نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں کئی سال سے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز پر تحقیق کر رہا ہوں اور میری نظر سے ابھی تک کوئی سستا یا فری نیوز منیجمنٹ سسٹم نہیں گزرا جس کے ذریعے ایک اچھی نیوز ویب سائٹ تشکیل دی جا سکے۔ اگرچہ اس مقصد کے لیے کچھ کمرشل سکرپٹس دستیاب ہیں لیکن وہ کافی مہنگی ہیں اور یہ عام طور پر انکرپٹڈ ہوتی ہیں۔ جملہ اور دروپل جیسے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز کو استعمال کرکے نیوز ویب سائٹ تشکیل دینا ممکن ہے، لیکن اس کے لیے کافی کسٹم ڈیویلپمنٹ درکار ہوتی ہے۔ ورڈ پریس کے لیے کئی اچھی فری اور کمرشل میگزین تھیمز دستیاب ہیں۔ لیکن ورڈپریس بنیادی طور پر ایک بلاگنگ کا سوفٹویر ہے۔ میں نے اس کی کئی میگزین تھیمز آزما کر دیکھی ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی میری پسند پر پوری نہیں اتری۔ دراصل میرا آئیڈیل بی بی سی اردو کی سائٹ تھی۔ اسی لیے میں نے خود سے ایک نیوز منیجمنٹ سسٹم کی ڈیویلپمنٹ کے بارے میں سوچنا شروع کیا۔ میں نے اس مقصد کے لیے ورڈپریس کے پروگرامنگ فریم ورک کا جائزہ لیا تو مجھے اس میں کسٹم تھیم اور پلگ انز کے ذریعے ایک نیوز منیجمنٹ سسٹم کی گنجائش پیدا کرنے کے امکانات نظر آئے۔ اس کے بعد میں نے بی بی سی اردو کے صفحات کو اپنے سسٹم پر محفوظ کرکے اسی کی ایچ ٹی ایم ایل کو بطور ٹیمپلیٹ استعمال کرکے اسے ورڈپریس کی انفارمیشن سے بھرنا شروع کر دیا۔ مجھے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اگرچہ ابھی بھی بہت سا کام باقی پڑا ہے۔ میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات سے آپ کو آگاہ کرتا رہوں گا۔ یہاں اس پراجیکٹ کا ذکر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی دوست اس کام میں میرا ساتھ دینے کو تیار ہو جائیں تو اسے جلد قابل استعمال بنانا ممکن ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ میں نے یہ کام اس وقت شروع کیا تھا جب بی بی سی اردو کی سائٹ پر پرانا سانچہ استعمال ہو رہا تھا۔ لیکن ایک مرتبہ پہلا تجربہ کامیاب ثابت ہو جاتا ہے تو اسے بنیاد بنا کر مزید نیوز اور میگزین پبلشنگ سسٹمز پر کام کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
والسلام