ون ڈے سیریز

سارا

محفلین
115/2

119 جیتنے کے لیے چاہیے 27 اوورز ابھی باقی ہیں۔۔۔
بہت اچھا کھیل رہے ہیں ماشا اللہ۔۔۔
 

ساجداقبال

محفلین
یوسف بھی 34 ویں اوور میں ففٹی بنانے کے بعد پارٹ ٹائم بالر Duminy کی ایک وائیڈ بال کو کھیلتے ہوئے کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سچوئشن اب تھوڑی ٹائٹ ہے۔
سکور:166، 4 آؤٹ
اوورز: 34
مصباح:5، ملک: 5
 

سارا

محفلین
پاکستانی اپنی عادت سے مجبور ہو کر ایک آسان میچ کو مشکل بنا رہے ہیں۔۔


210/7۔۔5 اوورز باقی ہیں۔۔آفریدی کھیل رہے ہیں جن پر کم ہی بھروسہ کیا جا سکتا ہے :(
 

سارا

محفلین
اور پاکستان 15 رنز سے میچ ہار گیا۔۔محمد یوسف اور یونس خان کے علاوہ کسی نے بھی قابلِ ذکر سکور نہیں کیا۔۔محمد یوسف اور یونس خان نے پاکستان کو جیت کے قریب پہنچایا لیکن باقی کھلاڑیوں نے ان کے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا۔۔۔:(:(:(
 

ساجداقبال

محفلین
خاصا دلچسپ میچ تھا۔۔۔۔ساؤتھ افریقہ کی فیلڈنگ نے میچ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا لیکن اس سے بھی بڑا کردار پاکستانی بیٹسمینوں کے بیوقوفانہ شاٹس تھے۔ 20 رنز کیلیے 6 وکٹیں گنوا دیں۔ خیر ہوتا رہتا ہے۔ :grin:
 

ساجداقبال

محفلین
شمشاد بھائی آپکی بات سے کئی ایک کو تسلی ہوئی ہوگی۔ ;)
مصباح نے ذمہ داری نہیں دکھائی۔ اسی لئے ان کی شان میں ایک گانا ترمیم کیساتھ:
جس نے ٹوئنٹی کا
فائنل ہارا
کیا یہ وہی ہے؟
ہاں یہ وہی ہے
مصباح (لمبا کر کے)
کہیں دھڑکنیں تجھ کو کیا
ا :mad:
 

شمشاد

لائبریرین
بیٹنگ میں صرف یونس اور یوسف نے ذمہ داری دکھائی باقی سب کے سب نے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا۔

بولنگ میں شعیب نے لمبی غیرحاضری کے باوجود اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔

اب دیکھیں یہ شہزادے انڈیا کے دورے کے دوران کیا گل کھلاتے ہیں۔

اس دفعہ تو کوئی سربراہ مملکت بھی میچ دیکھنے کے لیے نہیں جا سکے گا کہ اپنے ہی پھڈوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
 

سارا

محفلین
کھیلتے ہوئے ؟یا اوپر نیچے ڈھیر ہوتے ہوئے ؟یا کیچز چھوڑتے ہوئے ؟
حسن بھائی شمشاد بھائی سہی کہہ رہے ہیں آپ دیکھنا نہ چھوڑیں ہماری طرح دیکھتے رہیں اور افسوس کرتے رہیں۔۔۔کیوں کہ اس کے علاوہ ہم کر کیا سکتے ہیں :confused:
 

سارا

محفلین
جی ہم بھی ہر میچ کے اختتام پر یہی سوچتے ہیں بس کھبی کھبار ایسی باتیں بھی کر جاتے ہیں۔۔ابھی تو ہم نے انڈیا میں جیت کر آنا ہے انشا اللہ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر جیتنا ہے تو پھر محنت بھی کرنا ہو گی۔ ٹھوس بنیادوں پر کوئی حکمت عملی اپنانی ہو گی۔
اور ان کو تو معلوم ہی ہو گا کہ انڈیا کی ٹیم اس وقت بہت مضبوط ہے۔ خاص کر ابھی گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے کھیل کر۔

موجودہ ٹیم کی پرفارمینس دیکھ کر مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایک بھی میچ ان سے جیت سکیں۔
 

سارا

محفلین
خیر ایک کی تو بات نہ کریں ۔۔ایک تو ہم کسی نہ کسی طرح بائے چانس جیت ہی جائیں گے ۔۔جیسے ابھی کھنچ تان کے 2 جیت ہی لیے تھے۔۔;)
 
Top