ورڈپریس کا بطور نیوز پبلشنگ سسٹم کے استعمال

ساجداقبال

محفلین
اردو نیوز تھیم کا استعمال - کچھ وضاحتیں

بھائی مذکورہ ساری چیزیں کسٹم فیلڈز سے جڑی ہوئی ہیں۔ اسی لئے میں کہہ رہا تھا کہ جو اشخاص میری رہنمائی کے بغیر اپنا سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں وہ کوڈ کو دیکھ لیں۔ یہ تھیم ابھی مکمل نہیں بلکہ اس کا ایک بی ٹا ہے، میرا ارادہ اسمیں مزید آسانیاں پیدا کرنا ہے ان شاء اللہ۔ بہرحال فی الوقت آپکو کچھ مینول قسم کا کام کرنا ہوگا:
ایک خبر جسے میں قومی اور شہ سرخی میں بھیجنا چاہتا ہوں اس کو کس کس کیٹگری کو چیک کر کے پوسٹ کرنا ہے۔
اگر آپ index.php کھول کر دیکھیں تو اس حصے کا لوپ کچھ یوں ڈیٹا کال کر رہا ہے:
کوڈ:
<?php
			$my_query = new WP_Query('meta_key=featured&value=true&showposts=5');
			while ($my_query->have_posts()) : $my_query->the_post();?>
یعنی یہاں کسٹم فیلڈ کا نام featured اور اسکی ویلیو true ہونی چاہیے، ایسی کوئی بھی پوسٹ شہ سرخیوں میں شامل کر دی جائیگی۔ یہاںshowposts=5 آپکی 5 تازہ ترین شہ سرخیاں ہی دکھائی گی بشرطیکہ کسٹم فیلڈز featured اور اسکی ویلیو trueدی گئی ہو۔ یہاں کیٹیگری کی کوئی قید نہیں۔ کسی بھی کیٹیگری سے کوئی بھی پوسٹ ہو اسے صرف یہ کسٹم فیلڈز دے دیں۔ مذکورہ کسٹم فیلڈز کا نمونہ:
featured_custom_fields.png

امید ہے نئی کسٹم فیلڈ ایڈ کرنا آپ جانتے ہی ہونگے۔

ایسے ہی ایک تصویر کو میں لگانا چاہتا ہوں جو ہر کیٹگری کے سامنے نظر آرہی ہے۔ اس کی تصویر اور کیپشن اسے کیسے پوسٹ کرنا ہے۔
یہ بھی کسٹم فیلڈز کنٹرولڈہے، آئیے پھر ایک دفعہ کوڈ دیکھتے ہیں:
کوڈ:
<?php query_posts('meta_key=thumb&showposts=1&category_name=india');
				
				while (have_posts()) : the_post(); 
				
				// check for thumbnail
				$thumb = get_post_meta($post->ID, 'thumb', $single = true);				
				// check for thumbnail alt text
				$thumb_alt = get_post_meta($post->ID, 'thumb alt', $single = true); ?>
یہاں اوپر والی مثال دیکھتے ہوئے غور کریں تو meta_key یعنی کسٹم فیلڈ کے نام کی ہی شرط ہے۔ ویلیو کی نہیں، لیکن ساتھ ساتھ کیٹیگری کی بھی شرط ہے تاکہ غلط جگہ تصویر پوسٹ نہ ہو۔ خود ہی سوچیے کھیل کی تصویر کاروبار کے سیکشن میں اچھی لگے گی؟ درجہ بالا کوڈ میں ہم انڈیا نامی کیٹیگری میں میٹاکیthumb کی مدد سے تصویر لگائیں گے اور کیپشن کیلیے thumb alt نامی کسٹم فیلڈ استعمال ہوگی۔ آپ متعلقہ کیٹیگری کی کوئی پوسٹ کھولیں اور وہاں کچھ اس قسم کی ویلیوز دیں:
thumb_custom_fields.png


ایسے ہی شہ سرخی کے ساتھ جو تصویر اوپر اور نیچے ٹیکسٹ آرہا ہے اسے کیسے پوسٹ کرنا ہے۔
میں جس پوسٹ سے یہ مثال پیش کر رہا ہوں اسی پوسٹ کو لیڈنگ سٹوری بھی بنایا گیا ہے(معذرت میں دونوں بلاکس کو شہ سرخی نہیں کہہ سکتا)۔ لیڈنگ سٹوری بنانے اور ہیڈلائن امیج آپ اس کے کسٹم فیلڈز سے جان سکیں گے۔ نمونے کیلیے یہ سکرین شاٹ دیکھ لیں:
headline_custom_fields.png


آپ دیکھ رہے ہونگے کہ اس پوسٹ کو میں نے فیچرڈ بھی کیا ہوا ہے لیکن یہ شہ سرخیوں میں نہیں دکھائی دے رہی۔ اسکی وجہ یہ ہےکہ میں نے پوسٹ کے ڈپلیکیٹ سے بچنے کیلیے کوڈ میں ایک فلٹر استعمال کیا ہے۔ ویسے بھی کسی پوسٹ کی بیک وقت شہ سرخیوں اور لیڈنگ سٹوری میں موجودگی کی کوئی تُک نہیں بنتی۔

کیا میں خود سے کرنسی کے ریٹس وغیرہ بدل سکتا ہوں؟ لیکن کیسے؟
آپ نے میرا والا ڈیٹابیس پاپولیٹ کیا ہے۔ آپ نے میرے دئیے ہوئے پلگ انز بھی انسٹال کیے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپکی سائٹ پر کرنسی اور سٹاک کے سیکشن درست دکھائی دے رہے ہیں۔ اصل میں، میں نے اس مقصد کیلیے wp-table reloaded پلگ ان استعمال کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد ورڈپریس پوسٹس میں ٹیبلز کی کھپت ہے۔ مذکورہ سکیشنز میں دو ٹیبلز استعمال ہورہے ہیں۔ یہ دونوں ٹیبلز باآسانی ایڈٹ ہو سکتے ہیں۔
1۔ Options پر کلک کریں اور وہاں Wp-Tables Reloaded نامی سب مینو پر کلک کریں۔ یہاں آپکے دونوں ٹیبلز موجود ہونگے۔ جس کو ایڈٹ کرنا ہو اس کے سامنے Edit کلک کریں۔ اور مطلوبہ تبدیلیاں کرکے محفوظ کرلیں۔ ان ٹیبلز کو ٹمپلیٹ میں کیسے شامل کیا گیا ہے اس کے لئے ایک لائن کا کوڈ سائیڈبار میں آخری حصہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اور۔۔۔
آپ یقیناً یہ بھی جاننا چاہتے ہونگے کہ کالم کاروں کی تصاویر کیسے آئیں؟ پہلے تو 50x50 کی چھوٹی تصاویر بنا لیں۔ آپکو جو میں نے پلگ ان دئیے ہیں ان میں sem-author-imageنامی پلگ ان فعال کر لیں۔ ہر کالم کار کے نام کا ایک یوزر اکاؤنٹ بنالیں(Users/Add new user)۔ پھر یوزر کے صفحے پر آکر مطلوبہ یوزر کی پروفائل ایڈٹ کیجیے۔ نام وغیرہ درست طرح سے تحریر کیں۔ اوپر جو پلگ ان بتایا اگر وہ فعال ہو تو Author Image نامی ایک فیلڈ کا اضافہ ہو چکا ہوگا۔ یہاں متعلقہ کالم کار کی تصویر اپلوڈ کرلیں۔
author_image.png

کالم کی پوسٹ لکھتے ہوئے نیچے سے مصنف منتخب کرلیں اور بس!
post_author.png


نوٹ: کسٹم فیلڈ کی مدد سے تصاویر صرف آپ اپنے ورڈپریس کی Uploads نامی فولڈر(اور اسکے سب فولڈرز) سے ہی صرف دے سکتے ہیں، کسی اور پاتھ یا کسی فری امیج ہوسٹ پر رکھی گئی تصاویر نظر نہیں آئینگی۔
تصویر دیتے وقت wp-content کے شروع میں / ضرور دیں، وگرنہ تصویر انڈیکس کے علاوہ کسی اور جگہ کال کرنے پر دکھائی نہیں دیگی۔ میری مثال میں یہ غلط دی گئی ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ پہلا بگ آپ نے بتایا ہے۔ میں یہاں پوسٹ کی تعداد لگانا بھول گیا۔ یہاں ایک ہی پوسٹ ہوگی سو لوپ میں showpost=1 کا اضافہ کرنا ہوگا۔index.php کھولیں اور لائن نمبر12 پر
کوڈ:
<?php query_posts('meta_key=head image');
کو
کوڈ:
<?php query_posts('meta_key=head image&showposts=1');
سے بدل دیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
اپنی سائٹ کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلیے تصاویر کا سائز مناسب رکھیں۔ اسوقت لیڈنگ سٹوری کی تصویر(منموہن سنگھ) کافی چھوٹی ہے۔

یہ رہیں تصاویر جو میں نے ڈیمو سائٹ میں استعمال کیں۔ ان زپ کر کے جوں کا توں wp-contentمیں پیسٹ کر دیں۔ اسمیں کالم کاروں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں
 

فخرنوید

محفلین
بھائی جی
1۔ ہیڈ امیج کا سائز کیا ہے ویسے؟
2۔ کالم اور قلم کے کے کالم کے آخر میں ہے مذید کالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا ربط کیسے درست کرنا ہے؟
 

ساجداقبال

محفلین
بھائی جی
1۔ ہیڈ امیج کا سائز کیا ہے ویسے؟
2۔ کالم اور قلم کے کے کالم کے آخر میں ہے مذید کالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا ربط کیسے درست کرنا ہے؟
1۔ کم از کم 440 پکسلز چوڑائی۔۔۔لمبائی جتنی بھی ہو چلے گی۔ لیکن زیادہ لمبا بھی نہ ہو۔
2۔ یہ آپکو مینولی کرنا ہوگا۔ سائیڈبار کی پی ایچ پی فائل سے۔
 
راسخ دیدار کروائیں گے اس تھیم کا؟

ساجد میں آپ کو دکھلاتا ہوں اردو مکمل کرکے۔ از راہِ کرم انتظار کیجئے گا۔ اردو دیکھنی ہو تو یہاں کلک کرنا۔ لیکن اسے‌ میں نے ابھی بند کیا ہوا ہے۔‌اور جہاں‌ سے خریدی ہے وہاں سے بھی دیکھ‌ سکتے ہو ۔۔ کلک یہاں پر
 

ساجداقبال

محفلین
ساجد میں آپ کو دکھلاتا ہوں اردو مکمل کرکے۔ از راہِ کرم انتظار کیجئے گا۔ اردو دیکھنی ہو تو یہاں کلک کرنا۔ لیکن اسے‌ میں نے ابھی بند کیا ہوا ہے۔‌اور جہاں‌ سے خریدی ہے وہاں سے بھی دیکھ‌ سکتے ہو ۔۔ کلک یہاں پر
اچھا تو آپ ارتھیمیا پریمئیم استعمال کر رہے ہیں۔ میں اسکا فری ورژن اردوماسٹر پر استعمال کرتا ہوں۔
 

ساجداقبال

محفلین

شاکرالقادری

لائبریرین
ورڈپریس ایک بہت ہی طاقتور سی ایم ایس ثابت ہوا ہے۔ اس میں‌تبدیلیاں‌کرنا آسان اور نتائج جلد دستیاب ہو جاتے ہیں۔ ہم نے کچھ اہم تبدیلیاں پاک۔نیٹ کی ہیں ان کے بارے میں آپ صاحبان کی رائے کا انتظار رہے گا کہ کس طرح اس کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔

والسلام

کشیدہ نوری نستعلیق کے بکثرت استعمال نے سارا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے کشیدہ کا استعمال صرف ہیڈنگز میں استعمال ہونا چاہیئے باقی متن میں اگر علوی لاہوری نستعلیق استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے
 

arifkarim

معطل
کشیدہ نوری نستعلیق کے بکثرت استعمال نے سارا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے کشیدہ کا استعمال صرف ہیڈنگز میں استعمال ہونا چاہیئے باقی متن میں اگر علوی لاہوری نستعلیق استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے

علوی نستعلیق میں ایک بڑا بگ یہ ہے کہ اگر بلاگز میں فارمیٹنگ Justified کی ہو تو الفاظ کٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔
نیز کشیدہ نستعلیق کو صرف جسٹیفائیڈ تحریرات میں استعمال کرنا چاہئے، جیسے ڈفر نے کیا ہے:
http://www.dufferistan.com/

باقی بلا گ کا ڈیفالٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق رکھا جا سکتا ہے!
 

MyOwn

محفلین
کشیدہ نوری نستعلیق کے بکثرت استعمال نے سارا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے کشیدہ کا استعمال صرف ہیڈنگز میں استعمال ہونا چاہیئے باقی متن میں اگر علوی لاہوری نستعلیق استعمال کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے

محترم اگر کوئی سکرین شاٹ مہیا کر دیں تو اس سے سمجھنے میں سہولت ہو جائے گی۔ میں انتظار کروں گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
محترم اگر کوئی سکرین شاٹ مہیا کر دیں تو اس سے سمجھنے میں سہولت ہو جائے گی۔ میں انتظار کروں گا۔
بھائی سادہ الفاظ میں شاکر القادری صاحب نے ہر جگہ جمیل نوری کشیدہ کی بجائے صرف انہیں ٹائٹلز میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ باقی متن جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق یا پھر جمیل لاہوری نستعلیق میں رکھ لیں۔
 

MyOwn

محفلین
کیا علوی لاہوری نستعلیق ، علوی نستعلیق سے مختلف ہے۔ کیونکہ علوی نستعلیق میں فورمز پو استعمال کر رہا ہوں اور میرے مطابق یہ ایک بیکار فونٹ ہے۔ س میں بہت سارے مسائل ہیں۔
 

arifkarim

معطل
کیا علوی لاہوری نستعلیق ، علوی نستعلیق سے مختلف ہے۔ کیونکہ علوی نستعلیق میں فورمز پو استعمال کر رہا ہوں اور میرے مطابق یہ ایک بیکار فونٹ ہے۔ س میں بہت سارے مسائل ہیں۔

بھائی، علوی لاہوری نستعلیق اور علوی نستعلیق میں بس "ورژنز" کا ہی فرق ہے۔ پہلا ورژن نوری نستعلیق سے مطابقت رکھتا ہے۔ جبکہ دوسرے وریژن میں‌اسکو "لاہوری" ٹچ دیا گیا ہے۔
آپ اگر چاہیں تو جمیل نوری نستعلیق کو فارم کا ڈیفالٹ فانٹ بنا سکتے ہیں۔۔۔
اسمیں علوی نستعلیق کی نسبت مسائل کم ہیں۔
 
Top