ونڈوز 8 پروفیشنل ٹچ پیڈ

سویدا

محفلین
میں ایپل آئی پیڈ کے انداز میں ونڈوز 8 پروفیشنل ٹچ اسکرین پیڈ چاہ رہا ہوں
مائیکروسوفٹ کا سرفیس ونڈوز 8 پروفیشنل پتہ نہیں کب لانچ ہوگا
قیمت اور کمنگ سون تو ویب سائٹ پر لکھا آرہا ہے لیکن منظر عام پر کب آئے گا یہ پتہ نہیں
ونڈوز 8 پروفیشنل میں کیا سرفیس کے علاوہ بھی ٹچ پیڈ موجود ہیں
اس بارے میں تفصیل قیمت معیار وغیرہ اگر کسی کے علم میں ہو تو از راہ کرم رہنمائی فرمایے
 
سویدا

محفلین
ایک طویل عرصے سے اسی کا انتظار کررہا ہوں
بالآخر دل کو بہلانے کے لیے یا بطور تسلی یہاں پوسٹ کی شاید کوئی اور چیز کا پتہ لگ جائے یا کوئی مفید معلومات مل جائے
بہرحال سرفیس کا انتظار اپنی جگہ باقی ہے
 
دوست

محفلین
سرفیس پروفیشنل کی بیٹری لائف کم ہے، قیمت کوئی ہزار ڈالر کے قریب۔ 32 جی بی شاید۔ یہ یاد رہے کہ اینڈرائیڈ (یا آئی او ایس) کے مقابلے میں ونڈوز 8 (اپنے پیش رؤوں کی طرح) کوئی بارہ پندرہ جی بی کی جگہ لے جاتی ہے۔ اور پیچھے بچتی ہے سولہ جی بی۔ اس لیے دیکھ بھال کر۔ مزید یہ کہ سرفیس کا سائز اسے ٹیبلٹ کی بجائے ٹیبلٹ کم لیپ ٹاپ بنا دیتا ہے۔ اس پر ہاتھ میں پکڑ کر کام کرنا ذرا اوکھا کام ہی بتاتے ہیں لوگ (بہترین استعمال مائیکروسافٹ کے کی بورڈ کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے)۔ پروفیشنل کا اتنا فائدہ البتہ ہو گا کہ ڈیسکٹاپ ایپلی کیشنز انسٹال ہو سکیں گی۔
 
سویدا

محفلین
سرفیس پروفیشنل میں 128 جی بی تک بھی دستیاب ہوگا
مائیکروسوفٹ کی ویب سائٹ پر پڑھا تھا میں نے
 
الف عین

لائبریرین
کیا سرفیس اب تک لانچ نہیں ہوا، یہاں تو دستیاب ہے، اس کے علاوہ بھی ونڈوز 8 کے ساتھ کئی ٹیبلیٹس بھی۔ جیسے Asus Vivo
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
سرفیس پروفیشنل کی بیٹری لائف کم ہے، قیمت کوئی ہزار ڈالر کے قریب۔ 32 جی بی شاید۔ یہ یاد رہے کہ اینڈرائیڈ (یا آئی او ایس) کے مقابلے میں ونڈوز 8 (اپنے پیش رؤوں کی طرح) کوئی بارہ پندرہ جی بی کی جگہ لے جاتی ہے۔ اور پیچھے بچتی ہے سولہ جی بی۔ اس لیے دیکھ بھال کر۔ مزید یہ کہ سرفیس کا سائز اسے ٹیبلٹ کی بجائے ٹیبلٹ کم لیپ ٹاپ بنا دیتا ہے۔ اس پر ہاتھ میں پکڑ کر کام کرنا ذرا اوکھا کام ہی بتاتے ہیں لوگ (بہترین استعمال مائیکروسافٹ کے کی بورڈ کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے)۔ پروفیشنل کا اتنا فائدہ البتہ ہو گا کہ ڈیسکٹاپ ایپلی کیشنز انسٹال ہو سکیں گی۔
لیکن میں تو ونڈوز 8 انٹر پرائز چلا رہا ہوں اور صرف 10جی بی جگہ لی ہے۔
 
دوست

محفلین
دو جی بی رعایت سہی۔ پر پھر بھی کہاں اینڈرایڈ چند سو میگا بائٹ کہاں یہ۔ سرفئس پر تو مقدمہ ہوگیا کہ بتائی 32 آئی کم، کئی جی بی کم۔
 
سویدا

محفلین
کیا سرفیس اب تک لانچ نہیں ہوا، یہاں تو دستیاب ہے، اس کے علاوہ بھی ونڈوز 8 کے ساتھ کئی ٹیبلیٹس بھی۔ جیسے Asus Vivo
مائیکروسوفٹ سرفیس ونڈوز 8 آر ٹی ورژن ریلیز کیا گیا ہے
سرفیس ونڈوز 8 پروفیشنل ابھی تک لانچ نہیں کیا گیا
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے کچھ دن قبل غلطی سے ونڈوز 8 اتاری ہے پورے دس سینٹ کم تیس یورو دے کر۔ ونڈوز انسٹال ہو گئی، ڈرائیور بھی۔ انٹرفیس بھی مناسب ہے۔ پر آئی سیون پروسیسر کا کباڑہ کر دیا ہے اس نے۔ آٹھ جی بی ریم بھی کافی نہیں پڑ رہی محترمہ کو۔ ونڈوز کی اپ ڈیٹس آئی ہوئی ہیں۔ ہر بار جب پی سی ری سٹارٹ ہو، انسٹال کرتا ہے، ناکام ہوتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ ری ورٹنگ۔ پھر تین بار پی سی ری سٹارٹ ہوتا ہے جس پر کئی منٹ لگتے ہیں کہ ہر بار نئے سرے سے ری ورٹ کرتا ہے۔ پھر جا کر کمپیوٹر استعمال کے قابل ہوتا ہے :(
 
نیرنگ خیال

سر جی ہاتھ ہو گیا پھر آپ کے ساتھ:unsure:
میں ونڈوز 8 پروفیشنل استعمال کر رہا ہوں۔ بوٹنگ کا ٹائم 15 سیکنڈز تک ہے۔ بہت تیز ہے۔ اور سردست کوئی مسئلہ نہیں پیش آیا۔ سوائے اس کے کہ میل اطلاقیے کے لیئے انٹگریشن سہل نہ تھی۔ اور مجھے میل ایپلیکیشن کی دوبارہ تنصیب کرنی پڑی۔ :)
اور زبردست کام کر رہی ہے۔ میں 7 تو دو سال سے استعمال نہیں کی۔ اس کے لیئے اس کا تو نہیں پتہ لیکن ونڈوز سرور8 ہے میرے پاس اور اسکی پرفارمنس بھی عمدہ ہے۔ لیکن ڈومیسٹک نطریے سے ونڈوز 8 بہتر ہے۔ بقیہ اگلے ہفتے شائد میں آپکو 2012 سرور کا بھی بتا سکوں :)

پس نوشت: مزید معلومات کے لیئے میرے پاس Dell Precision M4400 ہے۔ اور 4GB ریم ہے۔ :) جبکہ دفتر میں موجود i7 پر 8GB ریم کے ساتھ تو ونڈوز 8 بپھری پھرتی ہے۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں نے کچھ دن قبل غلطی سے ونڈوز 8 اتاری ہے پورے دس سینٹ کم تیس یورو دے کر۔ ونڈوز انسٹال ہو گئی، ڈرائیور بھی۔ انٹرفیس بھی مناسب ہے۔ پر آئی سیون پروسیسر کا کباڑہ کر دیا ہے اس نے۔ آٹھ جی بی ریم بھی کافی نہیں پڑ رہی محترمہ کو۔ ونڈوز کی اپ ڈیٹس آئی ہوئی ہیں۔ ہر بار جب پی سی ری سٹارٹ ہو، انسٹال کرتا ہے، ناکام ہوتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ ری ورٹنگ۔ پھر تین بار پی سی ری سٹارٹ ہوتا ہے جس پر کئی منٹ لگتے ہیں کہ ہر بار نئے سرے سے ری ورٹ کرتا ہے۔ پھر جا کر کمپیوٹر استعمال کے قابل ہوتا ہے :(

کمال ہے۔
میری ریم صرف 1 جی بی ہے اور میرے پاس تو زبردست چل رہی ہے ونڈوز 8۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ کیا ہوتا ہے۔
مجھے تفصیل بتائیے پھر چیک کر ککے بتاتا ہوں۔

ٹاسک مینیجر کو کھول لیجیئے۔
دوسرا ٹیب پرفارمنس کا ہوگا۔
اس کے اندر لیفٹ پینل پر دوسرا آپشن Memory کا ہوگا۔
اس کو کھول لیں۔ اس کی تصویر کھینچئے۔ اور یہاں لگا دیں :)

بالکل ایسے
Screenshot1_zps95082afd.png
 
سویدا

محفلین
ونڈوز 8 پروفیشنل میں ٹچ پیڈ کسی کے علم میں ہے سرفیس کے علاوہ
جو قیمت میں سستا بھی ہو اور معیاری بھی
میں ٹیبلٹ پی سی نہیں چاہ رہا بلکہ ایپل آئی پیڈ کی طرح کا ٹچ پیڈ جس کا او ایس ونڈوز 8 پروفیشنل ہو
 
ٹیبلٹ کوئی آیا ہے؟ فون تو کافی ہیں ونڈوز 8 کے ساتھ
جی-ایس-ایم ایرینا پر یہ سرچ لگائی تھی میں نے
 
دوست

محفلین
ٹچ پیڈ سے آپ کی کیا مراد ہے ویسے؟
جب آپ آئی پیڈ کی بات کرتے ہیں تو ٹیبلٹ ہی ہوتا ہے اور کیا ہو سکتا ہے؟
کئی کمپنیوں کے آ رہے ہیں۔ مثلآ ایسس، ڈیل، ایچ پی، ایسر، نوکیا، توشیبا۔ آپ انٹرنیٹ پر صرف سرچ کریں۔ بس یہ ہے کہ عموماً کی بورڈ کے ساتھ ہیں، کی بورڈ سلائیڈر، مڑ کر دو اسکرینوں والے، کی بورڈ ڈاک سے الگ ہو کر کہیں بھی لے جائے جا سکنے والے وغیرہ وغیرہ۔ آپ کو اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرنا ہو گا۔ ان کی قیمت پانچ سو سے ہزار ڈالر کے قریب ہو گی۔
 
ارے میرے پیارے بھائی بار بار جبھی تو ایپل آئی پیڈ کی مثال دے رہا ہوں کہ بغیر کی بورڈ والا چاہیے
سلائیڈر والا نہیں
ونڈوز 8 پروفیشنل ہو جس میں
 
Top