وزن بتائیے

مغزل

محفلین
جلّاد کا وزن عام طور شعراء ضرور یعنی فعول کے وزن پر باندھتے ہیں۔ جو کہ درست نہیں۔
جلّاد کا صحیح تلفظ مشدد ہے اور یہ مجبور یا مقدار یعنی فعلان کے وزن پر ہے ۔۔ الخ
 

مغزل

محفلین
شکریہ بابا جانی ۔ گئی کا وزن فعو ہی درست ہے جیسا کہ آپ نے بتایا۔
جب کہ کئی کو دو طرح باندھا جاتا ہے ۔ کئی فعو اور کئی فعل کے وزن پر ۔
 

متلاشی

محفلین
کیا مانگی کا وزن فعلن پر لیا جا سکتا ہے؟ اور کیا اس کی ی گرائی جا سکتی ہے ۔۔۔یعنی بر وزن فعل یعنی 12؟
کیا ہنس کا صحیح وزن فع یعنی 2 ہے۔۔۔؟
 

مغزل

محفلین
مانگی کو فعلن کے وزن پر ہی باندھا جاتا ہے ۔
یائے تانیث ‘‘ ی ’’ کو خفی کرنا یعنی گرانا جائز نہیں ۔
ہنس ۔۔ در یعنی فع کے وزن پر ہے ۔۔
(بشکریہ وارث صاحب، مجھ سے تسامح ہوا تھا میں لاشعوری طور پر ہنس راج ہنس کے طور پر لے گیا۔)
آخر کو ہنس پڑیں گے کسی ایک بات پر
رونا تمام عمر کا بے کار جائے گا !!!!!!!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں محمود صاحب ٹائپو ہو گیا، کیونکہ ہنس فع کے وزن پر ہے اور آپ نے جو شعر لکھا ہے اس میں بھی فع کے وزن پر آ رہا ہے، مزید ابنِ انشا

ہم بھی وہیں موجود تھے، ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دیے، ہم چپ رہے، منظور تھا پردا ترا
 

متلاشی

محفلین
مانگی کو فعلن کے وزن پر ہی باندھا جاتا ہے ۔
یائے تانیث ‘‘ ی ’’ کو خفی کرنا یعنی گرانا جائز نہیں ۔
ہنس ۔۔ درد یعنی فعل کے وزن پر ہے ۔۔

آخر کو ہنس پڑیں گے کسی ایک بات پر
رونا تمام عمر کا بے کار جائے گا !!!!!!!!!
برادرم مغل صاحب آپ پریشان کس لئے ہو گئے ہیں ۔۔۔۔؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ڈھونڈھ کی تقطیع کیا ہوگی؟؟

فاع - 2 1

کیونکہ ڈھونڈ میں دو چشمی ھ کا وزن دونوں جگہ نہیں اور نون مخلوظ کا بھی کوئی وزن نہیں سو اس کا عروضی متن ہوگا --ڈُوڈ-- یعنی فاع یعنی 2 1

مثلاً

آئے عشّاق، گئے وعدہٴ فردا لیکر
اب انہیں ڈھونڈ چراغِ رُخِ زیبا لیکر
 

زلفی شاہ

لائبریرین
فکر اور ذکر کو غلط العام میں کاف کے اوپر زبر کے ساتھ پڑھا جاتا ہے تو کیا ان کو ہنر کے وزن پر باندھا جا سکتا ہے؟؟؟
 

مغزل

محفلین
جی نہیں۔
کیوں کہ فکر اور ذکر فعل یعنی درد ہی ہے وزن پر ہیں ۔
انہیں فعو یا ہنر کے وزن پر باندھنا کسی صورت جائز نہیں۔
 
Top