نبیل
تکنیکی معاون
میں نے ورڈپریس کا جائزہ لیا تو اس میں کئی ایڈٹ ایریاز نظر آئے جہاں اردو لکھنے کے لیے اردو ویب پیڈ کا استعمال ممکن ہے۔ ان تمام ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ انٹگریٹ کرنے پر اس وقت کام کرنا مناسب ہوگا جب ہم ایک اردو ورڈپریس پیکج ریلیز کریں گے۔ فی الحال میں نے ورڈپریس کے پوسٹ پیج اور اس کے تبصروں والے خانے میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا ہے۔ یہاں میں اس کے لیے ترمیم شدہ فائلیں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔
نوٹ: اس پوسٹ میں پیش کی گئی فائلیں ورڈپریس ورژن 2.0.4 سے متعلقہ ہیں
استعمال کی ہدایات
اردو ویب پیڈ
سب سے پہلے اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کرکے ورڈپریس کی روٹ میں کاپی کریں۔
اٹیچمنٹ کی فائلیں
ذیل کی اٹیچمنٹ میں دو فائلیں شامل ہیں:
1۔ edit-form-advanced.php
اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-admin میں رکھیں، اور
2۔ comments.php
اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-content/themes/default میں رکھیں۔
فائلوں میں ترمیم
اوپر کی دونوں فائلوں میں http://www.yourdomain.com ڈھونڈھیں اور اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے یوآرایل سے رپلیس کر دیں۔ اب آپ کا ورڈ پریس استعمال کے لیے تیار ہے۔ comments.php کو ترمیم کے بعد محفوظ کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ یہ utf-8 فارمیٹ میں ہی سیو ہو۔
ذیل کے سکرین شاٹ میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کے بعد ورڈپریس کا پوسٹ پیج دکھایا گیا ہے:
اور ذیل کی تصویر میں ورڈ پریس بلاگ میں تبصرے کا خانہ دکھایا گیا ہے: