ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
آج پھر لاہور میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
یہ دوسرا ایک روزہ میچ ہے۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 265 اسکور بنائے اور اس 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
اوپنرز نے تو کوشش کی تھی کہ جلد فارغ ہو جائیں لیکن بھلا ہو یوسف کا جس نے 117 اسکور کی اننگ کھیلی۔

جنوبی افریقہ کا حال بھی اچھا نہیں ہے۔ 3 اوورز میں 11 کے اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے جنوبی افریقہ کی ٹیم سنبھل گئی ہے۔
اوسط بھی ٹھیک جا رہی ہے۔
12 اوورز میں 60 اسکور اور آؤٹ وہی پہلے والے دونوں نالائق۔
 

شمشاد

لائبریرین
ادھر انڈیا آسٹریلیا کا 20-20 ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 166 اسکور بنائے تھے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

انڈیا نے اب تک 13 اوورز میں 123 اسکور بنائے ہیں اور اس کے صرف 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے ابھی تک 10 اوورز میں 45 اسکور بنائے ہیں اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ‌ ہوا ہے۔ جسے عمر گل نے کامران اکمل کے ہاتھوں کھیچ کروایا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو پاکستانی بولروں نے کمال کر دیا۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 197 پر آؤٹ کر دیا جبکہ ابھی 4 گیندیں باقی تھیں۔ آفریدی اور افتخار نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری نہیں بنا سکا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ایک خبر: پچھلے ون ڈے میں فیلڈنگ کے بدترین مقام چھونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے فیصل آباد میں بنگالی باوا(جو شاکر کے گھر سے اگلی گلی میں رہتے ہیں) رابطہ کیا جو ”کایا پلٹ“ اور فیلڈنگ کا کالا جادو توڑنے کے ماہر ہیں۔ نتیجہ اس میچ میں ساؤتھ افریقہ کی اننگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
بنگالی بابا خود تو انٹرنیٹ پر نہیں آتے یہ خبر انھوں نے اپنے بھتیجے کے ذریعے بھجوائی ہے۔ جسے آپ میرے پیغام سے اوپر والے پیغام میں‌ دیکھ سکتے ہیں۔:dontbother:
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کی آج ایک خاص بات کہ شاہد افریدی کو یاسر حمید کے ساتھ اوپننگ پر بھیجا ہے۔

اچھی تبدیلی ہے۔

بغیر کسی نقصان کے 6 اوورز میں 28 اسکور
 

سارا

محفلین
ابھی میں نے میچ دیکھنے کے لیے روم کھولا ہی تھا جو پہلی ہی بال دیکھ رہی تھی اسی پر دوسرا آؤٹ ہو گیا
:(
 
Top