ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے یونس خان کے 82 اسکور بھی کسی کام نہیں آئیں گے۔

جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں 103 اسکور بنا لیے ہیں اور ان کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ نے 28 اوورز میں 160 اسکور بنا لیے ہیں۔ پولاک اور اسمتھ دونوں نے نصف سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔
آسانی سے جیت لیں گے میچ جنوبی افریقہ والے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ کی ابھی تک کی خاص بات دونوں فاسٹ بالرز کی آخری حد تک ناکامی ہے۔
محمد آصف اور عمر گل کی وہ پٹائی ہوئی ہے کہ یاد ہی رکھیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور جنوبی افریقہ نے بآسانی یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ ابھی 74 گیندیں باقی تھیں۔

اب آخر میں آ کر 4 اسکور دے کر دو وکٹیں لینے کا کیا فائدہ ہوا؟

محمد آصف نے 8 اوورز میں 64 اسکور دیا
عمر گل نے 5 اوورز میں 52 اسکور دیا
 

سارا

محفلین
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر انتیس اکتوبر کو کراچی میں پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ میچ لاہور منتقل کردیا ہے۔(بی بی سی)
 

سارا

محفلین
اگر اس دن بھی ایسے ہی کھیلنا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ نہ ہی کھیلیں۔

اتنا بھی برا نہیں کھیلے۔۔اگر آپ ذہن پر تھوڑا سا زور دیں تو پچھلے میچ میں جنوبی افریقہ کا سکور پاکستان سے کافی کم تھا۔۔(یہ اور بات کہ پاکستان نے ان کی طرح آسانی سے میچ نہیں جیتا تھا :rolleyes:)
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ اصل میں یہ میچ کراچی میں کھیلا جانا تھا لیکن سیکورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر اسے لاہور میں تبدیل کرنا پڑا۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 233 اسکور بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ شعیب اختر کو پھر سے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
شعیب اختر نے اس میچ میں 9 اوورز میں 43 اسکور کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابھی کھانے کا وقفہ ہے۔
دیکھتے ہیں پاکستان ٹیم کیا کرتی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
آفریدی کو میچ اوپن کرنے کی ترکیب کامیاب نہیں رہی۔

اس لیے پھر وہی جوڑی عمران نذیر اور کامران اکمل نے اننگ اوپن کی۔

4 اوورز، 22 اسکور اور عمران نذیر کیچ آؤٹ
 

شمشاد

لائبریرین
3۔7 اوورز میں 43 کے مجموعی اسکور پر کامران بھی فارغ۔

پتہ نہیں ہمارے کھلاڑیوں کو جلدی کس بات کی ہوتی ہے۔ +سرپیٹ+
 
Top