وزن بتائیے

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فاتح بھائی

کاشت کا وزن کیا ہو گا

فاع

اصول یہ ہے کہ اگر اوپر تلے تین ساکن آ جائیں تو تیسرا ساکن حذف ہو جاتا ہے یا موقوف ہو جاتا ہے اور اس کا کوئی وزن شمار نہیں ہوتا۔ جیسے کاشت میں الف، شین اور تے ساکن ہیں سو آخری موقوف ہو گیا اور باقی فاع رہا۔

اسی طرح شناخت میں بھی تے موقوف ہو جائے گی اور وزن فعول رہ جائے گا۔

اسی طرح کے اور الفاظ جن میں تین ساکن ہیں، دوست، گوشت، پوست وغیرہ۔

تھور

تھورزدہ

کا وزن کیا ہو گا

تھور میں دو چشمی ھ ہے جس کا کوئی وزن نہیں ہوتا سو

تھور، تور ہے یعنی فاع ہے

تھور زدہ - مفتعلن
 
شکریہ محمود صاحب، اس کا جواب طول طلب ہے فرصت سے لکھتا ہوں۔

محمد وارث بھائی لگے ہاتھوں یہ بھی بتادیں کے جب ایک متحرک کے بعد دو ساکن یا تین ساکن آ جائیں جیسے
فعول
یا دیگر.
اشاری نظام سے کیا یہ
1،3 کا وزن کہلائے گا؟
اسی طرح مذکورہ بالا
شناخت کا وزن
1،4.
کیا ایسے ہی ہوگا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی لگے ہاتھوں یہ بھی بتادیں کے جب ایک متحرک کے بعد دو ساکن یا تین ساکن آ جائیں جیسے
فعول
یا دیگر.
اشاری نظام سے کیا یہ
1،3 کا وزن کہلائے گا؟
اسی طرح مذکورہ بالا
شناخت کا وزن
1،4.
کیا ایسے ہی ہوگا؟

فعول یعنی ف عو ل یعنی 1 2 1
شناخت یعنی ش نا خ 1 2 1، اس میں نون متحرک کے بعد تین ساکن ہیں الف خ اور تے، سو تے موقوف ہو گیا، محسوب نہیں ہوگا۔
دوست یعنی دو س یعنی 2 1 اس میں بھی ت موقوف ہو گئی
 
Top