ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

MyOwn

محفلین
میرا خیال ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے فورمز پر اس کو استعمال کر رہا ہو تو اس کی رائے کے بعد میں بھی تبدیل کر لوں گا۔
 

arifkarim

معطل
میرا خیال ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے فورمز پر اس کو استعمال کر رہا ہو تو اس کی رائے کے بعد میں بھی تبدیل کر لوں گا۔

بھائی محفل فارم اور القلم فارم پر پہلے ہی جمیل نوری نستعلیق کا ایک تھیم موجود ہے:
b005.gif

آپ چاہیں تو خود ٹیسٹ کر سکتے ہیں :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے فورمز پر اس کو استعمال کر رہا ہو تو اس کی رائے کے بعد میں بھی تبدیل کر لوں گا۔
القلم پر جمیل نستعلیق اور علوی دونوں تھیم موجود ہیں لیکن میں ذاتی طور پر علوی لاہوری نستعلیق تھیم ہی استعمال کرتا ہوں علوی نستعلیق ابتدائی ریلیز تھی جب کہ علوی لاہوری نستعلیق میں بہت سارے مسائل پر قابو پایا گیا ہے نیز یہ نوری نستعلیق سے مختلف ہونے کی بنا پر اپنی انفرادی حیثیت رکھتا ہے اس کی بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایڈوبی فوٹوشاپ میں بھی بلاتکلف استعمال کیا جا سکتا ہے
علوی نستعلیق کو دوبارہ ڈائون لوڈ کر لیں اور اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں پہلے یہalvi nastaleeq کے نام سے انسٹال ہوتا تھا اب یہ آپ کے پاس Alvi Lahori Nastaleeq کے نام سے انسٹال ہوگا آپ کو اپنی سٹائل شیٹ میں بھی یہی نام دینا ہوگا۔ ۔ ۔ یہ میری ذاتی رائے ہے باقی آپ کی مرضی
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ آئیڈیا ابھی ترک نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ فی الحال سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔ ابھی دوسرے پراجیکٹس پر توجہ ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
میری تھیم کا پہلا Beta
میں اپنے تھیم کا پہلا بی ٹا ورژن یہاں دے رہا ہوں۔ کسٹم فیلڈز اور دوسری چیزوں کے متعلق میں ٹیوٹوریل میں پہلی فرصت میں لکھتا ہوں۔ کچھ دوست اسے پہلے سے ٹیسٹ کرنا چاہتے تھے، امید ہے وہ کوڈ دیکھ کر اپنا سیٹ اپ کھڑا کر سکیں گے۔ میں اپنا ٹیوٹوریل جلد ہی لکھتا ہوں۔
اردو نیوز تھیم: یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
درکار پلگ انز: یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
ڈیمو: یہاں ملاحظہ کریں
جناب اب یہ نئے ورژن کے ساتھ نہیں چل رہی تھیم

کوئی حل ہو تو بتا دیں۔
 
Top