وزیر اعظم پاکستان عمران خان قوم سے پہلا خطاب رات 9:30 بجے کریں گے

جاسم محمد

محفلین
یہ انتہائی مختلف سسٹم ہیں۔
اسلامی ریاست کا نام سنتے ہی سب کا دھیان طالبان، داعش وغیرہ کی طرف جاتا ہے۔ یہ وزیر اعظم کا نظریہ نہیں ہے۔
عمران خان کا نظریہ جناح اور اقبال کا پاکستان ہے یعنی مدینہ جیسی فلاحی ریاست جس کے اصول اوپر بیان کئے جا چکے ہیں۔ یہی اصول جدت کے ساتھ اسکینڈےنیوین ممالک میں رائج ہیں۔ ان کو وزیر اعظم نے بطور مثال تقریر میں پیش کیا تھا۔
 

سید ذیشان

محفلین
تقریر مجموعی طور پر اچھی تھی اور اس میں جن باتوں پر توجہ تھی اس کی سمت بھی درست ہے۔ یعنی ہیومن ڈیولپمنٹ انڈکس، تعلیم، کرپشن، وغیرہ۔ گلوبل وارمنگ، پانی کی منیجمنٹ اور دہشت گردی کا بھی ذکر تھا۔ اگر اس میں سے اکثر چیزوں پر کچھ نہ کچھ پیش رفت ہوتی ہے تو بھی بہت بڑی کامیابی ہو گی۔
 

فرقان احمد

محفلین
اس کی وضاحت کریں۔ وزیر اعظم عمران خان نے 1996 میں پارٹی بنانے کے بعد جو پہلی تقریر کی تھی۔ وہی آج وزیر اعظم بننے کے بعد کی ہے۔ اس وقت کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کہا تھا۔ آج بھی وہی کہا ہے۔ جو اقدامات 1996 میں کرنے کا عندیہ تھا۔ہو بہو وہی آج بطور وزیر اعظم کرنا چاہتے ہیں۔ جو شخص 22 سالوں میں اپنے اینٹی کرپشن مؤقف سے نہیں ہٹا وہ ہوا کے رخ پر چلنے والا پاپولسٹ کیسے بن گیا؟
اس ملک کا مسئلہ صرف کرپشن نہیں ہے۔ یوں تو معروف معنوں میں ملک غلام محمد، یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو اور کئی دیگر جرنیل اور سیاست دان بھی کرپٹ نہ تھے۔ صرف ایک ایشو کو سامنے رکھ کر عمومی رائے دینا نامناسب معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، ہمیں آپ کی رائے کا احترام ہے۔
 
سادگی اتنی کہ ہیلی کاپٹر پہ تشریف لائے۔
پھر کہا عوام سے جھوٹ نہیں بولوں گا۔
پھر کرپشن کے خلاف تقریر کی۔
اور کابینہ میں ۸۴ کروڑ کا غبن کرنے والی زبیدہ جلال، ۸۰ کروڑ معاف کرانے والی فہمیدہ مرزا، تقریباً ہر حکومت کے مزے لوٹنے والا شیخ رشید، نذرانے والا قریشی
 

جاسم محمد

محفلین
یہ انتہائی مختلف سسٹم ہیں۔ ان کو جوڑنا مناسب نہیں۔
مفکر پاکستان سر علامہ محمد اقبال نے 1937 میں قائد اعظم کو دو خطوط لکھے جس میں انہوں نے مغربی سوشل ڈیموکریسی (جو سکینڈےنیوین ممالک میں رائج ہے) کو مسلمانوں کے لئے بہترین نظام قرار دیا۔نیز یہ کہ وہ سمجھتے ہیں سوشل ڈیموکریسی مسلمانان ہند کے لئے اپنانا ہندوؤں کی نسبت زیادہ آسان ہے۔ کیونکہ یہ نظام بنیادی اقدار اسلام سے قریب تر ہے
کل ایک اینکر نے صحافی حامد میر سے یہ سوال پوچھا تھا۔ اور انہوں نےبھی اوپر اقبال کے خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے کلچر کو نکال دیں تو اقبال کا نظریہ اسلامی فلاحی ریاست اور سکینڈےنیوین مغربی فلاحی ریاستیں بنیادی طور پرایک ہی ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب
1 سے 61 پوائینٹ۔ ضرور پڑھیں۔
صرف دو گاڑیاں اور 2 ملازم رکھوں گا۔
1.تبدیلی آئی نہیں آ گئی ہے
2.لوٹا ہوا پیسہ واپس پاکستان لائیں گے
3.وزیراعظم ہاوس کوریسرچ یونیورسٹی بنائیں گے
4.وزیراعظم کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کو نیلام کریں گے
5.ہمارا کوئی گورنر ۔گورنر ہاوس میں نہیں رہے گا
6 نیلام شدہ گاڑیوں کا پیسہ ملکی خزانہ میں جائے گا
7. نیب کو طاقتور بنائیں گے
8. کرپشن کو ملک سے ختم کریں گے
9.یا یہ ملک بچے گا یا یہ کرپٹ لوگوں رہیں گے۔
10 کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو نوازہ(انعام سے)جائے گا
11. اداروں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کروں گا
12. کسی بھی مقدمے کی سماعت ایک سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔
13. پولیس کا نظام ٹھیک کروں گا
14. بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی
15. کرپشن ختم کرنے کے لئے سختی سے کام لیں گے
16. نیب کو جانبدار بنائیں گے۔
17. گورنمنٹ اسکولوں کو بہتر بنائیں گے
18. پرائیویٹ اسکولوں کے لوگوں کو گورنمنٹ اسکولوں کی حالت کو ٹھیک کرنے کا کہے گے۔
19.مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل روشن ہو گا انہیں بھی میرٹ پر لے کر چلیں گے۔
20.بچوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
21. اسپتالوں کا نظام بہتر کریں گے۔
22. پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروائیں گے۔
23. سندھ کے اسکولوں کو سندھ گورنمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے۔
24. سب سے بڑا مسلہ پانی کا ہے اس مسلہ کو ضرور حل کریں گے۔
25. ڈیم کو بناے گے۔
26 بھاشہ ڈیم کو بنانے کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ مانگے گے۔
27. کسانوں کے لئے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے۔
28. کسانوں کے لئے ریسرچ بہت ضروری ہے کہ پانی کا سہی استعمال کیسے کیا جائے گا۔
29. ٹاسک فورس بنائی جائے گی تاکہ بیرون ملک سے پیسہ واپس ملک میں لایا جائے۔
30 ۔بھاشہ ڈیم ہر قیمت پر بنانا پڑے گا۔
31.ہم سول سروسز کو مدد فراہم کرے گے مل کر کام کرین گے۔
32.عام آدمی کو عزت دیں گے۔ جو اس کا حق ہے وہ اسے دلوائیں گے۔
33. عام آدمی کا کام ٹائم پر دیں گے۔ اور جو اچھا کام کرے گا اس کی تنخواہوں میں اضافعہ کریں گے۔
34. عام آدمی سرکاری دفتر آئے تو اس کو عزت ملے گی۔
35. سول سروسز مین سزا اور جزا کاکام کریں گے
36.بلدیاتی نظام میں بہتری لائیں گے۔
37. ناظم کا انتخاب ڈائریکٹ کریں گے۔
38. بچوں کے لئے پارک بنائیں گے۔
39. پاکستان میں درخت لگائیں گے۔
40. شہروں میں درخت لگائیں گے۔
41. پاکستان کو بڑے پیمانے پر پاکستان کو ہرا کریں گے۔ہیٹ ویو سے جانیں بچانی ہین.
42. گندگی کو صاف کریں گے۔ حدیث ہے آدھا ایمان صفائی ہے۔
43. پاکستان انشاءاللہ5 سال بعد ایسا ہو گا کہ بیرون ممالک کہیں کہ پاکستان بہت صاف اور ستھرا ملک ہے۔
44. نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیں گے
45. پچاس لاکھ سستے گھر بنائیں گے
46.ہر سال چار بڑے سیاحتی مقام کھولیں گے۔
47.بلوچستان کے ایشوز کو حل کریں گے۔
48. پنجاب میں لاہور کے علاوہ بھی تمام شہرون علاقوں کے مسائل حل کریں گے۔
49. کراچی کے لوگوں کے لئے پانی کا مسلہ حل کریں گے
50.نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور کام کرین گے۔
51.ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
52. پاکستان کو امن کی ضرورت ہے۔
53.انشاءاللہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔
54 اسٹریٹ چلڈرن بیوہ عورتوں معزور افراد کی ذمہ داری ہم نے لینی ہے۔
55. میں چاہتا ہوں ہم اپنے اندر رہم پیدا کریں ۔
56. کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسلہ حل کرین گے۔
56 مدینہ کی ریاست بنائیں گے
57. قعم سے سادگی اپنانے کا اعلان
58. ایک ایک پیسہ بچا کر دیکھاوں گا آپ کا پیسہ ہے ہماری ذمہ داری ہے میں آپ کے پیسے کی حفاظت کر کے دیکھاوں گا
59. پاکستان اللہ کی نعمت ہے۔
60. سرکار کے پیسہ کی ہم سب نے مل کر حفاظت کرنی ہے۔
61.ایک دن پاکستان میں آئے گا کہ پاکستان میں کوئی زکات لینے والا نظر نہیں آئے گا۔ یہ میرا ویزن ہے۔
 

عثمان

محفلین
میرے خیال میں ایسی سرکاری عمارتوں کو ان کی ساخت ، مقام اور تاریخ کے اعتبار سے عجائب گھر یا آرٹ گیلری میں تبدیل کر کے منافع حاصل کرنا آسان ہوتا ہے بجائے کہ عمارت کے ڈھانچے میں اتنی تبدیلی کر کے جامعہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
بجائے کہ عمارت کے ڈھانچے میں اتنی تبدیلی کر کے جامعہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔
اس سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پی ایم ہاؤس اور گورنر ہاؤسز کا کیا کرنا ہے۔ ان عمارات سے منافع حاصل کرنا بہتر منصوبہ ہو سکتا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی جو گلگت بلتستان میں معاملات خراب ہو رہے ہیں ان کو تو روک لیں۔ جہاں سکول جلائے جا رہے ہوں اور پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہوں وہاں کونسے سیاح آئیں گے
وزیر اعظم نے پوری تقریر میں کشمیر، گلگت بلتستان کا کوئی ذکر نہیں کیا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگ خاصے گرم ہیں
 

زیک

مسافر
میرے خیال میں ایسی سرکاری عمارتوں کو ان کی ساخت ، مقام اور تاریخ کے اعتبار سے عجائب گھر یا آرٹ گیلری میں تبدیل کر کے منافع حاصل کرنا آسان ہوتا ہے بجائے کہ عمارت کے ڈھانچے میں اتنی تبدیلی کر کے جامعہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے۔
پہلا مسئلہ تو سیکورٹی کا ہے۔ پی ایم ہاؤس جہاں واقع ہے کیا وہ علاقہ عوام کے لئے کھول رہے ہیں؟
 
9.یا یہ ملک بچے گا یا یہ کرپٹ لوگوں رہیں گے۔
یہ الگ پوائنٹ ہے؟ یعنی اگر کرپشن ختم نہ کر سکے تو خدانخواستہ ۔۔۔
8. کرپشن کو ملک سے ختم کریں گے

15. کرپشن ختم کرنے کے لئے سختی سے کام لیں گے
یہ دو الگ پوائنٹ ہیں؟
7. نیب کو طاقتور بنائیں گے

16. نیب کو جانبدار بنائیں گے۔
یہ دونوں بھی؟
22. پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروائیں گے۔
لیکن یہ تو کہہ رہے تھے کہ قوم کو بھکاری نہیں بنائیں گے۔
صحت سستی کیوں نہیں فراہم کی جا سکتی؟
39. پاکستان میں درخت لگائیں گے۔
40. شہروں میں درخت لگائیں گے۔
یہ دو الگ باتیں ہیں؟

ابھی اتنا ہی۔ :p
 
Top