وقت کے مسائل میں ۔۔۔اپنا آپ پہچانو!!!

لالہ رخ

محفلین
فرض کریں ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہماری تمام ضروریاتِ زندگی ہماری سٹیٹ پوری کرے اور ہر انسان کو اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ماہانہ ایک مقررہ رقم مل جایا کرے وہ رقم فرض کریں 50000 روپے ماہوار ہو، تو آپ تب کیا کام اپنے لیے منتخب کریں گے جب کہ آپ پر کوئی خاندانی دباؤ یا ذمہ داریاں نہ ہوں بیوی بچوںکے اخراجات و دیگر مسائل سے جان چھوٹ جائے تب آپ ایسا کون سا کام کرنا پسند کریں گے؟

میں اپنا بتاتی ہوں کہ اگر مجھے ایسا موقع ملتا ہے تو میں تو دنیا گھوموں گی، آوارہ گردی اور پھر سفرنامے لکھوں گی۔

اب آپ سب کی باری
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زیادہ تو پتا نہیں۔۔۔۔۔ لیکن پہلے پہل میں اپنا بہت سارا وقت اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کے ساتھ گھر پر گزاروں گا۔۔ پھر اک فارم ہاؤس بناؤں گا۔۔ اک چھوٹی سی لائبریری بناؤں گا۔ شام کو ٹیبل ٹینس کھیلا کروں گا۔ اور ہر کچھ مہینے بعد سیروسیاحت کی غرض سے کچھ عرصہ باہر گزاروں گا۔۔ :)
 
عینی شاہ

محفلین
زیادہ تو پتا نہیں۔۔۔ ۔۔ لیکن پہلے پہل میں اپنا بہت سارا وقت اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کے ساتھ گھر پر گزاروں گا۔۔ پھر اک فارم ہاؤس بناؤں گا۔۔ اک چھوٹی سی لائبریری بناؤں گا۔ شام کو ٹیبل ٹینس کھیلا کروں گا۔ اور ہر کچھ مہینے بعد سیروسیاحت کی غرض سے کچھ عرصہ باہر گزاروں گا۔۔ :)
:rolleyes:
 
عینی شاہ

محفلین
بھئی میں تو گھوموں پھروں گی اور سب ملکوں کی فوڈ بھی چیک کروں گی کہ وہ کیسے کھانےکھاتے ہیں۔۔اور آرٹ گیلیریز کا وزٹ کروں گی دینا کی سب سے فیمس اور بڑی بڑی آرٹ گیلیریز میں جاؤں گی ۔۔:p
 
یہ بات بتانے کی ضرورت تو نہیں تھی:)
اب اتنا تو ہم تمہیں جانتے ہی ہیں:rolleyes:
 
لالہ رخ

محفلین
بھئی اب بندہ باہر جائے اور کھانے نا کھائے وہاں کے تو کیا فائدہ :)

کچھ کھانے بالکل بھی کھانے والے نہیں ہوتے، کچھ وقت پہلے ایک دھاگہ دیکھا تھا محفل پہ ایسا ہی اگر کسی کو یاد ہو تو اس کا لنک یہاں شئیر کردیں عینی شاہ ان میں سے کوئی بھی کھانا سلیکٹ کر لے :p
 
اب حلال حرام کا تو پتہ ہی ہے :cautious: اور وہی کھانے نہی کھائے جاتے جن سے ہمیں منع کیا ہے اللہ میاں نے:rolleyes:
 
کچھ کھانے بالکل بھی کھانے والے نہیں ہوتے، کچھ وقت پہلے ایک دھاگہ دیکھا تھا محفل پہ ایسا ہی اگر کسی کو یاد ہو تو اس کا لنک یہاں شئیر کردیں عینی شاہ ان میں سے کوئی بھی کھانا سلیکٹ کر لے :p
یہ رہا لنک:nerd2:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/بیجنگ-میں-اولمپکس-کے-کھانے.14333/
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی تو میرے سر میں درد ہو رہا ہے :(
اس لیے میں ایک اچھی سی دوائی کھاؤں گی تاکہ سر درد ٹھیک ہو جائے اور میں سوچنے کے قابل ہو سکوں۔
 
Rehmat_Bangash

محفلین
فرض کریں ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ہماری تمام ضروریاتِ زندگی ہماری سٹیٹ پوری کرے اور ہر انسان کو اس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ماہانہ ایک مقررہ رقم مل جایا کرے وہ رقم فرض کریں 50000 روپے ماہوار ہو، تو آپ تب کیا کام اپنے لیے منتخب کریں گے جب کہ آپ پر کوئی خاندانی دباؤ یا ذمہ داریاں نہ ہوں بیوی بچوںکے اخراجات و دیگر مسائل سے جان چھوٹ جائے تب آپ ایسا کون سا کام کرنا پسند کریں گے؟

میں اپنا بتاتی ہوں کہ اگر مجھے ایسا موقع ملتا ہے تو میں تو دنیا گھوموں گی، آوارہ گردی اور پھر سفرنامے لکھوں گی۔

اب آپ سب کی باری
لیجیے، جب ما ہانہ پچاس پزار مل رہے ہیں ضروریات پوری کرنے کے لیے تو اس میں آپ اپنی ضروریات پوری کرلیں تو وہی بڑی بات ہے، دنیا گھومناتو دور رہا اس میں تو بندہ اسلام آباد کا ا یک چکر بھی نہیں لگا سکتا۔ ویسے اگر ایسی کوئی حالت مجھے پیش آئی تو میں بلا معاوضہ لکھنے پڑھنے اورپڑھانے کو اپنی مصروفیت بنانا پسند کروں گا۔
 
گڈ
 
تو کس نے کہا کہ جب بھی پیسے ملیں اسلام آباد نکل جائیں۔۔۔:p ویسے پاکستان کے کس شہر سے اسلام آباد آنے کے پچاس ہزار لگتے ہیں۔۔ :)
 
Top