر ورڈپریس کمپیٹیبل کرنے کی کوشش کرونگا جب مکمل ہوگا، لیکن مشکل کی صورت میں آپکو زحمت دونگا۔ ویسے چھاپہ
یہاں سے لگایا ہے(لیکن کوڈنگ ساری خود کی ہے)۔