بالآخر میں نے انڈیکس مکمل ہی کر لیا۔
نیاورژن میں نے اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔۔
تبدیلیاں
1۔ ڈیزائن کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلوررز پر اب کافی بہتری آ گئی ہے اور 6 کو چھوڑ کر باقی 7 اور 8 پر صحیح چل رہا ہے۔
2-
wp-table-reloaded کی مدد سے کرنسی کے بھاؤ اور سٹاک ایکسچینج والا حصہ سیٹ ہو گیا۔ اب صرف ایک دفعہ ٹیبل بنا کر روزانہ کی بنیادوں پر یہ سیکشن اپ ڈیٹ کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری سائٹس سے کوڈ ایمبیڈ کرنے میں یہ خامی تھی کہ دوسری سائٹس کا اعتبار نہیں کہ کب اپنی پالیسی بدل لیں، دوسرے اپ ٹائم بھی گارنٹیڈ نہیں، یہی لے لیں کہ جب پردیسی کے مشورہ پر میں نے فاریکس پی کے کھولنی چاہی تو اسوقت وہ ڈاؤن تھی۔ اس کے علاوہ دوسری سائٹس کا مواد اکثر ہمارے ڈیزائن سے بھی میل نہیں کھاتا۔
3۔ کالم کے سنگل صفحے کیلیے الگ سے صفحہ بنایا ہے، تاہم آرکائیو ابھی نامکمل ہے۔
4۔
پیج ٹمپلیٹ استعمال کرتے ہوئے
بلاگ بنانے کی کوشش کی تاہم ابھی یہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوا۔ (صفحہ مت کھولیں ورنہ لوپ کی ندی چل پڑیگی)۔
5- بیک اینڈ پر کوڈ کو مزید صاف کیا ہے اور غیرضروری ایچ ٹی ایم ایل اور سی ایس ایس کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان دونوں مزید آرگنائز کیا ہے۔
6- کیٹیگری بار میں سب کیٹیگریز کو ڈراپ ڈاؤن مینو میں تبدیل کر دیا ہے۔
سوالات
1۔ اس تھیم میں کئی جگہوں پر کیٹیگریز جمع منفی کی گئی ہیں، بعض جگہوں پر مخصوص کیٹیگریز سے ہی کانٹنٹ آتا ہے چونکہ یہ تھیم پبلک ریلیز کیلیے ہے تو کیا اسمیں آپشنز کا صفحہ دیا جانا چاہیے جہاں محض کیٹیگری آئی ڈی یا نام دینے سے تھیم میں اسی مناسبت سے کیٹیگریز کی جمع تفریق ہو جایا کرے؟ واضح رہے کہ
آپشن کا صفحہ میں نے کبھی نہ بنایا اور پہلے مجھے یہ سیکھنا پڑیگا مطلب مزید وقت۔۔۔۔تو کیا آپشن کے صفحہ بنانے تک انتظار کیا جائے یا بقایا صفحات(آرکائیوز اور سرچ پیج) بنا کر ریلیز کر دیا جائے؟
2۔ انڈیکس پر تقریباً تصاویر اور کچھ بلاکس مثلاً شہ سرخیاں اور بڑی شہ سرخی کسٹم فیلڈز کے مرہون منت ہیں۔ اتنے سارے کسٹم فیلڈز شاید نئے صارفین کیلیے کنفیوزنگ ہوں۔ اسکا حل
کسٹم رائٹ پینل ہیں۔ یہاں بھی وہی سیکھنے اور مزید انتظار کا معاملہ ہے۔ کیا کیا جائے؟
جوابات کا منتظر