ون ڈے سیریز

سارا

محفلین
نہیں وہ تو جب اچھا کھیل رہے تھے تب ہی دعائیں(میری نظر میں بد دعائیں) دے رہے تھے۔۔یونس خان اور محمد یوسف صرف سنگل ڈبل بنا رہے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ شاہد آفریدی آئیں اور چوکے چھکے مار کر جتائیں۔۔جس کے لیے انہوں نے ان کے آؤٹ ہونے کی دعائیں(بد دعائیں) کیں۔۔وہ آؤٹ ہوئے تو ملک آ گئے۔۔اس کے لیے بھی کیں لیکن شاہد پھر بھی نہیں آئے مصباح آ گئے جب وہ گئے تو شاہد کے علاوہ باقی کوئی تو بچا نہیں تھا اور شاہد آفریدی نے کبھی بھی مشکل وقت میں اچھا کھیلنا سیکھا ہی نہیں۔۔اس لیے میرا خیال ہے شاہد کو دوسرے نمبر پر بھیجنا چاہیے تا کہ سب پہلے ہی ان کا کھیل دیکھ لیں کہ وہ کون سا کارنامہ سر انجام دیں گے۔۔۔:mad::rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت

5 نومبر، پیر، پہلا ایک روزہ میچ گوہاٹی میں

8 نومبر، جمعرات، دوسرا ایک روزہ میچ موہالی میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈے / نائٹ

11 نومبر، اتوار، تیسرا ایک روزہ میچ کانپور میں

15 نومبر، جمعرات، چوتھا ایک روزہ میچ گوالیار میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈے / نائٹ

18 نومبر، اتوار، پانچواں ایک روزہ میچ جے پور میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈے / نائٹ

22 نومبر، جمعرات، پہلا ٹیسٹ میچ دہلی میں

30 نومبر، جمعہ، دوسرا ٹیسٹ میچ، کولکتہ میں

8 دسمبر، ہفتہ، تیسرا ٹیسٹ میچ، بنگلور میں
 

خرم

محفلین
چھڈو جی کیا فرق پڑتا ہے۔ وہ نسیم اشرف نامی بندہ چیئرمین مسلط ہوگیا ہے۔ بس اب کرکٹ بھی وزیرستانی ہی ہونی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تاریخوں میں ہیر پھیر؟:confused: انڈیا پاکستان کی سیریز کے متعلق اتنی سنگین غلطی:rolleyes:

ہممممم جرمانہ ہوگا:cool:

میری غلطی نہیں ہے، میں نے بھی کہیں سے نقل کیا تھا، بعد میں انہوں نے بھی بدل دیا۔

میں نے تو تمام ٹیموں کا اگلے سال جولائی تک کا شیڈول رکھا ہوا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
کرکٹ کی قدر کرنے والے لوگوں کی میں دل سے قدر کرتا ہوں وہ بس کبھی کبھی جب ٹیم ہارتی ھے تو بہت دکھ ہوتا ھے اور دلبرداشتہ سے ہو جاتے ہیں:(
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ گوہاٹی میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 239 اسکور بنائے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
یوسف 83 اسکور اور آؤٹ‌ نہیں ہوئے۔

بھارت نے 40 اوور میں 195 اسکور کر لیے ہیں اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں۔

دھونی 48 اور یوراج 45 پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی پوزیشن خاصی کمزور ہے۔
 
Top