عثمان
محفلین
"یہاں" سے آپ کی مراد کونسا مقام ہے ؟کہنے کی حد تک تو ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ یورپی یونین کے کچھ قوانین ایسے ہیں جو ہر ملک اپنے اپنے طور سے لاگو کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ مارچ اور اپریل میں میں دو مرتبہ پولینڈ گیا تھا۔ ویسے پورا یورپ گھوم چکا ہوں، پاسپورٹ چیکنگ کی حد تک تو کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ وہ یا تو ایئرپورٹ پر ہوتا ہے یا پھر بندرگاہ پر۔ اس کے علاوہ یورپ کے شمال سے جنوب، مشرق سے مغرب، مجھے دو مرتبہ پاسپورٹ چیکنگ کے لیے روکا گیا تھا، ایک بار پاسپورٹ چیک ہوا، دوسری مرتبہ وہ بھی نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ پچھلے گیارہ برسوں میں لگ بھگ ہر دوسرے یا تیسرے ماہ میں فن لینڈ سے کسی نہ کسی یورپی ملک جاتا رہا ہوں
کسٹمز کی مثال یوں دیکھ لیں کہ جو گاڑی میں نے یہاں لی ہے، وہی کار، عین اسی حالت میں فن لینڈ میں کم از کم تین گنا سے بھی زیادہ قیمت پر مل رہی ہے۔ اگر یہاں سے میں گاڑی لے جاؤں تو اس پر اتنا کسٹمز ٹیکس لگے گا کہ گاڑی کی قیمت وہاں سے لوکل مارکیٹ کے برابر یا اس سے کچھ زیادہ ہو جائے گی