وزیر اعظم نے سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا

زرقا مفتی

محفلین
227.gif

http://e.jang.com.pk/08-18-2013/lahore/images/227.gif
 
نایاب

لائبریرین
دھمکی کام کر گئی ۔ شیر نے دم دبا لی ۔۔
سرعام پھانسی دینے سے جرم کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔
سعودی عرب میں امن و امان اس کا واضح ثبوت ہے ۔
اک کی گردن اترتی ہے ۔ کئی نسلوں تک جرم سے توبہ کی نصیحت پھیل جاتی ہے ۔
 
سزائے موت کا قانون اسلامی ہے یہ ختم نہیں ہوسکتا۔

البتہ مقدمات چلانے کے طریق کو درست کرنا ہوگا۔ سزائے موت پر عمل درامد میں تاخیر کی جانی چاہیے ۔ اور اپیلز کے نظام کو بہتر بنانا چاہیے۔

مگر آپ کا مقصد صرف موجودہ حکومت کوبدنام کرنا ہے جو ایک اچھا عمل نہیں ہے
 
موجودہ حکومت سے کہیئے کہ ان اخباروں کے خلاف کاروائی کرے
 
سید ذیشان

محفلین
اگرچہ میں اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہوں لیکن پاکستان کے موجودہ حالات میں اس سزا کی البتہ کافی ضرورت ہے-
 
سید ذیشان

محفلین
اس خبر کو ایک دھمکی کے تناظر میں دیکھیں
1150846_560616617308611_21506821_n.jpg

طالبان کی یہ بات تو انتہائی مضحکہ خیز ہے: "وزیراعظم نوازشریف صاحب اور وزیر داخلہ سنجیدگی دکھائیں، اشتعال انگیز اقدامات سے ملک و قوم کو بچائیں"

اس کو دیکھ کر محفل کے ایک رکن کا خیال ذہن میں آتا ہے- اندازہ آپ خود لگا لیں۔ :p
 
آخری تدوین:
سارا ڈرامہ ہے،
بیرونی دباؤ کے تحت یہ سزا ختم کرتے تو ملک میں شور ہوتا مولوی اٹھ کھڑے ہوتے اور اب طالبان کی دھمکی کو سامنے رکھ کر سزا ختم کریں گے تو ہو جائے گی۔ مولوی بھی چپ اور حقوق کی تنظیمیں بھی چپ۔ کہیں ابھی تک کوئی بڑا انڈین دہشت گرد تو پھانسی کا منتظر نہیں ؟؟؟؟

ایسا تو نہیں کہ کیسی دہشت گرد کو بچانے کے لیے پھر سے ایسی تاویل کی گئی ہو۔
 
موجودہ حکومت سے کہیئے کہ ان اخباروں کے خلاف کاروائی کرے

کچھ اپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ ایسی باتیں اگے نہ بڑھایا کریں جس کا کوئی سر پیر نہیں۔ ن سے مخالفت ایک چیز ہے مگر اس مخالفت میں حد سے گزرجانامناسب نہیں ہے
 
میرا خیال ہے کہ آپ کو اپنے الفاظ پر غور کرنے کی ضرورت ہے میں نے یہ خبریں خود نہیں گھڑیں ۔ جنگ اخبار کے پہلے صفحے کی سُرخی ہے
 
جی مانتا ہوں کہ اخبار میں چھپیں ہیں۔ مگر کیا اخبار میں چھپی ہر بات درست ہوتی ہے۔ ہم کو کم ازکم اپ جیسے پڑھےلکھوں سے یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ خبر کا جائزہ لے کر یہ اخذ کرسکتی ہیں کہ اس کا مقصد کیا ہے۔ اخر کو اپ ڈبل ایم اے ایل ایل بی ہیں۔ جب اپ ہی ان من گھڑت خبروں کو اگے بڑھائیں گی تو باقیوں سےکیا توقع؟
 
یہاں پر میں (زندگی میں پہلی مرتبہ:p) ایچ اے خان سے اتفاق کروں گا کہ طالبان کی دھمکی اور سزائے موت کو روکنے کا بظاہر آپس میں تعلق نہیں ہے۔ اور یہ ہیومن رائٹس آرگنائزشن کے دباؤ کے زیر اثر کیا گیا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
جی مانتا ہوں کہ اخبار میں چھپیں ہیں۔ مگر کیا اخبار میں چھپی ہر بات درست ہوتی ہے۔ ہم کو کم ازکم اپ جیسے پڑھےلکھوں سے یہ توقع ہوتی ہے کہ وہ خبر کا جائزہ لے کر یہ اخذ کرسکتی ہیں کہ اس کا مقصد کیا ہے۔ اخر کو اپ ڈبل ایم اے ایل ایل بی ہیں۔ جب اپ ہی ان من گھڑت خبروں کو اگے بڑھائیں گی تو باقیوں سےکیا توقع؟
آپ سے کس نے کہا کہ میں نے ایل ایل بی کر رکھا ہے افواہ سازی آپ پر ختم ہے ۔ میں آپکی مرضی کے نتائج اخذ کیوں کروں؟؟ آپ کے چہیتے وزیر اعظم جو امیر المومینین بننے کے خواہشمند رہے ہیں موت کی سزا کیوں رکوا رہے ہیں؟؟
 
نہیں کیا ایل ایل بی تو اب کرلیجیے۔ انشاءاللہ کامیابی ہوگی۔
جسے کامیابی سے اپ عمران کا دفاع کرتی ہیں تو امید یہی ہے کہ انشاءاللہ بڑی ہوکر وکیل بنیں گی۔

وزیراعظم کوئی موت کی سزا نہیں روکوارہے۔ مگر یہ جو حالات ہیں پاکستان میں اس حال میں ابھی موت کی سزا کچھ مناسب نہیں ہے
 
ظفری

لائبریرین
اگرچہ میں اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہوں لیکن پاکستان کے موجودہ حالات میں اس سزا کی البتہ کافی ضرورت ہے-
اسلام میں موت کی سزا " انتہائی " سزا ہے ۔ ہر قتل کی سزا " موت " نہیں ہے ۔ ورنہ اللہ نے خون بہا اور معافی کی نرمی نہیں رکھی ہوتی ۔ یہ عدالت کا کام ہے کہ وہ ملزم کے حالات ، نفسیات اور اس کے جرم کے ارتکاب کا جائزہ لے او ر پھر کوئی " انتہائی " سزا مقرر کرے ۔
 
کاشفی

محفلین
تحریکِ طالبان پنجاب کے حامیوں کو یہ لڑی نظر نہیں آئی شاید۔:)
جب کہ میری شیئر کی ہوئی یہ خبر نظر آتے ہی کمنٹس پاس کر گئے۔۔
اللہ تحریکِ طالبان پنجاب کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو عقل سلیم اور سیدھی راہ دکھائے جو دہرا میعار زندگی رکھتے ہیں۔۔۔آمین
 
Top