ورڈ پریس میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کی ابتداء

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ورڈپریس کا جائزہ لیا تو اس میں کئی ایڈٹ ایریاز نظر آئے جہاں اردو لکھنے کے لیے اردو ویب پیڈ کا استعمال ممکن ہے۔ ان تمام ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ انٹگریٹ کرنے پر اس وقت کام کرنا مناسب ہوگا جب ہم ایک اردو ورڈپریس پیکج ریلیز کریں گے۔ فی الحال میں نے ورڈپریس کے پوسٹ پیج اور اس کے تبصروں والے خانے میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹ کیا ہے۔ یہاں میں اس کے لیے ترمیم شدہ فائلیں یہاں پوسٹ کر رہا ہوں۔

نوٹ: اس پوسٹ میں پیش کی گئی فائلیں ورڈپریس ورژن 2.0.4 سے متعلقہ ہیں

استعمال کی ہدایات

اردو ویب پیڈ

سب سے پہلے اردو ویب پیڈ ڈاؤنلوڈ کرکے ورڈپریس کی روٹ میں کاپی کریں۔

اٹیچمنٹ کی فائلیں

ذیل کی اٹیچمنٹ میں دو فائلیں شامل ہیں:

1۔ edit-form-advanced.php

اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-admin میں رکھیں، اور

2۔ comments.php

اسے ورڈپریس کے فولڈر wp-content/themes/default میں رکھیں۔

فائلوں میں ترمیم

اوپر کی دونوں فائلوں میں http://www.yourdomain.com ڈھونڈھیں اور اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے یوآرایل سے رپلیس کر دیں۔ اب آپ کا ورڈ پریس استعمال کے لیے تیار ہے۔ comments.php کو ترمیم کے بعد محفوظ کرتے ہوئے خیال رکھیں کہ یہ utf-8 فارمیٹ میں ہی سیو ہو۔

ذیل کے سکرین شاٹ میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کے بعد ورڈپریس کا پوسٹ پیج دکھایا گیا ہے:


3_pic1_4.jpg


اور ذیل کی تصویر میں ورڈ پریس بلاگ میں تبصرے کا خانہ دکھایا گیا ہے:


3_pic3_2.jpg
 

Attachments

  • wordpress_urdu_webpad_files_121.zip
    5.3 KB · مناظر: 83

دوست

محفلین
بسم اللہ جی بسم اللہ۔
اتنی جلدی مطالبہ پورا کرنے کا شکریہ۔ :) :)
ہم نے اسے کامیابی سے شامل کرلیا ہے۔ لیکن اس نے ٹنی ایم سی ای کے سارے فیچر اڑا دیے ہیں :( :(
مسکراہٹیں، دائیں‌ سے بائیں اور بائیں سے دائیں صرف چند ایک چیزیں ہی بچی ہیں۔ دوسرے کمنٹس والی فائل میں عبارتی قطعے کا سائز 100فیصد بڑا ہے اس کو 70 فیصد کیا تو میرے تھیم میں فٹ بیٹھا۔
ویسے ان فیچرز کا کوئی حل ہے یا گزارہ کرنا پڑے گا یا اردو یا فیچرز؟؟؟
 

زیک

مسافر
دوست: TinyMCE اور ویب پیڈ میں سے صرف ایک استعمال ہو سکتا ہے۔

نبیل: زبردست۔

ورڈپریس کا اردو ورژن تقریباً تیار ہے۔ میں اس کے ایڈمن والے حصے کو دائیں سے بائیں کر رہا ہوں اور اردو لاگ‌ان نام کی سہولت بھی ڈال رہا ہوں۔ دو تین دنوں میں بیٹا ریلیز کروں گا۔

دوسرے ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ کسی طرح ویب‌پیڈ انٹگریشن اگر پلگ‌ان کے طور پر ہو تو کام بہت بہتر ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی زکریا۔ میں نے یہ کام تو بس شاکر کی فرمائش پر کیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ conditional statements استعمال کرکے ویب پیڈ اور TinyMCE کا ساتھ ساتھ رہنا ممکن ہو، یعنی کہ ویب پیڈ اسی وقت استعمال ہو جب کہ رچ ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ڈس ایبل کی گئی جائے۔ اس کے لیے کوڈ ہیک کرنا پڑے گا۔

میری تجویز یہی ہے کہ اردو ورڈپریس ریلیز کرنے سے قبل اس میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن مکمل کی جائے۔ اس کے علاوہ میں نے TinyMCE میں اردو سپورٹ پر کام بھی کیا ہوا ہے۔ اسے بھی شامل ہونا چاہیے۔ اگر یہ سب کچھ اردو ورڈپریس کی ریلیز کے ساتھ نہ ہو سکے تو اسے بعد کی اپڈیٹس میں شامل کیا جانا چاہیے۔

یہاں میں اردو ورڈپریس کے بارے میں ایک سوال یہ بھی پوچھنا چاہ رہا تھا کہ اسے bi-lingual بنانا کیسے ممکن ہوگا جیسے کہ کسی زمانے میں آصف کا ورڈپریس پر مبنی بلاگ ہوتا تھا؟
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
ہم نے اسے کامیابی سے شامل کرلیا ہے۔ لیکن اس نے ٹنی ایم سی ای کے سارے فیچر اڑا دیے ہیں :( :(

کوئی بات نہیں دوست !

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور

کچھ پانے کےلیے کچھ کھونا تو پڑتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن میرا خیال ہے کہ تم ان چکروں میں ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ

‘‘رنگ وی چوکھا آئے‘‘

ٹھیک ہے ،لگے رہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیونکہ ہم جیسی پبلک کا اس میں فائدہ ہے۔

لو جی !

بقولِ نبیل بھائی یہ رنگ چوکھا ہونے والی بات تو کچھ کچھ ممکن دکھائی دینے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
نبیل: کوڈ ہیک کرنے کی بجائے اگر plugin سے کام چل جائے تو بہت اچھا ہو مگر مجھے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں۔ ورڈپریس کی plugin developer documentation دیکھنی پڑے گی۔

میرا خیال ہے کہ ایک ایلفا ریلیز بغیر ویب‌پیڈ کے کر دیا جائے اور پھر اس پر کام کیا جائے۔

bilingual بلاگ اردو والے سے کچھ مشکل ہے۔ اس سلسلے میں کچھ لوگوں نے کام کیا ہوا ہے۔ ان کے پلگ‌ان دیکھتے ہیں اور آصف سے بھی مدد مانگتے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
تبصروں میں ویب پیڈ کی سہولت کا پلگ ان اردو ورڈ پریس کے علاوہ بھی ضرور دستیاب ہونا چاہئے تاکہ میرے جیسے بلاگر جو ورڈ پریس کا انگریزی ورژن استعمال کرتے ہیں وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔ ایڈمن ایریا میں ویب پیڈ کے بجائے Tiny زیادہ ضروری ہے۔ اس کے فنکشنز جیسے لنک شامل کرنا، لسٹس بنانا، تصویروں کو دائیں بائیں کرنا وغیرہ ایک بلاگر کے لئیے اس سے زیادہ آسانی پیدا کرتے ہیں جتنی ویب پیڈ کرے گا۔ چنانچہ ویب پیڈ کو تب تک اردو ورڈ پریس میں شامل نہ کیا جائے جب تک یہ ٹائنی کے ساتھ نہ ہو (جیسا کہ ایک‌ ڈیمو نبیل نے اردو ویب کے بلاگ پر پیش کیا تھا)۔
 

دوست

محفلین
اس سلسلے میں‌ اگراردو ٹنی ایم سی ای کو زحمت دی جائے تو بہترین رہے گا۔
طریقہ کار یہ ہوگا کہ اسے صرف پوسٹ پیج تک محدود کردیا جائے اور ویب پیڈ کو باقی تدوینی علاقوں تک رسائی ہو۔
بطور پلگ ان بھی اس کے استعمال کی تجویز اچھی ہے۔
 

دوست

محفلین
اس طرح کے کئی پلگ ان دیکھ چکا ہوں۔ لیکن اردو کا کوئی پلگ ان واقعی نہیں ہے۔
http://baybak.com/
یہ ایک دہرا بلاگ ہے آذری اور انگریزی۔
اگر آذری ممکن ہے تو اردو بھی ممکن ہے۔
اور نبیل بھائی ایک سوال پوچھنا تھا۔ اپنے موجودہ تھیم ونٹر ڈے میں میں‌ نے اردو ویب پیڈ شامل کرلیا ہے۔ اب پیش دید پر صرف ایک قطعہ بچا ہے تلاش والا۔ وہاں پر بھی کوڈ تو اپنی طرف سے ٹھیک شامل کیا ہے لیکن اس کا ریفرنس کس جگہ دوں سمجھ آئی۔ دو تین جگہ دے کر دیکھا لیکن جاوا سکرپٹ کال نہیں‌ ہوئی۔
فائل یہ ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
حکیم خالد کی سائٹ میں میرے پاس فلاک میں تو ٹیکسٹ ایریا میں کرسر ہی نہیں آ رہا ہے، یہی فائر فاکس میں بھی ہوگا۔ اوپیرا میں ابھی نہیں دیکھا۔
 

الف عین

لائبریرین
تصحیح۔۔
ونڈوز کے اردو کی بورڈ کے استعمال کے دوران کرسر نہیں آ رہا تھا لیکن جیسے ہی میں نے زبان انگریزی کی، اردو لکھی جانےلگی ہے۔ لیکن محفل میں میرے کی بورڈ کی زبان کچھ بھی ہو، میں اردو لکھ سکتا ہوں، اردو کی بورڈ استعمال کرنے پر بھی۔
 

نعمان

محفلین
دوست سائڈ بار میں سب سے پہلے والی دو لائنوں میں کیا ہے؟ اسے اگر باڈی کے ٹیگ کے نیچے ہیڈر ڈاٹ پی ایچ پی میں رکھا جائے تو یہ تمام ٹیمپلیٹس کو دستیاب ہوجائیگا۔

آپ کے سرچ فارم میں یہ خامی ہے کہ سرچ فارم کا نام ایس ہے جب کہ اردو ایڈیٹر میں آتھر ہے۔

تبصرہ جات والے حصے میں بھی اردو ویب پیڈ صحیح کام نہیں کررہا۔ مبصر کے قطعے میں ایک کلید دبانے پر کئی اردو کے کئی حروف نمودار ہوتے ہیں اور تبصرے کے قطعے میں تو اردو لکھی ہی نہیں جارہی یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا اعجاز نے رپورٹ کیا ہے۔
 

دوست

محفلین
اس میں آئی ڈی بدل کر دیکھا تھا لیکن فرق نہیں پڑا۔
یہ دونوں ایرر میں‌ محفل پر بھی دیکھ چکا ہوں کبھی۔ شروع شروع میں فائر فاکس میں ایسے ہی دو حروف ٹائپ ہوجاتے تھے۔ اور فورم کے تلاش قطعے میں کافی عرصے تک یہ مسئلہ رہا کہ سبز ہونے کے باوجود اردو نہیں لکھی جاتی تھی۔ ایک بار انگریزی کرکے اردو کرتے تو اردو ہوتا۔ اب یہی مسئلہ میرے ساتھ ہے۔ خیر دوبارہ ٹرائی مارتا ہوں کل۔ اصل میں طےشدہ تھیم کی فائل جو نبیل بھائی نے دی ہے استعمال کروں تو میرے تھیم کے کچھ فیچر معطل ہوجاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان اور دوسرے انگریزی ورڈپریس کا استعمال کرنے والے جو اپنے بلاگ کے تبصروں کے خانے میں اردو ویب پیڈ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں، وہ ذیل کی ہدایات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کے کمنٹ باکس میں ویب پیڈ کی انٹگریشن کی ہدایات ہیں لیکن انہی لائنز پر چلنے ہوئے کسی بھی اور تھیم میں یہ تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

کوڈ:
# Open wp-content/themes/default/comments.php

# FIND

<form action="<?php echo get_option('siteurl'); ?>/wp-comments-post.php" method="post" id="commentform">
 
# ADD BEFORE
# make sure that you replace http://www.yourdomain.com with 
# the root url of your WordPress installation

<script language="javascript1.2" type="text/javascript" src="http://www.yourdomain.com/UrduEditor.js"></script>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
	initUrduEditor("http://www.yourdomain.com/");				
</script>


# FIND 



<input type="text" name="author" id="author" value="<?php echo $comment_author; ?>" size="22" tabindex="1" />
<label for="author">[size="1"]Name <?php if ($req) echo "(required)"; ?>[/size]</label></p>


# REPLACE BY



<input type="text" name="author" id="author"  onfocus="setEditor(this)" value="<?php echo $comment_author; ?>" size="22" tabindex="1" />
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
	makeUrduEditor("author", 12);							
</script>
<label for="author">[size="1"]Name <?php if ($req) echo "(required)"; ?>[/size]</label></p>
English<input type="radio" value="English" name="toggle" onclick='setEnglish("author")'><font face="Urdu Naskh Asiatype">اردو</font><input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick='setUrdu("author")'>

# FIND



<textarea name="comment" id="comment" cols="100%" rows="10" tabindex="4"></textarea></p>


# REPLACE BY



<textarea name="comment" id="comment"  onfocus="setEditor(this)" cols="100%" rows="10" tabindex="4"></textarea></p>
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
	makeUrduEditor("comment", 16);							
</script>
English<input type="radio" value="English" name="toggle1" onclick='setEnglish("comment")'><font face="Urdu Naskh Asiatype">اردو</font><input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle1" onclick='setUrdu("comment")'>

# DIY (Do it yourself instructions)

copy Urdu WebPad (UrduEditor.js, UrduEditor.css) to your WordPress root
save the comments.php in utf-8 format
 

دوست

محفلین
بھائی جی میں نے آپ کی پوسٹ سے پہلے ہی اپنے تھیم میں ورڈپیڈ شامل کرلیا تھا۔ دو تین تبدیلیاں ہیں جو میں نے نکال لی تھیں‌اور اسی کے مطابق اسے شامل کیا۔ لیکن یہ ٹھیک طرح سے چل نہیں‌رہا ونٹر ڈے تھیم میں۔ مصنف کے نام والے خانے میں دو دو حرف لکھے جارہے ہیں اور تبصروں والے خانے میں طےشدہ زبان سبز رنگ ہونے کے باوجود انگریزی لکھی جاتی ہے۔ اسے ایک بار انگریزی پھر اردو کرکے پھر ٹھیک لکھا جاتا ہے۔
یہ دونوں خرابیاں محفل میں بھی موجود رہی ہیں۔ شروع شروع میں فائر فاکس میں ویب پیڈ اسی طرح چلتا تھا دو دو حروف پھر آپ نے اسے ٹھیک کیا تھا۔ محفل کا تلاش والا قطعہ عرصے تک اس خرابی کا شکار رہا کہ اس میں طےشدہ زبان اردو ہونے کے باوجود اردو نہیں‌ لکھی جاتی تھی ایک بار انگریزی موڈ میں‌ جاکر واپس آنا پڑتا تھا لیکن یہ اب ٹھیک ہے۔
عرض یہ ہے کہ دونوں خرابیاں قابل حل ہیں لیکن میرے بس سے باہر۔ سمجھ نہیں آتی کہ کہاں خرابی ہے۔ شاید تھیم ہی سپورٹ نہیں‌کرتا اس کو۔ تھوڑا زحمت کرکے ذرا ان فائلوں کو دیکھ لیجیے گا شاید کچھ حل نکل آئے۔ پہلی فائل اصل ہے جو کہ بغیر ویب پیڈ کے ہے دوسری فائل میں ویب پیڈ شامل ہے۔
وسلام
 

زیک

مسافر
دوست: آپ کے پاس ویب‌پیڈ کی جو ورژن ہے وہ پرانی ہے۔ اس میں کچھ بگز تھے جو اب ٹھیک کئے جا چکے ہیں۔ آپ نے یہ کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا؟
 

دوست

محفلین
لیکن یہ طےشدہ تھیم کیا نام ہے اس کا کربک شاید اس پر تو ٹھیک چلتا ہے۔
تو دیں نا ٹھیک والے کا ربط۔ میں تو مایوس ہوا بیٹھا ہوں۔ :(
کہ اتنی محنت سے تھیم کو پسند کرکے اردو میں ڈھالا اور ویب پیڈ کی وجہ سے دوبارہ واپس اس بھدے طےشدہ پر جانا پڑے گا ( مجھے ایسا ہی لگتا ہے بھدا سا اپنی پسند اپنی ہی ہوتی ہے :wink:
ویسے ربط نبیل بھائی نے دیا تھا اس کا۔
خیر آپ کا ربط اب ٹرائی کرلیتے ہیں ملنے پر وہ کیا گل کھلاتا ہے۔
 
Top