وطن واپسی پر مجھے کچھ ہوا تو نواز، شہباز، وفاقی وزراء ذمہ دار ہونگے: طاہر القادری

وطن واپسی پر مجھے کچھ ہوا تو نواز، شہباز، وفاقی وزراء ذمہ دار ہونگے: طاہر القادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر مجھے ‘میرے خاندان یا تحریک کے قائدین کی جان کا نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزراء پرویز رشید، عابد شیر علی‘ خواجہ محمد آصف، چودھری نثار علی خان، خواجہ سعد رفیق اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان ہونگے جن کیخلاف عوامی عدالت میں پیشگی ایف آئی بھی کٹوا رہا ہوں۔ میری پاکستان آمد کے موقع پر اسلاآباد ائرپورٹ کا سکیورٹی نظام افواج پاکستان سنبھال لیں۔ ملک میں دہشت گردوں کے بہت سے گروپ وفاقی اور صوبائی حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور حکمران ان دہشت گردوں کو جہاں چاہے استعمال کر سکتے ہیں، میں ملک میں مارشل لاء نہیں چاہتا، مجھے اقتدار کا کوئی لالچ نہیں، ملک اور قوم کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان آرہا ہوں‘ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں‘ میری جدوجہد اور انقلاب عوام کے حقوق، حقیقی جمہوریت اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے، آئین کیخلاف نہیں‘موجودہ حکمران اپنی افواج کے خود ہی دشمن ہیں اور وزیر اعظم نوازشر یف نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات میں پاکستان افواج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس سے انکی افواج کے بارے میں سوچ بلکہ واضح ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 23 جون کو پاکستان آرہا ہوں اور اس وقت پاکستان میں رہوں گا جب تک انقلاب کی تحریک اپنی منزل حاصل نہیں کرلیتا۔ مرتے دم تک کوئی بھی میری پاکستانی شہریت کو ختم نہیں کر سکتا اور جب تک میں خود شہر یت ختم نہیں کرسکتا۔ (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور ڈاکٹر حسن محی الدین سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ ان کو میرے آنے سے کوئی خطرہ نہیں تو پھر حکمران بوکھلاہٹ کا شکار کیوں ہیں۔ جو وزراء میرے جن نکالنے اور میرا استقبال کرنے کی باتیں کرتے ہیں وہ سن لیں کہ میں 23 جون کو پاکستان آرہا ہوں۔ میں نے انقلاب کیلئے جو 10 نکاتی ایجنڈا دیا ہے اس کے ایک لفظ سے بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، کوئی آئے یا جائے ہمارا ایجنڈا ایک ہی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 23 جون سے انقلاب کا فائنل رائونڈ شروع ہو گا اور میں کسی کی نظربندی کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والا ہوں اور نہ ہی ہم نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔
 
اگر خدا نخواستہ طاہرالقادری صاحب کو کچھ ہوتا ہے تو ظاہر ہے الزام تو حکومت پر ہی آئے گا چاہے وہ " عوامی ایف آئی آر" کٹوائیں یا نا کٹوائیں۔ میرے خیال میں اگر خدانخواستہ ان کو کچھ ہوا تو اصل ذمہ دار
وہ ہونگے جو ان کو حکومتی افراد کے خلاف " عوامی ایف آئی آر" کٹوانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اس " عوامی ایف آئی آر" کے بعد تو مجھے ان کی جان واقعی خطرے میں لگ رہی ہے اللہ خیر کرے۔ گیم واقعی بڑی لگ رہی ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
1857.gif
 
شمشاد

لائبریرین
ان کی جان کو تو ہر آن خطرہ ہے۔ خود کہہ چکے ہیں کہ میری عمر 63 سال ہو گی جبکہ 63 کی لکیر عبور کر چکے ہیں۔ اب تو ویسے بھی بونس میں جی رہے ہیں۔
 
یہ منشور جھوٹ کا پلندہ ہے
بے گھر افراد کے لیے بلاسود قرض کون فراہم کرے گا ۔ رقم کہاں سے ائے گی؟ کیا نوٹ چھاپیں گے؟
کم امدنی والوں کو ضروریات زندگی کی ادھی قمیت پر فراہمی۔ یعنی اجناس پر سبسڈی۔ یہ سبسڈی دینے کے لیے رقم کہاں سے ائے گی؟
لوئر مڈل کلاس کے لیے ٹیکس کا خاتمہ کیسے۔ یہ کلاس ویسے بھی ٹیکس براہ راست نہیں دیتی بلکہ اجناس پر دیتی ہے۔ ادھی قیمت کا مطلب پھر سبسڈی۔ رقم کہاں سے ائے گی۔
میٹرک تک مفت تعلیم پہلے ہی ہے جس کی وجہ سے معیار سامنے ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پہلے ہی کام کررہی ہے
فرقہ واریت، دھشت گردی، انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بڑی طاقتوں کو ملک اور خطے سے نکالنا پڑے گا۔ یہ فوج کہاں سے ائےگی جو یہ کا م کرسکے؟
نوجوانوں کو روزگار/بے روزگاری الاونس ملک میں صنعتی ترقی اور امن سے مشروط ہے۔ یہ دونوں چیزیں قادری کے انے سے پھر سے غائب ہوجائیں گی۔
زرعی اراضی کی غریب کسانوں میں تقسیم۔ کیا یہ کام موجودہ زمین دار کرنے دیں گے؟ فوج کرنے دے گی؟ کیا یہ شریعت کی رو سے جائز ہے کہ مالک کی زمیند چھین کر دوسرے کو دی جاوے۔
سستے اور فوری انصاف کی فراہمی۔ یہ تو طالبان کا دعویٰ ہے۔ سستا اور فوری۔ جب انصاف فوری ہوجانے لگے تو وہ انصاف نہیں رہتا بدلہ ہوجاتا ہے۔
تن خواہوں میں غیر عادل فرق کا خاتمہ۔ پرائیوٹ سیکڑ میں تنخواہ کا میعار مارکیٹ ریٹ پر ہے۔ اور ان کا بڑھنا صنعتی ترقی پر ہے۔ جو کہ ملک میں جہموری نظام سے ہی اتی ہے۔ قادری کے دھرنے اس کا علاج نہیں بڑھاوا ہیں۔ پبلک سیکٹر یں یہ نئے ٹیکس لگانے سے ممکن ہے جو کہ قادری ختم کراوانا چاہتا ہے۔ قادری متضاد باتیں کررہا ہے۔
خواتین کے لیے یکساں مواقع۔ کس چیز کے یکساں مواقع؟ کیا یہ بات شرعی ہے؟
سیاسدانوں کے صوبےدادی اختیارات کا خاتمہ۔ یہ اختیارات سیاسدان کے پاس نہیں گورنمنٹ کے پاس ہوتا ہے۔ کیا قادری یہ کہہ رہا ہے کہ سول گورنمنٹ کے بجائے فوجی گورنمنٹ ہونی چاہیے؟

قادری جھوٹا ہے۔ یہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دے گا۔
 
کہاں رہ گئے تھے ہمت بھائی؟
آپ سے متفق نا ہونے کے باوجود آپ کی کمی محسوس کی :)
 
سید زبیر

محفلین
یہ منشور پاکستان کے عظیم ترین سیاسی باوے محترم شجاعت حسین سابقہ دست راست جناب محترم میاں نواز شریف کی آشیر باد سے تیار ہوئے ۔ یہ جناب شجاعت حسین کا دیرینہ خواب ہے جو وہ سب کو دکھاتے رہتے ہیں ۔ نہ جانے دوران اقتدار وہ اس پر عمل نہیں کر اسکتے ۔ شائد ملٹری سول اسٹیبلشمنٹ حائل ہو جاتی ہے۔
 
بدقسمتی سے یہ کام اب عمران کررہا ہے
یہ چوہدری شجاعت اور یہ نواز شریف یہ سب لوگ ملڑی کی پیداوار ہیں۔ ملڑی مختلف لوگوں کو مختلف وقتوں میں استمعال کرتی رہی ہے اب بھی کررہی ہے۔ پاکستان کے عوام کو یہ سمجھ اچکی ہے کہ اج جو حالات ہیں اسی ملڑی اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ یہ ملک کو کھوکھلا کررہے ہیں۔ کرپشن کی ذمہ دار ہیں۔ یہ کرپشن ہے جو ملک کو تباہ کررہی ہے۔
 
قیصرانی

ملٹری ہے جناب، ملڑی نہیں :)
 
سید زبیر

محفلین
سوال :شیرازہ ہوا ملتِ مرحوم کا ابتر!
اب تو ہی بتا‘ تیرا مسلمان کدھر جائے

جواب

سورۃ نور ۔آیت ۱۰۴

قَدْ جَآءَ کُمْ بَصَآئِرُ مِنْ رَّبِّکُمْ فَمَنْ اَبْصَرَ فَلِنَفْسِہج وَمَنْ عَمِیَ فَعَلَیْھَاط وَمَآ اَنَا عَلَیْکُمْ بِحَفِیْظٍ۔

ترجمہ۔ یقیناً (آیات الٰہی اور آسمانی کتابیں اور) روشن دلائل جو تمہاری بصیرت کا سبب ہیں تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس آ چکی ہیں۔ پس جس شخص نے بصیرت حاصل کر لی تو یہ اس کے اپنے فائدہ کے لئے ہے۔ اور جو ان چیزوں سے اندھا رہا تو یہ اس کے نقصان میں ہے۔ اور میں (زبردستی طریقہ پر) تمہاری حفاظت کا ضامن اور نگہبان نہیں ہوں۔
 
Top